این سی پی چیف شرد پوار نے کہا کہ ان کی فیملی سے 2 لوگ انتخاب لڑ رہے ہیں۔وہ 14 بار الیکشن جیت چکے ہیں،اس لیے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔
نئی دہلی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)چیف شرد پوار نے آئندہ لوک سبھا انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔ این سی پی کے 78 سالہ رہنما نے کہا کہ ان کی فیملی کے 2 لوگ انتخاب لڑ رہے ہیں اس لیے کسی کو پیچھے ہٹنا تھا۔پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے بعد راجیہ سبھا ممبر نے صحافیوں سے کہا،’چونکہ میں 14 بار الیکشن جیت چکا ہوں اس لیے میں نے (اس بار)انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ۔’
انھوں نے کہا،’ہماری فیملی سے کسی کو پیچھے ہٹنا تھا اور اس بار میں نے نوجوان قیادت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔مجھے لگا کہ یہ فیصلہ لینے کا صحیح وقت ہے۔’این سی پی چیف نے کہا کہ ان کے بھتیجے اور پارٹی کے سینئر رہنما اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار ماول لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔شرد پوار نے کہا ‘(Peasants and Workers Party of India)کے جینت پاٹل نے مجھ سے پارتھ کو ٹکٹ دینے کی گزارش کی تھی کیونکہ ان کی پارٹی پارتھ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔’
NCP Chief Sharad Pawar: I thought that already two members of my family are contesting polls this time and hence I felt this is right time to take decision to not contest since I already have contested 14 times in the past pic.twitter.com/Q7ElDQqXte
— ANI (@ANI) March 11, 2019
جینت پاٹل کی پارٹی نے ماول لوک سبھا حلقہ کے 6 میں سے 3 اسمبلی حلقوں میں اچھا مظاہرہ کیا تھا۔انھوں نے کہا،’دیگر 3 Constituenciesمیں بھی ہماری مضبوط موجودگی ہےاور ہم نے سوچا کہ ماول سے پارتھ کو ٹکٹ دے کر نوجوان قیادت کو موقع دیا جائے۔’غور طلب ہے کہ اجیت پوار پونے ضلع سے این سی پی ایم ایل اے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں کی خواہش ہے کہ وہ سولاپور ضلع میں ماڑھا انتخابی حلقہ سے الیکشن لڑیں ۔ماڑھا سیٹ کی ترجمانی ان کی پارٹی کے وجئے سنگھ موہتے پاٹل کرتے ہیں۔پوار نے کہا،'(این سی پی کے اندر سے)کافی گزارش کی گئی تھی کہ میں ماڑھا سے الیکشن لڑوں۔حالانکہ ابھی میری امیدواری کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔’
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں