ہندو سینا نے بابر کو غیر ملکی حملہ آور بتلاتے ہوئے سرکار سے مانگ کی کہ بابر روڈ کا نام بدل کر ہندوستان کے کسی مہاپرش کے نام پر رکھا جائے ۔
نئی دہلی: سینٹرل دہلی کے بنگالی مارکیٹ کے پاس بابر روڈ پر رائٹ ونگ تنظیم ہندو سینا کے لوگوں نے سنیچر کی صبح اس بورڈ کو کالا کر دیا، جس پر بابر روڈ لکھا ہوا تھا۔ہندو سینا نے ڈائریکشن بورڈ کو کالا کرنے کی پیچھے کی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے بابر کو غیر ملکی حملہ آور بتلاتے ہوئے سرکار سے مانگ کی کہ بابر روڈ کا نام بدل کر ہندوستان کے کسی مہاپرش کے نام پر اس روڈ کا نام رکھا جائے ۔
Delhi: Hindu Sena workers have defaced Babar Road signboard in Bengali Market area demanding the name of the road be changed. pic.twitter.com/ME3D5MKHpD
— ANI (@ANI) September 14, 2019
اس کے ساتھ ہی ہندو سینا کے لوگوں نے بابر کو ظالم بھی بتایا۔ہندو سینا کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’غیر ملکی حملہ آور بابر روڈ کا نام بدل کر ہندوستان کے کسی مہاپرش کے نام کیا جائے۔ یہ ملک شری رام، شری کرشن، مہرشی والمیکی اور سنت روی داس کا ہے، بابر جیسے ظالم کا نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق؛ہندو سینا کے صدروشنو گپتا نے کہا کہ ہم نے این ڈی ایم سی کے ذریعے لگائے گئےبورڈ کو سیاہ کر دیا ہے۔اس سے پہلے ہندوسینا نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ پورے ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے سے بچنے کے لیے نقاب پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔
نوبھارت ٹائمس کی خبر کے مطابق؛سائن بورڈ پر کالکھ پوتنے کے ساتھ ہی ہندو سینا سے جڑے لوگوں نے اس پر اپنے اسٹیکر بھی چپکائے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 2015 میں بی جے پی حکومت نے اورنگ زیب روڈ کا نام بدل کر اے پی جے عبدالکلام کر دیا تھا۔
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں