آلوک ورما نے فائر سروسیز کے ڈی جی کا چارج لینے سے انکار کر دیاہے۔انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ، نیچرل جسٹس تباہ ہوگیااور پوری کارروائی صرف اس لیے الٹ دی گئی کہ مجھے ڈائریکٹر عہدے سے ہٹانا تھا۔
نئی دہلی: آلوک ورما کو ہٹائے جانے کے ایک دن بعد ایم ناگیشور راؤ نے جمعہ کو سی بی آئی ڈائریکٹر کا عہدے ایک بار پھر سے سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالتے ہی راؤ نے جہاں ورما کے ذریعے گزشتہ دو دنوں میں لیے گئے ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت سبھی فیصلوں کو رد کر دیا اور 8 جنوری کے حالات کو بحال کر دیا۔وہیں دوسری طرف آلوک ورما نے فائر سروسیز کے ڈی جی کا چارج لینے سے انکار کر دیا۔ بتا دیں کہ ڈائریکٹر عہدے سے ورما کو ہٹائے جانے کے بعد ناگیشور راؤ کو عبوری ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
دریں اثنا آلوک ورما نے نئی ذمہ لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ورما کو سی بی آئی چیف کے عہدے سے ہٹاکر فائر سروسز کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا تھا ،لیکن جمعہ کو انہوں نے اس کا چارج لینے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ، نیچرل جسٹس تباہ ہوگیااور پوری کارروائی صرف اس لیے الٹ دی گئی کہ مجھے ڈائریکٹر عہدے سے ہٹانا تھا۔ غور طلب ہے کہ ورما 31 جنوری کو ریٹائر ہونے والے تھے۔
Former CBI Chief Alok Verma refuses to take charge as DG, Fire Services. A statement says "natural justice was scuttled and the entire process was turned upside down in ensuring that the undersigned is removed from the post of the Director." pic.twitter.com/cgStJpOR0V
— ANI (@ANI) January 11, 2019
قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی چیف آلوک ورما نے شری چندرا موئلی سی ،سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔
Former CBI Chief Alok Verma in a letter to Secy Dept of Personnel and Training:It may be noted that the undersigned would have already superannuated as on July 31, 2017 and was only serving the Government as Director, CBI till January 3, 2019, as the same was a fixed tenure role. pic.twitter.com/iMRxwWOgUl
— ANI (@ANI) January 11, 2019
غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی سلیکشن کمیٹی کی ایک طویل میٹنگ کے بعد آلوک ورما کو جمعرات کو سی بی آئی چیف کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔افسروں نے بتایا کہ 1979 کے بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے آئی پی ایس افسر ورما کو بد عنوانی اورفرض کی آدائیگی میں لاپر واہی کے الزام میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ایجنسی کی تاریخ میں اس طرح کی کارروائی کا سامنے کر والے آلوک ورما سی بی آئی کے پہلے چیف ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ورما کو این ایچ آر سی میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔
Categories: خبریں