مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے بابرپور میں انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی امیدوار کو آپ کاووٹ دہلی اور ملک کو محفوظ بنائےگا اور شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات کو روکےگا۔
نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے شہریت ترمیم قانون (سی اےاے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج کر رہے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، شاہ نے بابرپور اسمبلی حلقہ میں منعقد ایک ریلی میں کہا، ‘اس بار کمل کے نشان پر بٹن دباوٴ تو اتنے غصے کے ساتھ دبانا کہ بٹن بابورپر میں دبے، کرنٹ وہاں شاہین باغ میں لگے۔’
انہوں نے کہا، ‘بی جےپی امیدوار کو آپ کاووٹ دہلی اورملک کومحفوظ بنائےگا اور شاہین باغ جیسےہزاروں واقعات کو روکےگا۔ جب آپ آٹھ فروری کو ای وی ایم کا بٹن دبائیں گے، تو اتنے غصے میں دبانا کی اس کا کرنٹ شاہین باغ میں محسوس کیا جا سکے۔’شاہ نے مختلف مدعوں پر عام آدمی پارٹی چیف اروند کیجریوال اور کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت کئی اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی ملک کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے روہتاس نگر اسمبلی حلقہ میں ایک اور انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے پوچھا، ‘کیا آپ ان کا ووٹ بینک ہیں؟ راہل بابا اور کیجریوال ملک کو بانٹنے کے نعرے لگانے والے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو کیوں بچانا چاہتے ہیں؟ وہ ایسا اپنے ووٹ بینک کو لے کر ڈرکی وجہ سے کرتے ہیں۔’انہوں نے کہا، ‘اگر جھوٹ بولنے اور جھوٹے وعدے کرنے کا کوئی سروے کیا جائے تو کیجریوال سرکار اس میں اول آئےگی۔’
Union Home Minister Amit Shah: Button (on EVM) dabao tab inte gusse ke saath dabana ki button yahan Babarpur mein dabbe, current Shaheen Bagh ke andar lage. #DelhiElections2020 pic.twitter.com/QtD1Fmbc58
— ANI (@ANI) January 26, 2020
بتا دیں کہ امت شاہ نے گزشتہ جمعہ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ایک پروگرام میں بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا، ‘بٹن اتنی طاقت سے دبانا کہ اس کے کرنٹ سے آٹھ فروری کو شاہین باغ کے مظاہرین وہ جگہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں۔’امت شاہ کے اس بیان پر کانگریس رہنما چدمبرم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والے شاہین باغ سے نجات پانا چاہیں گے۔
Home Minister seeks votes to ‘get rid of Shaheen Bagh’.
Only those who despise Gandhiji would want to get rid of Shaheen Bagh. Shaheen Bagh represents the essence of Mahatma Gandhi.
Getting rid of Shaheen Bagh amounts to getting rid of Ahimsa and Satyagraha.
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) January 26, 2020
انہوں نے سوموار کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ شاہین باغ مہاتما گاندھی کی اصل سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سے نجات پانے کا مطلب عدم تشدداور ستیہ گرہ سے نجات پانا۔واضح ہو کہ دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ ایک مہینے سے زیادہ وقت سے بڑی تعداد میں خواتین شہریت ترمیم قانون (سی اےاے) اور این آرسی کےخلا ف احتجاج کر رہی ہیں۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں