الیکشن کمیشن کے مطابق میزورم کی 40 سیٹوں میں سے ایم این ایف 18 سیٹیں جیت گئی ہے اور 7 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔ وہیں کانگریس کو اب تک 5سیٹیں ملی ہیں ۔
نئی دہلی : کانگریس سے موجودہ وزیر اعلیٰ تھانہا ولا دونوں سیٹوں سے ہار گئے ہیں ۔ لال تھانہاولا گزشتہ 10 سالوں سے میزورم کے وزیر اعلیٰ تھے۔ لال تھانہاولا کو سرچیپ سیٹ سےزورم پیپلس موومنٹ (آزاد) پارٹی کے لال دوہوما نے 410 ووٹوں سے ہرایا۔ وہیں چامفائی ساؤتھ سیٹ سے میزو نیشنل فرنٹ(ایم این ایف)کے ٹی جے لال نگنتھوانا نے لال تھانہاولا کو 1049 ووٹوں سے ہرایا۔ریاست میں میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف )سرکاربناتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
Aizawl: Sweets being distributed at Mizo National Front office (MNF) as the party leads in trends in Mizoram. #AssemblyElections2018 pic.twitter.com/BMbwTUCSC0
— ANI (@ANI) December 11, 2018
الیکشن کمیشن کے مطابق میزورم کی 40 سیٹوں میں سے ایم این ایف 18 سیٹیں جیت گئی ہے اور 7 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔ وہیں کانگریس کو اب تک 5سیٹیں ملی ہیں ۔اس کے علاوہ 5 آزاد امیدواروں نے بھی جیت درج کی ہے۔
Categories: خبریں