وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے این ڈی اے حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا بجٹ جمعہ کو پیش کیا۔ مالی سال 20-2019 کے بجٹ کی خاص باتیں۔
1۔انکم ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں۔ دو کروڑ روپے سے پانچ کروڑ اور پانچ کروڑ اور اس سے اوپر سالانہ آمدنی والوں کے لئے اضافی محصول بالترتیب : 3 فیصد اور 7 فیصد بڑھایا گیا۔
2۔پانچ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس میں پوری طرح چھوٹ۔
3۔45 لاکھ تک کا گھر خریدا ہے تو ہوم لون پر 1.50 لاکھ کے اضافی سود پر ٹیکس نہیں۔ بجٹ میں سستے مکانوں کے لئے بینک قرض پر اب 3.5 لاکھ روپے تک کے سود پر ٹیکس کٹوتی کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابھی ہاؤس لون کے دو لاکھ روپے تک کے سود پر انکم ٹیکس کی چھوٹ دی جاتی ہے۔
4۔اگر آپ کے پاس دو گھر ہیں تو دوسرے گھر کے نوشنل رینٹ پر لگنے والا ٹیکس ختم کیا۔ نوشنل رینٹ یعنی حکومت یہ مانتی تھی کہ دوسرے گھر سے آپ کو کرائے کے طور پر آمدنی ہو رہی ہے۔ ایسے گھر پر سرکاری شرح کے مطابق کرایہ جوڑ کرکے اس پر ٹیکس لگتا تھا۔
5- بینک اور پوسٹ آفس میں جمع رقم پر سود سے آمدنی پر ٹی ڈی ایس میں چھوٹ 10 ہزار روپے سے بڑھاکر 40 ہزار روپے کر دی گئی۔ کرائے سے آمدنی پر ٹی ڈی ایس میں چھوٹ 1.80 لاکھ روپے سے بڑھاکر 2.40 لاکھ روپے کر دی گئی۔ 2 کروڑ روپے تک کے کیپٹل گین پر سرمایہ کاری کی حد ایک گھر سے بڑھاکر دو گھر کی گئی۔
6۔ چار سو کروڑ روپے تک کا سالانہ کاروبار والی کمپنیوں کا کارپوریٹ ٹیکس گھٹاکر 25 فیصد کیا گیا۔ پہلے یہ شرح 250 کروڑ روپے تک کے کاروبار والی کمپنیوں کے لئے تھی۔
7۔ ٹیکس ادائیگی معیاری اصول کی بنیاد پر کاروباری سہولیات میں ہندوستان ٹیکس رینکنگ 2017 میں 172 سے 2019 میں 121 پر آیا۔
8۔ڈائریکٹ ٹیکس ریونیو پچھلے پانچ سال میں 78 فیصد بڑھکر 11.37 لاکھ کروڑ روپے پر پہنچا۔
9۔ پین کارڈ نہ ہونے پر آدھار کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی چھوٹ۔
10۔کاجو کی قیمت کم ہوئی، پی وی سی، ٹائیلس، گاڑیوں کے کل-پرزے، ماربل سلیب، آپٹکل فائبر کیبل، سی سی ٹی وی کیمرہ وغیرہ پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ۔
11۔ درآمد شدہ کتابوں پر 5 فیصد بیسک کسٹم ڈیوٹی لگائی گئی۔
12۔ مصنوعی کڈنی کے کچے مال اور ڈسپوزایبل اسٹرلائزڈ ڈائلائزر اور بجلی گھروں وغیرہ کے لئے کسٹم ڈیوٹی میں کمی۔
13۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ایک ایک روپے فی لیٹر سیس اور سڑک اور انفراسٹرکچر سیس لگایا گیا۔
14۔ سونا اور دیگر قیمتی میٹل پر کسٹم ڈیوٹی بڑھی۔
15۔ سالانہ 1.5 کروڑ روپے سے کم کا کاروبار کرنے والے تقریباً 3 کروڑ خدرہ تاجر وں، چھوٹے دکانداروں کے لئے پنشن فائدہ۔
16۔ 45 لاکھ روپے تک کے مکان خریدنے کے لئے 31 مارچ 2020 تک لئے گئے قرض کے معاملے میں سود پر 1.5 لاکھ روپے کا ایڈیشنل ٹیکس چھوٹ۔
17۔ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید پر سود کی ادائیگی کے عوض میں 1.5 لاکھ روپے کے ایڈیشنل ٹیکس کی چھوٹ۔ خرید اور چارجنگ سے متعلق ساختیاتی سہولیات کے لئے شروع میں حوصلہ افزائی کرنے کی تجویز۔
18۔ روپے کارڈ پر مبنی ٹرانسپورٹ کارڈ کے ذریعے کارڈ ہولڈر کو بس سفر، ٹول ٹیکس، پارکنگ فیس، خدرہ خریداری کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
19۔ بجٹ میں پْردھان منتری گْرام سڑک یوجنا،صنعتی کوری ڈور، مال گاڑیوں کے الگ کوری ڈور، بھارت مالا اور ساگرمالا پروجیکٹ ، آبی راستے کی ترقی اورایئر پروجیکٹ کے ذریعے انفراسٹرکچر سہولیات کو مضبوط بنانے پر زور۔
20۔ ریلوے میں 2030 تک بنیادی ڈھانچہ میں اصلاحات کے لئے 50 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ضرورت۔ ریلوے ٹریک، کوچ اور انجن کی تیاری، مسافر اورمال ڈھلائی خدمتوں کی ڈیلیوری کے لئے عوامی-نجی -شراکت داری کی تجویز۔
21۔ فیم (فاسٹر ایڈاپٹشن اینڈ مینوفیکچررنگ آف الیکٹرک وہیکلس) کے دوسرے مرحلے کے لئے تین سال میں 10000 کروڑ روپے کے خرچ کو منظوری۔
22۔ سوشل اسٹاک ایکسچنج پر سوشل ایکٹی وٹی اور رضاکارانہ تنظیم لسٹیڈ ہوںگے۔ ایکوٹی، بانڈ میوچول فنڈ کی طرح یونٹوں کے ذریعے فنڈ جٹا پائیںگے۔
23۔ سیبی درج فہرست کمپنیوں میں منیمم پبلک شیئر ہولڈنگ کی حد موجودہ 25 فیصد سے بڑھاکر 35 فیصد کرنے پرتجویز ۔
24۔ بیمہ بازار میں ثالثی کا کام کرنے والوں کے لئے 100 فیصد ایف ڈی آئی۔
25۔ سنگل برانڈ خدرہ سیکٹر میں مقامی خرید اصولوں کو آسان بنایا جائےگا۔
26۔ حکومت سالانہ عالمی سرمایہ کار ی کے لیےمیٹنگ کرےگی۔
27۔ ایک کمپنی میں ایف پی آئی (فارین پورٹ فولیو سرمایہ کار) سرمایہ کاری کی آئینی حدود 24 فیصد سے بڑھاکر سیکٹر کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد تک کرنے کی تجویز۔
28۔ این آر آئی پورٹ فولیو انوسٹ منٹ پلان روٹ کو غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں انضمام کی تجویز۔
سونا-چاندی، پیٹرول-ڈیزل ہوئے مہنگے، موبائل فون چارجر، سیٹ اپ باکس ہوگا سستا
20-2019کے بجٹ میں ٹیکس میں اضافہ کی تجاویز سے پیٹرول، ڈیزل، سونا، چاندی، سگریٹ اور ائیرکنڈیشن مہنگے ہوںگے۔ اس کے برعکس بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے کل-پرزے، کیمرہ ماڈیول، موبائل فون کے چارجر اور سیٹ اپ باکس پر ٹیکس میں راحت دی گئی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں