اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے حیدرآباد پارلیامانی حلقے سے 282181 ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔
نئی دہلی : لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو الیکے اکثریت ملنے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعرات کو کہا کہ ای وی ایم کے ساتھ نہیں بلکہ ہندوؤں کے دماغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑکی گئی ہے۔خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اویسی نے کہا کہ ، الیکشن کمیشن کو اپنی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ اگر وی وی پیٹ کی پرچیوں کا ملان کیا جائے تو اعداد وشمار 100 فیصدی درست نکلیں گے۔انہوں نے بی جے پی کی جیت کے لیے ہندوؤں کو ذمہ دار بتاتے ہوئے کہا کہ ، اس بار ای وی ایم میں ہیرا پھیری نہیں ہوئی ، ہندوؤں کے دماغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
AIMIM Chief Asaduddin Owaisi: Election Commission must show their independence, I believe VVPATs should be 100% (100 per cent matching of VVPAT slips with the Voting Machines). EVM ki rigging nahi hui hai, Hindu mind ki rigging ho chuki hai. #ElectionResults2019 pic.twitter.com/wcXmNmBit8
— ANI (@ANI) May 23, 2019
It's the people's verdict & we have to accept it. The 2019 Lok Sabha elections are evidence that there always was a Hindu vote bank & everything was done to cater to this vote bank. It's not EVMs, but the Hindu mind that was rigged: @asadowaisi pic.twitter.com/8rs1078MKA
— AIMIM Official (@aimim_national) May 23, 2019
اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی سلامتی کا خوف پیدا کرنے اور اس کے استعمال کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا ،یقینی طور پر بی جے پی ملک کی سلامتی کا خوف پیدا کرنے میں بہت کامیاب رہی ۔ انہوں نے راشٹر واد اور مسلم اقلیتوں کاایک تصور بنایا ۔ ان مدعوں کو بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔واضح ہوکہ انہوں نے حیدرآباد پارلیامانی حلقے سے 282181 ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔ وہیں مہاراشتر کے اورنگ آباد پارلیامانی حلقے سے اے آئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل سید نے 4492 ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔
غور طلب ہے کہ بی جے پی کی303 سیٹوں پر جیت کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی دوسری مدت کار کا راستہ صاف ہوچکا ہے وہیں کانگریس اس انتخاب میں محض 52 سیٹیں حاصل کر سکی ۔
Categories: خبریں