مرکزی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی کے ذریعےکی گئی حوصلہ افزائی سے معیشت میں جلد اثر ہونے کا اندازہ ہے۔ ہندوستان میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے بلکہ اس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
نئی دہلی: سرکار نے بتایا کہ مالی سال2019-20 کےلیے کارپوریٹ ٹیکس ریٹ میں کمی کی وجہ سے 145000 کروڑ روپے کے ریونیو کے نقصان ہونے کے آثار ہیں۔ لوک سبھا میں رکن پارلیامان نصرت جہاں روحی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہ جانکاری دی۔
انہوں نےکہا کہ کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی کے ذریعے کی گئی حوصلہ افزائی سے معیشت میں جلد اثر ہونے کا اندازہ ہے۔ملک میں نئی سرمایہ کاری سے نہ صرف نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے بلکہ اس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کی نتیجے میں مڈل سے طویل مدت میں ٹیکس ذخیرےمیں اضافہ ہوگا۔
یہ پوچھے جانے پر کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی کرنے کی وجہ سے سالانہ کتنے ریونیو کا نقصان ہوگا، انوراگ ٹھاکر نے کہا، ‘مالی سال2019-20 کے لیے کارپوریٹ ٹیکس ریٹ میں کمی کے نتیجے میں 145000 کروڑ روپے کے ریونیوکے نقصان کا امکان ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ریونیو ذخیرے میں تیزی لانے کے لیے ٹیکس جال کی توسیع کرنے اور اسے وسیع بنانے کے لیے مختلف تدابیربھی کئے جا رہے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹ کو کم کئے جانے سے نئی سرمایہ کاری متوجہ ہوگی، نوکریاں پیدا ہوں گی اور ہمہ گیر معاشی ترقی کا امکان ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں