جس منزل میں آگ لگی وہاں کوچنگ سینٹر چل رہا تھا ۔ اپنی جان بچانے کے لیے کچھ اسٹوڈنٹ نے اوپر سے چھلانگ لگادی جن کو نازک حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔
نئی دہلی : گجرات کے سورت واقع سرتھانہ علاقے میں ایک عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگنے کی وجہ سے 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ واضح ہوکہ جس منزل میں آگ لگی وہاں کوچنگ سینٹر چل رہا تھا ۔ اپنی جان بچانے کے لیے کچھ اسٹوڈنٹ نے اوپر سے چھلانگ لگادی جن کو نازک حالت میں ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔
Massive fire in Surat building, 15 dead
Read @ANI Story | https://t.co/mFG15LmAfg pic.twitter.com/oVaYPSkf94
— ANI Digital (@ani_digital) May 24, 2019
خبر کے مطابق، فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، سورت کے پولیس کمشنر ستیش کمار شرما نے کہا ہے کہ حادثے میں کم سے کم 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ اس حادثے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
This is the value of life in India. No fire safety mechanisms in place. Corrupt builders and Municipal Corporations earn money at the cost of innocent children's lives #SuratFire pic.twitter.com/LF6PgioTlb
— Abha Singh (@Abha_ypsingh) May 24, 2019
دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے اس حادثے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سورت میں ہوئے اس حادثے سے صدمے میں ہوں ۔ متاثرہ خاندان سے میری ہمدردی ہے ۔ دعا کرتا ہوں کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے لوگ جلدصحت یاب ہوں۔انہوں نے گجرات حکومت اور مقامی انتظامیہ کو متاثرین کو ہر ممکن مدد پہنچانے کی ہدایت دی ہے ۔
Extremely anguished by the fire tragedy in Surat. My thoughts are with bereaved families. May the injured recover quickly. Have asked the Gujarat Government and local authorities to provide all possible assistance to those affected.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2019
گجرات کے وزیر اعلیٰ دفتر نے جانکاری دی ہے کہ ، وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے حادثے کی جانچ کے حکم دیے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی فیملی کو 4 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔افسروں نے جانکاری دی ہے کہ سورت کے تکش شیلا کیمپس کی تیسری چوتھی منزل پر آگ لگ گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ مقامی لوگ بھی راحت رسانی میں افسروں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایک دمکل اہلکار نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس نے آگ سے بچنے کے لیے تیسری چوتھی منزل سے کودنا شروع کردیا تھا ۔ کئی بچوں کو بچاکر ہاسپٹل پہنچایا گیا ہے ۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
Categories: خبریں