حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ آر بی آئی مستقل طور پر نو بینکوں کو بند کر رہا ہے اور اس نے لوگوں سے ان بینکوں سے اپنے پیسے واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ریزرو بینک نے اس کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
نئی دہلی: ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بدھ کو سوشل میڈیا پر 9 بینکوں کے بند ہونے کی افواہوں کی تردید کی۔آر بی آئی نے کہا کہ کوئی بھی کامرشیل بینک کو بند نہیں ہو رہا ہے۔فنانس سکریٹری راجیو کمار نے سوشل میڈیا پر چل رہے ان پیغامات کو شرارت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پبلک سیکٹرکے بینکوں میں پونجی ڈال کر ان کو مضبوط کرنے کی تیاری میں ہے۔سینٹرل بینک نے بیان میں کہا ،سوشل میڈیا کے کچھ حصوں میں خبریں چل رہیں ہیں کہ آر بی آئی کچھ کامرشیل بینکوں کو بند کر رہا ہے۔یہ پوری طرح سے غلط اور جھوٹی خبریں ہیں۔’
Reports appearing in some sections of social media about RBI closing down certain commercial banks are false.
— ReserveBankOfIndia (@RBI) September 25, 2019
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس خبر کی تشہیر کی جا رہی ہے کہ آر بی آئی 9 بینکوں کو مستقل طور پربند کرے گا اور اس نے لوگوں سے ان بینکوں سے اپنی رقم واپس نکالنے کی اپیل کی ہے۔کمار نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ،کسی بھی پبلک سیکٹر کے بینک کو بند کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کے بجائے حکومت اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ذریعہ سرکاری بینکوں کو مضبوط کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کر سکے۔
There are mischievous rumours on Social Media (picture below) about @RBI closing some banks. No question of closing any #PSB, which are articles of faith. Rather Govt is strengthening PSBs with reforms and infusion of capital to better serve its customers @FinMinIndia @PIB_India pic.twitter.com/43XoZGoOa0
— Rajeev kumar (@rajeevkumr) September 25, 2019
یہ افواہ ایسے وقت میں آئی ہے ،جب آربی آئی نے گزشتہ 24 ستمبر کو مہاراشٹر کے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک کی کچھ خامیوں کو لے کر کچھ پابندیاں لگائی ہیں،اس کے تحت صارفین کے لیے6 مہینہ صرف 1000 روپیہ نکالنے کی حد طے کی گئی ہے۔پنجاب اینڈمہاراشٹر کوآپریٹو بینک پر اس کے علاوہ نیا قرض دینے اور جمع کرنے کی بھی روک لگائی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ جن بینکوں کو بند کرنے کی افواہیں آرہی ہیں،ان میں ایسے بینک شامل ہیں جو کا یا تو دوسرے بینکوں میں انضمام ہو گیا ہےیا پھر ضم ہونے کے عمل میں ہیں۔ان میں کارپوریشن بینک ،یوکو بینک،آئی ڈی بی آئی،بینک آف مہاراشٹر،آندھرا بینک،انڈین اوورسیز بینک،سینٹرل بینک آف انڈیا،دینا بینک اور یونائیٹڈ بینک آف انڈیا شامل ہے۔
حکومت نے گزشتہ ماہ ہی پرائیویٹ سیکٹرکے دس بینکوں کا انضمام کر کے انہیں چار بینکوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹڈ بینک آف انڈیا کو پنجاب نیشنل بینک میں ضم کیا جائے گا۔وہیں سنڈ یکٹ بینک کو کینرا بینک میں ملایا جائے گا۔آندھرا بینک اور کارپوریشن بینک کو یونین بینک آف انڈیا میں ضم کیا جائے گا،جبکہ الہ آباد بینک کو انڈین بینک میں ضم کیا جائے گا۔
حکومت دینا بینک اور وجیہ بینک کوپہلے ہی بینک آف بڑودہ میں ضم کر چکی ہے۔حال ہی میں آئی ڈی بی آئی بینک کو ایل آئی سی میں ضم کیا گیا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں