خبریں

آرٹیکل 370 ختم، امت شاہ نے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو الگ یونین ٹریٹری بنانے کی تجویز پیش کی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ اس حکم سے آرٹیکل 370 کا صرف ایک سیکشن بچا رہے گا،باقی سارے سیکشن ختم ہو جائیں گے۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے  آج راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کی سفارش کی۔ شاہ نے کہا کہ اس حکم سے آرٹیکل 370 کا صرف ایک سیکشن بچا رہے گا،باقی سارے سیکشن ختم ہو جائیں گے۔اس کو لے کر راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کی سخت مخالفت دیکھنے کو ملی۔غور طلب ہے کہ آئین کا آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کو ایک خصوصی ریاست کا درجہ دیتا تھا۔آرٹیکل 370 کے علاوہ آرٹیکل 35 اے کو بھی ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

فوٹو: اے این آئی

فوٹو: اے این آئی

خاص بات یہ ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کو لے کر صدر جمہوریہ کے دستخط والا گزٹ بھی شائع ہو چکا ہے۔ اس حکم کا نام آئین (جموں و کشمیر میں نافذ)حکم 2019 ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ حزب مخالف پارٹیوں کے ذریعے اٹھائے جا رہے سبھی سوالوں کا جواب دینے کو تیار ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، حکومت نے لداخ کو بغیر اسمبلی کے ایک الگ یونین ٹریٹری بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔

جموں و کشمیر بھی لداخ کے ساتھ ایک یونین ٹریٹری بنے گا۔امت شاہ نے کہا کہ انٹرنل سکیورٹی کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔اس طرح اس فیصلے سے اب جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت کی اس تجویز کی بی ایس پی، بی جے ڈی اور وائی ایس آر کانگریس  اور عام آدمی پارٹی نے حمایت کی ہے۔