خبریں

بچوں کے ساتھ ریپ کے مجرموں  کے لیے ختم ہو رحم کی عرضی کا اہتمام: صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ انہوں نےپاکسو کے تحت مجرم  ٹھہرائے گئے لوگوں سے متعلق رحم کی عرضی کے تجزیہ کے لیےکہاہے۔ اب یہ پارلیامنٹ پر منحصر کرتا ہے کیونکہ اس میں ایک آئینی ترمیم  کی ضرورت ہوگی۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی : صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ریپ کرنے والے مجرموں کو رحم کی عرضی  کے حق  سےمحروم  کر دینا چاہیے۔ ان کو اس طرح کا حق  دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے یہ باتیں جمعہ کو ماؤنٹ آبو میں برہمکماری کے ہیڈ کوارٹر  میں منعقد سماجی تبدیلی کے لیے وومین امپاورمنٹ پر قومی کانفرنس میں کہیں۔

صدر جمہوریہ کووند نے کہا، ‘پاکسو ایکٹ کے تحت ریپ کے مجرموں  کو ملنے والی رحم کی عرضی  کا حق ختم  ہونا چاہیے۔ عورتوں  کی حفاظت ملک  کے لیے سنجیدہ  مدعا ہے۔ پارلیامنٹ کو رحم کی عرضی پردوبارہ غور کرنا چاہیے۔ بیٹیوں پر ہونے والےحملے کی واردات ملک  کے ضمیر کوجھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں۔انہوں نے کہا، ‘میں نے پاکسو کے تحت مجرم  ٹھہرائے گئے لوگوں کی رحم کی عرضی  کے اہتمام کے تجزیہ کے لیےکہا ہے۔ اب یہ پارلیامنٹ پر منحصر کرتا ہے کیونکہ اس میں ایک آئینی ترمیم  کی ضرورت  ہوگی۔ لیکن ہم اس سمت  میں آگے بڑھ رہے ہیں۔’

انہوں نے آگے کہا، عورتوں  کی حفاظت ایک بہت ہی سنجیدہ مدعا ہے اس پر بہت سارے کام کئے گئے ہیں لیکن بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ لڑکوں کے بیچ عورتوں  کے لیے  احترام  کا جذبہ  پیدا کرنا ہروالدین  کی ذمہ داری ہے۔واضح ہوکہ، بچوں کے خلاف جنسی جرائم  کے معاملوں سے نپٹنے کے لیے 2012 میں پاکسوایکٹ  بنایا گیا تھا۔ وہیں، آئین سزائے موت پر مجرموں کو ان کی سزا کو کم یا معافی  دلانے کے لیے رحم کی عرضی  کے ساتھ صدر جمہوریہ  سے رابطہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

صدر جمہوریہ کا یہ بیان ایسےوقت  میں آیا ہے جب ملک  میں پچھلے کچھ دنوں میں ریپ  اور قتل کے کئی معاملے لگاتار سامنے آئے ہیں۔ ان میں کئی معاملے نابالغ بچیوں کے ساتھ ریپ اور ان کے قتل کئے جانے سے جڑے ہیں۔

(خبررسا ں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)