28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم آرٹیکل 15 کے فلمساز اس کی اسکریننگ ملک کے دیہی علاقوں میں کرنے کامنصوبہ بنارہے ہیں ۔ فلم ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 پر مبنی ہے جو مذہب،ذات،سیکس اور جائے پیدائش کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک پر روک لگاتا ہے۔
نئی دہلی: فلم آرٹیکل 15 کے فلمساز اس کی اسکریننگ ملک کے دیہی علاقوں میں کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔آئی اے این ایس کے مطابق ،فلمساز کا ماننا ہے کہ ذات پات اور سماجی تفریق گاؤں میں زیادہ ہے۔فلم کے مرکزی کردار آیوشمان کھرانہ نے بتایا کہ فلم کو بنانے کی ایک بڑی وجہ بھی یہی رہی کہ ہم ملک کے دیہی علاقوں تک پہنچنا چاہتے ہیں ۔
ہم ان جگہوں تک پہنچنا چاہتے ہیں جہاں ابھی بھی ذات پات اور سماجی تفریق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک آرٹ ہاؤس فلم بناتے ہیں اور بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جاتے ہیں تو ہم صرف ان ناظرین تک پہنچ پائین گے جو پہلے سے ہی اس ذات پات اور سماجی تفریق کے بارے میں جانتے ہیں ۔ لیکن اگر ہم گاؤں تک پہنچتے ہیں تو ہم ان کی سوچ کو بدل سکتے ہیں ۔
فلم کے ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے کہا،’ہم موبائل اسکریننگ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔فلم کی اسپیشل اسکریننگ سے ہر کسی کی اس تک پہنچ ہوگی۔’ یہ فلم ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15 پر مبنی ہے جو مذہب،ذات،سیکس اور جائے پیدائش کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک پر روک لگاتا ہے۔
Another one from the press conference. @ayushmannk @anubhavsinha #Article15 in cinemas, June 28th. pic.twitter.com/uKEekCOQAX
— Team_AyushmannK (@Ayushmann_Team) June 15, 2019
فلم کی کہانی کی بات کریں تو یہ3 نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ریپ اور قتل کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم میں آیوشمان کھرانہ پولیس افسر کے کردار میں ہیں۔ فلم میں ایشا تلوار،ایس ناصر، منوج پاہوا،سیانی گپتا،کمد مشرااور محمد ذیشان ایوب بھی اہم رول میں ہیں۔ غور طلب ہے کہ فلم 28 جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔
Categories: خبریں