یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔
نئی دہلی:مرکزی وزارت داخلہ نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق؛اس بارے میں وزارت داخلہ نے دوسرے مرکزی وزارتوں کو ایک خط لکھا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے اتر پردیش حکومت کی اس تجویز کو منظور کر لیا ہے جس میں اس نے الہ آباد کا نام بدلے جانے کی مانگ کی تھی۔
مرکزی حکومت کے ایک افسر کے مطابق’اتر پردیش کے اس ضلع کا نام بدلے جانے کو لے کر وزارت داخلہ نے آئی بی ،جیوگرافیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی) اور ڈپارٹمنٹ آف پوسٹ اینڈ منسٹری آف ارتھ سائنسیز سے رپورٹ مانگی تھی۔ ان داروں سے ملی رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔’
یہ بھی پڑھیں:الہ آباد میں پریاگ کا وجود تھا لیکن پریاگ راج میں الہ آباد کے لئے کوئی جگہ نہیں بچی
وہیں اس بارے میں ایک دوسرے افسر نے کہا ہے،’ وزارت داخلہ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کرنے کو لے کر اپنی این او سی دی ہے۔ لیکن وہاں کے کئی مرکزی ادارے جیسے ریلوے اسٹیشن، ہائی کورٹ، یونیورسٹی وغیرہ الہ آباد کے نام پر ہیں۔ ایسے میں ان کے ناموں میں تبدیلی کے لیے اتر پردیش حکومت کو متعلقہ وزارتوں سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔’
اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاسرتی حکومت نے مرکزی حکومت کے پاس متعلقہ تجویز بھیجی تھی۔ اتر پردیش کے الہ آباد ضلع کا نام بدلے جانے کے علاوہ مرکز نے گزشتہ دنوں ریاست میں ہی مغل سارئے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے کیے جانے کو منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ رابرٹس گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ندل کر سون بھدر کیا گیا تھا۔
Categories: خبریں