خبریں

سپریم کورٹ کا مہاتما گاندھی کو بھارت رتن دینے کو لے کر دائر عرضی پر غور کرنے سے انکار

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی اپیل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام بابائے قوم مہاتما گاندھی کو کسی بھی رسمی اعزاز سے زیادہ بلند مقام پر رکھتی ہے۔ سماعت سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بارے میں مرکزی حکومت کو رپورٹ دے سکتے ہیں۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: سپریم کورٹ  نے مہاتما گاندھی کو ‘ بھارت رتن ‘ دینے کو لےکر دائر پی آئی ایل  کی عرضی پر غور کرنے سے جمعہ کو انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ملک کی عوام بابائے قوم مہاتما گاندھی کو کسی بھی رسمی اعزاز سے بالاتر ایک اعلیٰ سطح کا احترام دیتی ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے درخواست گزار انل دتا شرما سے کہا کہ وہ اس بارے میں مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ  دیں۔

بنچ نے کہا، ‘ مہاتما گاندھی بابائے قوم ہیں اور عوام ان کو کسی رسمی اعزاز سے بھی زیادہ بلند مقام پر رکھتی ہے۔ ‘ بنچ نے کہا کہ بابائے قوم کو بھارت رتن سے نوازنے کی حکومت کو ہدایت دینے کا مدعا ‘ لائق انصاف موضوع ‘ نہیں ہے۔ حالانکہ بنچ نے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی کو سرکاری اعزاز سے نوازنے کے لئے درخواست گزار کے جذبات سے متفق ہے۔

بنچ نے کہا، ‘ ہم آپ کے جذبات سے متفق ہیں، لیکن ہم یہ درخواست منظور نہیں کر سکتے۔ ‘ بنچ نے اس کے ساتھ ہی عرضی کا حل کرتے ہوئے کہا، ‘ آپ اس بارے  میں مرکزی حکومت کو اطلاع دے سکتے ہیں۔ ‘ درخواست گزار نے اپنی عرضی میں عدالت سے گزارش  کی تھی کہ مہاتما گاندھی کےذریعے  ملک کو دی گئی ان کی خدمات کے لئے ان کو ‘ سرکاری اعزاز ‘ سے نوازنے کی حکومت کو ہدایت دی جائے۔

مہاتما گاندھی نے اپنے عدم تشدد کی تحریک کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ دو اکتوبر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم عدم تشدد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 2019 کو ہندوستان نے مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے طور پر منایا۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)