مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انتخابی اجلاس میں کہا تھا کہ دہلی کے انتخاب میں بی جے پی کے لیےووٹ کرنے سے ‘شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات’رک جائیں گے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اورسابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج کے تناظرمیں وزیر داخلہ امت شاہ کے ایک بیان کو لے کر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کی توہین کرنے والے ہی ‘شاہین باغ سے نجات’چاہیں گے۔سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘وزیر داخلہ نے ‘شاہین باغ سے نجات پانے’کے نام پر ووٹ مانگا۔ جو لوگ گاندھی کی توہین کرتے ہیں وہی شاہین باغ سے نجات پانا چاہیں گے۔’
Home Minister seeks votes to ‘get rid of Shaheen Bagh’.
Only those who despise Gandhiji would want to get rid of Shaheen Bagh. Shaheen Bagh represents the essence of Mahatma Gandhi.
Getting rid of Shaheen Bagh amounts to getting rid of Ahimsa and Satyagraha.
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) January 26, 2020
انہوں نے کہا، ‘شاہین باغ مہاتما گاندھی کے اصل سوچ کی نمائندگی کرتا ہے۔ شاہین باغ سےنجات پانے کا مطلب عدم تشدد اور ستیہ گرہ سے نجات پانا ہے۔’اس سے پہلے چدمبرم نے شہریت ترمیم قانون مخالف مظاہروں کے تناظرمیں یوم جمہوریہ کے موقع پر کہامخالفت کی سطح کو بڑھایا جانا چاہیے۔
بتا دیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انتخابی اجلاس میں کہا تھا کہ دہلی کے انتخا ب میں بی جے پی کے لیے ووٹ کرنے سے ‘شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات ’ رک جائیں گے۔بابرپور اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کے لیے تشہیر کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ‘بی جےپی امیدوار کو آپ کا ووٹ دہلی اور ملک کومحفوظ بنائے گا اور شاہین باغ جیسے ہزاروں واقعات کو روکےگا۔’
واضح ہوکہ دہلی کے شاہین باغ میں دسمبر سے ہی بڑی تعداد میں خواتین سی اے اےکے خلاف دھرنا دے رہی ہیں۔ بی جے پی رہنما نے کہا، ‘جب آپ آٹھ فروری کو (ای وی ایم کا) بٹن دبائیں گے، تو آپ کے غصے کی آہٹ (انتخابی نتائج) شاہین باغ میں محسوس کی جانی چاہیے۔’
Categories: خبریں