خبریں

اتر پردیش: اوبی سی لڑکی سے محبت کی وجہ سے دلت لڑکے کو زندہ جلایا

واقعہ ہردوئی ضلع کے بھدیچہ گاؤں کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ دلت لڑکے کو مبینہ طور پر دوسری ذات کی ایک لڑکی سے تعلق  کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں نے چار پائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔معاملے کی جانکاری کے بعد اس صدمہ سے لڑکے کی ماں کی بھی موت ہو گئی۔

Hardoi-Uttar-Pradesh-e1536656109825

نئی دہلی: اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک 20 سالہ دلت لڑکے کو مبینہ طورپر دوسری ذات کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کے تعلق  کی وجہ سے چار پائی سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا۔صدمےکی وجہ سے اس کی ماں کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق، آنر کلنگ کا مشتبہ معاملہ سنیچر کو ہردوئی ضلع کے بھدیچہ علاقہ میں ہوا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ آلوک پریہ درشنی نے کہا کہ ابھیشیک عرف مونو کی پٹائی کی گئی،اسے ایک گھر میں بند کر کے رکھا گیا۔چیخ سن کر مقامی لوگ وہا ں  پہنچے اور لڑکے کو ہاسپٹل لے گئے۔لڑکے کو لکھنو کے مقامی ہاسپٹل بھیجا گیا لیکن راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔

لڑکے کے ایک رشتہ دار نے کہا کہ یہ خبر سن کر مونو کی ماں کی صدمہ سے موت ہو گئی۔پریی درشنی کے مطابق ،مقامی لوگوں نے بتایا کہ مونو ایک لڑکی سے محبت کرتاتھااور جب یہ معاملہ  ہوا تب وہ اس سے ملنے گیا تھا۔مونو کے چچا نے کہا،مونو اپنی ماں 60 سالہ رام بیٹی کے علاج کے لئے 25ہزار رپیہ کا انتظام کر کے لوٹا تھا۔کچھ لوگوں نے مونو کو راستے میں روکا اور اسے ایک گھر میں لے گئے ۔انہوں نے مونو کے پیسے چھین لئے اور اسے جلا دیا۔

پریہ درشنی نے کہا کہ لڑکی کے دو رشتہ داروں اور دو پڑوسیوں کے ساتھ پانچ لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کر لی  گئی ہے۔اس معاملہ میں جانچ جاری ہے۔لڑکی کے دو پڑوسیوں کے نام ستیم سنگھ اور شیکھر سنگھ ہیں جو فرار ہیں۔ہردوئی کے کوتوالی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شیلیندر سنگھ نے کہا،ان پر آئی پی سی کی دفعہ302(قتل)،(147) فساد( 504)ارادتاً امن و امان میں خلل ڈالنے کے ارادے سے ہتک(506 )(مجرمانہ دھمکی ) اورایس سی-ایس ٹی ایکٹ کی  متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق،اے ایس پی(مشرق) گیاننجےسنگھ نے کہا،ہماری معلومات کے مطابق بھدیچہ گاؤں میں اپنے چچا اور چچی کے ساتھ رہنے والا مونو کمار (دلت لڑکا)اپنی پڑوسی لڑکی جو ایک او بی سی کمیونٹی سے ہے ،کے ساتھ رشتہ میں تھا۔سنیچر کی  شام کو مونو کی ماں رام بیٹی بیمار پڑ گئی اور انہیں ضلع ہا سپٹل لے جایا گیا۔لکھنؤ ہاسپٹل میں ریفر کئے جانے کے بعد مونو کے باپ نے اسے کچھ پیسے لانے کے لئے گھر بھیج دیا۔

انہوں نے کہا ،‘ہماری جانکاری کے مطابق جب مونو گاؤں پہنچا تو وہ لڑکی سے ملنے گیا جہاں لڑکی کے گھر والوں نے اسے پکڑ لیا۔اس کے بعد مونو کو مبینہ طور پر ایک چار پائی سے باندھ دیا گیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔انہوں نے کہا ، اس کے بعد مونو کے گھر والوں کو جیسے ہی اس واقعہ کے بارے میں علم  ہوا انہوں نے فوراً پولیس کو بتایا ۔پولیس کی ایک ٹیم فوراً گاؤں  پہنچی اور دیکھا کہ مونو کو بری طرح سے جلا دیا گیا ہے ۔ہاسپٹل لے جاتے وقت اس کی موت ہو گئی۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)