ٹی آر ایس نے اسمبلی الیکشن میں کل 119 سیٹوں میں 60 پر جیت درج کر لی ہے اور 27 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
نئی دہلی: تلنگانہ میں ٹی آر ایس نے اسمبلی انتخابات میں کل 119 سیٹوں میں 60 پر جیت درج کر لی ہے اور 27 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ واضح اکثریت کے ساتھ پھر سے سرکار بنانے جا رہی ہے۔غور طلب ہے کہ ٹی آر ایس صدر اور لیڈر چندر شیکھر راؤ نے اس سال ستمبر میں ودھان سبھا تحلیل کر دی تھی۔ جس کی وجہ سے طے شدہ وقت سے تقریباً 8 مہینے پہلے ریاست میں انتخاب کرانے پڑے۔ٹی آر ایس کے پاس گزشتہ اسمبلی میں 63 سیٹیں تھیں۔
Telangana: TRS members celebrate outside party office in Hyderabad as the party leads in trends. #AssemblyElections2018 pic.twitter.com/dJIxlJF3Tf
— ANI (@ANI) December 11, 2018
راؤ کے بھتیجے اور موجودہ حکومت میں وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا ،’ عوام نے ہمارے لیڈر میں ایک بار پھر اعتماد ظاہر کیا اور اپوزیشن کے ذریعے الیکشن میں تشہیر کی گئی غلط جانکاریوں پر یقین نہیں کیا۔ ‘
تازہ رجحانوں میں اسمبلی انتخابات میں کل 119 سیٹوں میں 60 پر ٹی آر ایس نے جیت حاصل کر لی ہےاور 27 سیٹوں پر آگے چل رہی ہےجبکہ ،کانگریس 22 پر جبکہ بی جے پی 1 پر آگے چل رہی ہے ۔
Categories: خبریں