The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان: دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ، 14 کو گنتی
  • چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ: ہندو دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ
  • کیا آر ایس ایس غیر سیاسی ہے؟
  • کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا – صیہونی اور آر ایس ایس جڑواں بھائی ہیں
  • سنبھل: ’تالاب کی زمین‘ پر بنے میرج ہال کو انتظامیہ نے گرایا، مسجد کو 4 دن کی مہلت

ٹاپ اسٹوریز

  • کیا آر ایس ایس غیر سیاسی ہے؟
    کیا آر ایس ایس غیر سیاسی ہے؟
  • چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ: ہندو دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ
    چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ: ہندو دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ
  • بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان: دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ، 14 کو گنتی
    بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان: دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ، 14 کو گنتی
  • اترپردیش تبدیلی مذہب کے انسداد سے متعلق قانون کی قانونی ’خامیاں‘ اس کے نفاذکی بدنیتی کو دکھاتی ہیں
    اترپردیش تبدیلی مذہب کے انسداد سے متعلق قانون کی قانونی ’خامیاں‘ اس کے نفاذکی بدنیتی کو دکھاتی ہیں
  • کتنے غیر قانونی تارکین وطن؟ بہار ایس آئی آر ختم، لیکن ان پانچ سوالوں کے جواب نہیں ملے
    کتنے غیر قانونی تارکین وطن؟ بہار ایس آئی آر ختم، لیکن ان پانچ سوالوں کے جواب نہیں ملے
خبریں

ہندوستان کو جلد ہی سوئس بینک کے ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس سے جڑی جانکاری مل سکتی ہے: رپورٹ

دی وائر اسٹاف 05/02/2019

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

2011 میں فرانس کے افسروں نے حکومت ہند کو ان 628 ہندوستانیوں کی فہرست سونپی تھی جن کے ایچ ایس بی سی بینک میں اکاؤنٹ ہیں۔

فوٹو: رائٹرس

فوٹو: رائٹرس

نئی دہلی: حکومت ہند کو جلد ہی سوئٹزرلینڈ واقع ایچ ایس بی سی بینک کے ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس سے جڑی جانکاری مل سکتی ہے۔ سوئس افسروں نے وہاں کے فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے)سے رابطہ ہونے کے بعد ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس کی جانکاری ہندوستان سے شیئر کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔

انڈین ایکسپرس کی رپورٹ کے مطابق؛سوئٹزرلینڈ کی فیڈرل کورٹ نے اگست 2018 میں اس سے متعلق حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اکاؤنٹس کی جانکاری شیئر کرنے کا پروسیس شروع کیا گیا۔ حالانکہ بینک کے دو ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس نے اس حکم کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ اکاؤنٹس کی جانکاری چوری کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔ لیکن اخبار کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ سوئس کورٹ نے اس بنیاد کو خارج کر دیا۔

انڈین ایکسپریس کی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ تقریباً 6 ہفتے پہلے ایف ٹی اے نے ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس سے رابطہ کیا تھا۔ اس نے ان کو بتایا کہ ہندوستان نے ان کے اکاؤنٹس سے جڑی جو جانکاری مانگی ہے وہ دونوں ممالک کے بیچ ہوئے Double taxation agreement (ڈی ٹی اے)سمجھوتے کے تحت آتی ہے۔ ایف ٹی اے نے اکاؤنٹ ہولڈرس کو یہ بھی بتایا کہ ان کو سوئس ترجمان کو اپنا نام یا پتہ دینا چاہیے یا نہیں۔ ان سے کہا گیا کہ اس بارے میں سوئٹزر لینڈ کے فیڈرل گزٹ میں آخری حکم دیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ 2011 میں فرانس کے افسروں نے حکومت ہند کو ان 628 ہندوستانیوں کی فہرست سونپی تھی جن کے ایچ ایس بی سی بینک میں اکاؤنٹ ہیں۔ وہیں 2015 میں انڈین ایکسپریس نے ایک فرنچ اخبارLe Monde اور کھوجی صحافیوں کے ایک عالمی ادارے(International Consortium of Investigative Journalists) کے ساتھ مل کر پتا لگایا تھا کہ ان اکاؤنٹ ہولڈرس کی تعددا 1195 ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق؛07-2006میں ان سبھی کے اکاؤنٹ میں کل 25420 کروڑ روپے کی رقم جمع تھی۔

ان میں سے 276 ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس ایسے تھے جس کے اکاؤنٹ میں کم سے کم ایک ملین ڈالر (7 کروڑ روپے سے زیادہ)کی رقم تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 85 اکاؤنٹ ہولڈر ہندوستان میں رہ رہے تھے۔

7 اگست 2018 کو Lausanne Federal Courtکے فیصلے پر وزیر خزانہ پیوش گوئل نے پارلیامنٹ میں کہا تھا کہ   سوئٹزر لینڈ سے ایچ ایس بی سی اکاؤنٹ ڈیٹا 10 دن میں متوقع ہے۔ انھوں نے تب یہ بھی کہا تھا ایچ ایس بی سی اکاؤنٹ ہولڈرس کی غیر اعلانیہ آمدنی  جو مجموعی طور پر 8448 کروڑ روپے  ہے ، اس کی شناخت کی  گئی تھی اور اس پر انڈین ٹیکس اتھارٹی کے ذریعے 5447 کروڑ روپے ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

  • بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان: دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ، 14 کو گنتی
  • چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ: ہندو دائیں بازو کی مہم کا نتیجہ
  • کیا آر ایس ایس غیر سیاسی ہے؟

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: DTA, Federal Court, Federal Tax Administration, FTA, HSBC, HSBC Private Bank, India, Indian account holders, Piyush Goyal, Suisse, Swiss Bank, Switzerland, The Wire Urdu, Urdu News, اردو خبر, ایچ ایس بی سی, ایف ٹی اے, پیوش گوئل, دی وائر اردو, ڈی ٹی اے, سوئٹزرلینڈ, سوئس بینک, فیڈرل بینک, فیڈرل کورٹ, ہندوستان, ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس

Post navigation

سپریم کورٹ نے کولکاتہ پولیس کمشنر کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا، گرفتاری پر لگائی روک
آسام:  بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعدریاست میں حکومت کے خلاف بغاوت کے 251 معاملے درج

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi