خبریں

نتیانند کے آشرم کے لئے زمین دینے والے گجرات اسکول کو نوٹس

بابانتیانند ملک چھوڑ‌کر فرار ہو گئے ہیں۔ ان پر آشرم چلانے کےلئے بچوں کو اغوا کرکے ان کو عقیدت مندوں سے چندہ جٹانے کے کام میں لگانے کاالزام ہے۔

فوٹو بہ شکریہ، فیس بک

فوٹو بہ شکریہ، فیس بک

نئی دہلی: گجرات کے احمد آباد سٹی انتظامیہ نے متنازعہ بابانتیانند کے آشرم کے لئے لیز پر زمین دینے کے معاملے میں دلی پبلک اسکول (سابق) کونوٹس جاری کیا ہے۔ احمد آباد ضلع کے ہیراپور گاؤں میں واقع ڈی پی ایس(سابق)کے احاطے سےنتیانند کا آشرم چل رہا تھا۔ افسروں نے بتایا کہ نتیانند کے دو شاگردوں کو حال ہی میں اغوا اور بچہ مزدوری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں نتیانند بھی ملزم ہیں۔ اس سے متعلق 19 نومبر کو ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

 احمد آباد کے کلکٹر وکرانت پانڈے نے گزشتہ اتوار کو بتایا کہ اسکول انتظامیہ کی طرف سے جس زمین کا مختص کیا گیا تھا اس سے متعلق رپورٹ میں کچھ بےضابطگیاں پائی گئیں جو ریاستی محکمہ برائے تعلیم سے اجازت لینے کے دوران ہوئی تھیں۔ پانڈے نے کہا کہ ہم نے اسکول سے سروے نمبر مانگا ہے کیونکہ اسکول بنانے کےدوران این او سی کے لئے دیا گیا سروے نمبر الگ ہے اور ہم نے اس بارے میں تفصیلی جانکاری دینے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اس کانٹریکٹ کی بھی مانگ کی گئی ہے جس کے تحت آشرم کو زمین دی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ رائٹ ٹو ایجوکیشن  کے تحت داخل کئے گئے بچوں کی فہرست بھی اسکول سے مانگی گئی ہے۔ دوسری طرف سی بی ایس ای نے بھی اس سے پہلے گجرات محکمہ برائے تعلیم سے رپورٹ طلب کی تھی کہ اسکول کی زمین کیسے بنا اجازت کے لیز پرنتیانند کے آشرم کو دے دی گئی۔اس بیچ پولیس نے بتایا کہ ڈیجیٹل لاکر میں چھپاکر رکھے گئے چھے اور موبائل فون انہوں نے بر آمد کیا ہے۔ نتیانند کے گرفتار شاگرد جب اس کا پاس ورڈ بتانے میں ناکام رہے تو اس کو کاٹ‌کر نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاکر سے نقلی زیور بھی بر آمد کئے گئے ہیں اور بر آمدفون کو فارینسک تفتیش کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ڈی پی ایس کے پرنسپل ہتیش پوری کو 21 نومبرکو آئی پی سی  کی دفعہ 188 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح ہو کہ احمد آباد واقع اپنا آشرم چلانے کے لئے بچوں کو اغوا کرکے ان کو عقیدت مندوں سے چندہ جٹانے کے کام میں لگانے کے الزامات سے گھرے نتیانند ملک چھوڑ‌کر فرار ہو چکے ہیں۔ نتیانند کے خلاف پچھلے ہفتے بدھ کو اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 ساتھ ہی نتیانند کی دو خاتون سادھوی پران پریانند اور پریاتتوردھی کرن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ دونوں پر چار بچوں کو مبینہ طور پر اغواکرنے اور ان کو ایک فلیٹ میں  رکھنے کا الزام ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)