خبریں

رشی کمار شکلا ہوں گے سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر

1983 بیچ کے آئی پی ایس افسر رشی کمار شکلا مدھیہ پردیش کے سابق ڈی جی پی ہیں۔

فوٹو: فیس بک

فوٹو: فیس بک

نئی دہلی : نئے سی بی آئی ڈائریکٹر کے نام کو لے کر چل رہی قیاس آرائیوں کے بیچ سی بی آئی چیف کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی صدارت والی سہ رکنی سلیکشن کمیٹی نے رشی کمار شکلا کے نام پر اتفاق رائے سے مہر ثبت کی  ہے۔

کابینہ کی اپوائنٹمنٹ کمیٹی نے بھی ان کے نام کو منظوری دے دی ہے ۔ ان کی مدت کار 2 سال کی ہوگی ۔ 1983 کے بیچ کے آئی پی اسی افسر رشی کمار شکلا مدھیہ پردیش کے سابق ڈی جی پی ہیں ۔

فوٹو: ٹوئٹر

فوٹو: ٹوئٹر

واضح ہوکہ سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر آلوک ورما کو ہٹائے جانے کے بعد سے سی بی آئی چیف کا عہدہ 10 جنوری سے خالی تھا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے ذریعے سی بی آئی چیف کے عہدے کے لیے مستقل تقرری نہیں کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ وہ عبوری سی بی آئی چیف کی تقرری کے خلاف نہیں ہے لیکن مرکز کو فوری طور پر سی بی آئی کے مستقل ڈائریکٹر کی تقرری کرنی چاہیے ۔ سی بی آئ ڈائریکٹر کا عہدہ حسا س ہے اور لمبے وقت تک اس پر عبوری ڈائریکٹر کو رکھنا اچھی بات نہیں ہے ۔

بدعنوانی کے الزامات پر گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر راکیش استھانا کے ساتھ آلوک ورما کا تصادم ہوا تھا۔ ورما اور استھانا دونوں نے ایک دوسرے پر بدعنوانی کے الزام لگائے تھے ۔ ورما کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ایم ناگیشور راؤ عبوری سی بی آئی  چیف کے طور پر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کی قیادت والی کمیٹی کے ذریعے سی بی آئی چیف کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ورما کو فائر سروسیز کے ڈی جی کا چارج دیا گیا تھا ۔حالاں کہ انہوں نے چارج لینے سے انکار کر دیاتھا۔