1995 میں دوردرشن سے اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی نیوز اینکر نیلم شرما کو کینسر تھا۔
نئی دہلی: تقریباً 20 سال تک دوردرشن نیوز کی اینکر رہنے والی صحافی نیلم شرما کا سنیچر کو انتقال ہو گیا۔دوردرشن نیوز نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر نیلم کے انتقال کی اطلاع دی۔گزشتہ 20 سالوں سے دوردرشن سے جڑی ہوئی 50 سالہ نیلم شرما نے 1995 میں دوردرشن نیوز سے ہی اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔
انھوں نے ‘تیجسونی’سے لے کر ‘بڑی چرچہ’ جیسے کئی مقبول پروگراموں کی نظامت کی تھی۔اس سال مارچ میں ان کو ‘ناری شکتی’ایوارڈ ملا تھا۔
#DDNews mourns passing away of our dear Colleague Neelum Sharma. A founding anchor with over 20 years of association with #ddnews, she played a stellar role in many capacities. From 'Badi Charcha' to 'Tejasvini' her path breaking progs won accolades including Nari Shakti Award pic.twitter.com/dYKv3S4aCe
— Doordarshan News (@DDNewsLive) August 17, 2019
دوردرشن نیوز نے ان کے انتقال پر ٹوئٹ کر لکھا،’ڈی ڈی نیوز کی سینئر اینکر نیلم شرما کی بے وقت موت پر دوردرشن کی طرف سے خراج عقیدت،’ناری شکتی’ایوارڈجیسے کئی ایوارڈس سے سرفراز نیلم شرما نے اپنے 20 سالوں سے بھی زیادہ کی مدت کار میں ‘تیجسونی’ سے لے کر ‘بڑی چرچہ’ وغیرہ کئی مقبول پروگراموں کی نظامت کی۔’
بتایا جا رہا ہے کہ دوردرشن نیوز کا ایک جانا مانا چہرہ نیلم شرما کو کینسر تھا۔ شام 6 بجے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ان کے گھر میں ان کے شوہر کے ساتھ ان کی ایک 15 سال کی بیٹی ہے۔
.@AkashvaniAIR mourns the passing away of #NeelumSharma, long serving anchor at @DDNews. Condolences to her family & well wishers at this time of grief. pic.twitter.com/bFXpJKy9Xy
— ALL INDIA RADIO (@AkashvaniAIR) August 17, 2019
آکاش وانی نے کہا،’ڈی ڈی نیوز میں سب سے لمبے وقت تک اینکر رہنے والی نیلم شرما کی موت پر آکاش وانی رنج وغم کا اظہار کرتا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔’
Categories: خبریں