گرفتار کیے گئے نوجوانوں میں سلمان خان، فہد شاہ، ضامن کوٹیپاڑی، محسن خان، محمد مظہر شیخ، تقی خان، سرفراز احمد، زاہد شیخ کے نام شامل ہیں۔
نئی دہلی: مہاراشٹر اے ٹی ایس(Anti-Terrorism Squad)نے ممبرا، ٹھانے اور اورنگ آباد سے 9 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان سبھی کو دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ یہ جانکاری پولیس نے بدھ کو دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق؛ جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہےان میں ایک نابالغ ہے جس کی عمر 17 سال بتائی جا رہی ہے۔ اس لیے اس کا نام ابھی عام نہیں کیا گیا ہے۔دیگر گرفتار کیے گئے نوجوانوں میں سلمان خان، فہد شاہ، ضامن کوٹیپاڑی، محسن خان، محمد مظہر شیخ، تقی خان، سرفراز احمد، زاہد شیخ کے نام شامل ہیں۔
#UPDATE On receipt of reliable input about a group aligned with proscribed international terrorist organisation ISIS, ATS Maharashtra carried out searches&seizures at 5 different locations in Mumbra, Thane Dist&Aurangabad during the intervening night&early morning today(22 Jan). https://t.co/BZ6qhxXYwN
— ANI (@ANI) January 23, 2019
بتایا جا رہا ہے کہ یوم جمہوریہ سے جڑے سکیورٹی انتظامات کے تحت سلیپر سیل کے ذریعے تلاشی مہم کے دوران یہ گرفتاریاں کی گئیں۔اے ٹی ایس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات پہلے سے تھیں۔ گزشتہ کئی ہفتے سے ان پر نظر رکھی جا رہی تھی۔ اے ٹی ایس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کیمیکل، ایسڈ کی بوتلیں ، چاقو، موبائل فون ، ہارڈ دسک اور کچھ سم کارڈ سیز کیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے اے ٹی ایس نے ممبرا، ٹھانے اور اورنگ آباد کے 5 الگ الگ ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے تھے۔ یہ کارروائی 21 اور 22 جنوری کی درمیانی رات میں کی گئی تھی۔اے ٹی ایس آفیشیل نے بتایا کہ ملزمین کو آئی پی سی کی دفعہ 120(بی) ،یو اے پی اے ایکٹ اور بامبے پولیس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق،یہ نوجوان مبینہ طور پر اپنے مقصد کو انجام دینے والے تھے۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں