پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔پولیس نے کہا کہ ہم اس کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ وہ یہاں پلواما حملے کے پہلے آئے ہیں یا بعد میں۔
نئی دہلی: اترپردیش پولیس کے اے ٹی ایس نے سہارن پور کے دیو بند سے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق جیش محمد سے ہے۔ یوپی کے اے ڈی جی پی او پی سنگھ نے پریس کانفرنس کر کے یہ جانکاری دی۔گرفتار کیے گئے لوگوں میں کلگام کے شاہنواز احمد اور پلواما کے عاقب احمد ملک کا نام شامل ہے۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق؛سنگھ نے کہا کہ’ یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ یوپی میں 14 فروری کو ہوئے پلواما حملے کے پہلے آئے یا بعد میں ۔ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں ۔’
انھوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شاہنواز احمد تیلی کشمیر کے کلگام کا رہنے والا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ شاہنواز جیش کا سرگرم ممبر ہے۔ جبکہ عاقب ملک پلواما کا رہنے والا ہے۔یہ دونوں خود کو اسٹوڈنٹ بتا کر وہاں رہ رہے تھے۔
Visuals from Saharanpur, from where Uttar Pradesh Police's Anti-Terrorist Squad (ATS) arrested 2 suspected JeM terrorists. pic.twitter.com/G93xswLSP7
— ANI UP (@ANINewsUP) February 22, 2019
یو پی اے ٹی ایس کے مطابق؛ان کو مبینہ دہشت گردوں کے پاس سے پسٹل اور زندہ کارتوس ملے ہیں۔
UP DGP OP Singh: Of the two Shahnawaz is said to be a grenade expert. We will seek transit remand and investigate when they came here from Kashmir and who is funding them and what was their target. We are in touch with J&K Police https://t.co/I4HzNBmk9b
— ANI UP (@ANINewsUP) February 22, 2019
نو بھارت ٹائمس کی ایک خبر کے مطابق؛ پولیس ان کے پلواما حملے سے جڑے تار بھی تلاش رہی ہے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ شاہنواز کو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بھرتی کا کام دیا گیا تھا۔ اسی مقصد سے وہ کئی بار دیو بند آچکا تھا۔لمبے وقت سے پولیس ٹیم دونوں کی نگرانی کر رہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ عاقب، شاہنواز کا ساتھی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ شاہنواز کو گرینیڈ کا ایکسپرٹ مانا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ان کی ‘جہادی چیٹ’ بھی پولیس کے ہاتھ لگی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فوٹو اور ویڈیو بھی ان کے پاس ملے ہیں،جن کو لے کر جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان کو جمعرات کی دیر رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو لکھنؤکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں پولیس کسٹڈی کی ڈیمانڈ کرے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے آگے کی پوچھ تاچھ اور جانچ میں اس بات کی جانکاری لی جائے گی کہ انھوں نے کتنے لوگوں کو دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کیا ہے،ان کی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی تھی،ان کا آگے کا ٹارگیٹ کیا تھا۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ یو پی پولیس اس بارے میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
Deputy CM KP Maurya: UP ATS has arrested 2 suspected JeM terrorists from Saharanpur and recovered arms & incriminating material from them. This is a message to the enemies of the nation that terrorists will not be able to hide anymore. pic.twitter.com/dwIY2yFB5R
— ANI UP (@ANINewsUP) February 22, 2019
دریں اثنا اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کے پی موریہ نے کہا کہ یو پی اے ٹی ایس نے جیش محمد کے دو مشکوک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے ہتھیار ضبط کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کے دشمنوں کو پیغام ہے کہ اب دہشت گرد ہم سے چھپ نہیں سکتے۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں