مالی سال 19-2018میں بھی وزارت برائے اقلیتی امورکا بجٹ 4700 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے مالی سال 18-2017 میں وزارت کے لیے 4197 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے مالی سال 20-2019کے لیے پیش بجٹ میں وزارت برائے اقلیتی امورکے بجٹ میں کوئی اضافہ نہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی 4700 کروڑ روپے کا اہتمام کیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ کے مطابق؛ وزارت برائے اقلیتی امورکے لیے 4700 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے سال 19-2018کے عام بجٹ میں وزارت کے لیے مختص بجٹ میں 505 کروڑ کا اضافہ کر 4700 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا۔مالی سال 18-2017 میں وزارت کے لیے 4197 کروڑ روپے مختص کیا گئے تھے جبکہ مالی سال 17-2016میں 3800 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ مالی سال 15-2014 میں وزارت برائے اقلیتی امور کو 3711 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ مالی سال 16-2015 میں اس کو بڑھا کر 3713 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔
واضح ہو کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں