ایک گارجین نے مقامی صحافی کو بتایا کہ ، یہاں بہت برے حالات ہیں ۔ کئی بار وہ بچوں کو کھانے میں نمک اور روٹیاں دیتے ہیں اور کئی بار نمک اور چاول۔ یہاں کبھی کبھار دودھ آتا ہے جو اکثر تقسیم نہیں کیا جاتا۔ کیلے بھی نہیں دیے جاتے ۔ گزشتہ ایک سال سے ایسا ہی چل رہا ہے۔
نئی دہلی : مشرقی اترپردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت کے تقریباً 100 طلبا کو مڈ دے میل میں روٹی اور نمک کھلا یا جارہا ہے ۔ اس معاملے کا ایک ویڈ یو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
This clip is from a @UPGovt school in east UP's #Mirzapur . These children are being served what should be a 'nutritious' mid day meal ,part of a flagship govt scheme .On the menu on Thursday was roti + salt !Parents say the meals alternate between roti + salt and rice + salt ! pic.twitter.com/IWBVLrch8A
— Alok Pandey (@alok_pandey) August 23, 2019
دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق،ایجوکیشن افسر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس معاملے کا ویڈیو وائرل ہو ا ہے جس میں یہاں کے طلبا کو مڈ دے میل کے تحت صرف نمک اور روٹیاں دی گئیں جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوراً جانچ کرائی گئی جس میں اس ویڈیو کی تصدیق کی گئی ۔
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق،اس معاملے کو ضلع مجسٹریٹ نے ٹیچر اور سپر وائزر کی لاپرواہی بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ٹیچر کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے وہیں سپر وائزر سے جواب مانگا گیا ہے۔
Mirzapur: Students at a primary school in Hinauta seen eating 'roti' with salt in mid-day meal. District Magistrate Anurag Patel says, "negligence happened at teacher & supervisor's level. The teacher has been suspended. A response has been sought from supervisor" pic.twitter.com/i8rgtJO5xc
— ANI UP (@ANINewsUP) August 22, 2019
قابل ذکر ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اچھا کھانا دینے کے لیے مرکزی حکومت نے مڈڈے میل اسکیم شروع کی تھی ۔ اتر پردیش مڈ ڈے میل اتھارٹی ریاست میں اس کی دیکھ ریکھ کا کام کرتی ہے ، اس کی ویب سائٹ پر مڈ ڈے میل مینو بھی دیا گیا ہے ۔ مینو میں دال ،چاول ، روٹی اور سبزی درج ہے ۔ میل چارٹ کے مطابق خاص دنوں میں پھل اور دودھ بھی دیا جانا ہے۔
سامنے آئے ویڈ یو میں بچے اسکول کے برآمدے میں فرش پر بیٹھے ہیں اور وہ نمک کے ساتھ روٹیاں کھا رہے ہیں ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق، ایک گارجین نے مقامی صحافی کو بتایا کہ ، یہاں بہت برے حالات ہیں ۔ کئی بار وہ بچوں کو کھانے میں نمک اور روٹیاں دیتے ہیں اور کئی بار نمک اور چاول۔ یہاں کبھی کبھار دودھ آتا ہے جو اکثر تقسیم نہیں کیا جاتا۔ کیلے بھی نہیں دیے جاتے ۔ گزشتہ ایک سال سے ایسا ہی چل رہا ہے۔مرزا پور کے افسروں نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ، جانچ میں یہ معاملہ صحیح پایا گیا ہے۔ شروعاتی طور پر یہ اسکول کے ٹیچر انچارج اور گرام پنچایت کے سپر وائزر کی غلطی لگ رہی ہے ۔ دونوں کو برخاست کر دیا گیا ہے۔
وہیں اتر پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق، پوری ریاست میں 1.5 لاکھ سے زائد پرائمری اور مڈل اسکول میں مڈ ڈے میل مہیا کرایا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ایک کروڑ سے زائد بچوں کو اسکیم کا فائدہ پہنچایا جانا ہے۔مرکزی حکومت کے مطابق، مڈ ڈے میل سکیم کے تحت ہر بچے کو روزانہ 450 کیلوری فراہم کرنے کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس میں روزانہ کم سے کم 12 گرام پروٹین بھی شامل ہونا چاہیے۔ یہ کھانا ہر بچے کو سال میں کم سے کم 200 دنوں تک دیا جانا چاہیے۔
Categories: خبریں