خبریں

اتر پردیش: پنچایت میں 1 شخص کا پیٹ-پیٹ کر  اور دوسرے کا گولی مار کر قتل

یہ واقعہ شاہجہاں پور ضلع میں تھانہ روضہ  کے تحت آنے والے ایک گاؤں کا ہے۔ مونگ پھلی کو لے تنازعہ ہوا تھا۔ جس کو لے کر دو فریقوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی۔

فوٹو: بہ شکریہ Uttarpradesh.org

فوٹو: بہ شکریہ Uttarpradesh.org

نئی دہلی: اتر پردیش کے شاہجہاں پور ضلع میں دو فریقوں کے درمیان ہوئے تنازعہ کو حل کرانے کے لیے ہو رہی پنچایت کے دوران سوموار کو ایک نوجوان کا گولی مار کر  اور دوسرے فریق کے ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش ترپاٹھی نے سوموار کو بتایا کہ واقعہ تھانہ روضہ کے تحت آنے والے جموئی کے ایک گاؤں کا ہے۔معاملے میں سونو نامی ایک نوجوان کی گولی لگنے سے جبکہ مایا پرکاش گپتا کی پٹائی کی وجہ سے موت ہو گئی۔

ترپاٹھی نے بتایا،’دلت کمیونٹی سے آنے والے سونو کے چاچااور مایا پرکاش گپتا کے بیچ 2 دن پہلے مونگ پھلی کو لے کر تنازعہ ہوا تھا۔ معاملے میں سونو کے چاچا نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت پولیس تھانے میں معاملہ درج کرایا تھا۔’

انھوں نے بتایا ،’سوموار کی صبح اسی معاملے کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان پنچایت ہو رہی تھی کہ تبھی ایک فریق نے گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے سونو (25)کی وہیں موت ہو گئی ۔ واقعہ سے ناراض دوسرے فریق کے لوگوں نے مایا پرکاش گپتا(35) کو پکڑ لیا اور لاٹھی- ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔ ہاسپٹل لے جاتے وقت مایا پرکاش گپتا کی بھی موت ہو گئی۔’

ترپاٹھی نے مزید بتایا،’ گاؤں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے،وہیں دونوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دونوں فریقوں کی طرف سے رپورٹ درج کرائی جا رہی ہے۔’

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)