اویسی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ،’یہ اچھی بات ہے کہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو ان کو ایسی چیزیں یاد آتی ہیں ، مجھے امید ہے کہ وہ آئین اور مظفرپور میں بچوں کی موت کو بھی یاد کرتے ہوں گے ۔‘
نئی دہلی : لوک سبھا میں رکن پارلیامان کی حلف برداری کے دوران جب حیدرآباد سے نومنتخب رکن پارلیامان اور اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اسد الدین اویسی کا نام پکارا گیا تو حکمراں جماعت کی جانب سے جئے شری رام اور وندے ماترم کے نعرے لگائے گئے ۔ حلف لینے کے بعد اسد الدین اویسی نے جئے بھیم ، جئے میم ، تکبیر ، اللہ اکبر اور جئے ہند کا نعرہ لگایا ۔
#WATCH: Slogans of Bharat Mata ki Jai and Vande Mataram raised in the Lok Sabha as AIMIM MP from Hyderabad Asaduddin Owaisi comes to take his oath. He concluded his oath with "Jai Bhim! Takbir! Allahu Akbar! Jai Hind!" pic.twitter.com/TGt7bRfDfC
— ANI (@ANI) June 18, 2019
بعد میں اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ، ‘یہ اچھی بات ہے کہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو ان کو ایسی چیزیں یاد آتی ہیں ، مجھے امید ہے کہ وہ آئین اور مظفرپور میں بچوں کی موت کو بھی یاد کرتے ہوں گے ۔’
Asaduddin Owaisi, AIMIM on 'Jai Sri Ram' & 'Vande Mataram' slogans being raised in Lok Sabha while he was taking oath as MP: It is good that they remember such things when they see me, I hope they will also remember the constitution and deaths of children in Muzaffarpur. pic.twitter.com/THJN8n8out
— ANI (@ANI) June 18, 2019
غور طلب ہے کہ اویسی مرکز کی مودی حکومت کے خلاف اپنی رائے رکھتے رہے ہیں ۔ خواہ رام مندر کا مدعا ہو یا پھر تین طلاق کا معاملہ ہو۔ قابل ذکر ہے کہ جب اسد الدین اویسی حلف لینے کے لیے آگے بڑھے تو بی جے پی کے بعض رکن پارلیامان نے جئے شری رام اور وندے ماترم کا نعرہ لگایا ۔ بی جے پی کے رکن پارلیامان کو نعرہ لگاتے دیکھ کر اویسی نے ہاتھ کے اشارے سے کہا لگاؤ لگاؤ۔ پھر انہوں نے حلف لینے کے بعد جئے بھیم ، اللہ اکبر اور جئے ہند کا نعرہ لگایا ۔
واضح ہوکہ اویسی حیدرآباد سے لگاتار چوتھی بار رکن پارلیامان چنے گئے ہیں ۔ انہوں نے اردو میں حلف لیا ۔
#WATCH: Slogans of Vande Mataram raised in Lok Sabha after Samajwadi Party's MP Shafiqur Rahman Barq says, "Jahan tak Vande Mataram ka taaluq hai, it is against Islam we cannot follow it" after concluding his oath. pic.twitter.com/8Sugg8u8ah
— ANI (@ANI) June 18, 2019
دریں اثنا سماجوادی پارٹی رہنما شفیق الرحمن برق نے حلف لینے کے بعد آئین زندہ باد کا نعرہ لگایا اور کہا کہ وندے ماترم اسلام کے خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ’ جہاں تک وندے ماترم کا تعلق ہے یہ اسلام کے خلاف ہے اور ہم اس کی پیروی نہیں کرتے۔’قابل ذکر ہے کہ 2013 میں جب برق بی ایس پی کے سمبھل اتر پردیش سے ایم پی تھےتو اس وقت لوک سبھا میں وندے ماترم بجنے کے دوران وہ ہاؤس سے باہر چلے گئے تھے۔
Categories: خبریں