خبریں

دہلی اسمبلی انتخاب: آزاد ہندوستان کے تقریباً تمام انتخاب دیکھ چکیں منڈل نے 111 کی عمر میں ڈالا ووٹ

غیر منقسم  ہندوستان کے باریسال(اب بنگلہ دیش میں)میں 1908 میں پیدا ہوئیں  منڈل نے برصغیر  کو کئی برے دورے سے گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے 1947 کابٹوارہ  اور 1971 کا پاکستان –بنگلہ دیشن  بٹوارہ بھی دیکھا ہے۔دریں اثنا دن کے دو بجے تک 28.14فیصد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں ۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی  انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعد راجدھانی کی سب سے عمردراز خاتون ووٹر کلیتارا منڈل نے سنیچر کو تمام لوگوں  سے گھروں سے باہر نکلنے اور پورے جوش  کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔بیٹے، پوتے اور گھر  کے دوسرے ممبروں  کے ساتھ سی آر پارک واقع  پولنگ بوتھ  پر پہنچیں 111 سال کی منڈل نے حق رائے دہندگی  کااستعمال کرنے کے بعد بڑےفخر  سے اپنی سیاہی لگی انگلی فوٹوگرافرزکے سامنے کر دی۔

انہوں نے کہا، ‘مجھے اس انتخاب  میں ووٹ ڈال  کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ مجھے یاد نہیں ہے کہ میں نے کتنےانتخابات  میں حصہ  لیا ہے، لیکن ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے ہمیں ووٹ ضرور ڈالنا چاہیے۔ میں دوسرے لوگوں سے بھی گھروں سے نکلنے اور ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتی ہوں۔’غیر منقسم ہندوستان  کے باریسال(اب بنگلادیش میں) میں 1908 میں پیداہوئیں  منڈل نے برصغیر کو کئی برے دورے سے گزرتے ہوئے دیکھا ہےانہوں نے 1947 کا بٹوارہ اور 1971 کا پاکستان-بنگلہ دیش  بٹوارہ بھی دیکھا ہے۔قومی  راجدھانی میں بسنے سے پہلے انہیں اپنے اہل خانہ  کے ساتھ دو بارپناہ گزین  بن کر بھی رہنا پڑا ہے۔

راجدھانی میں 100 سے زیادہ کی عمر ووٹروں کی تعداد تقریباً 150 ہے۔ ہندوستان  کے تقریباًتمام انتخاب دیکھنے اور ان میں حصہ لینے والی منڈل کو بیلٹ پیپر اور بیلٹ باکس ں والے دن بھی بخوبی یاد ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ‘ہاں، مجھے یاد ہے۔ وہ لوگ (پولین افسر) میرے انگوٹھے کا نشان لیتے اور پھربیلٹ پیپر  کو موڑکر باکس  میں ڈالا جاتا۔ میں نے بڑی مشینوں (ای وی ایم) پر بھی ووٹ  کیا ہے۔’

منڈل کو سی آر پارک میں کے بلاک واقع  ان کے گھرسے پولنگ بوتھ  تک لےکر آنے والے معاون پولنگ افسر ہریش کمار نے کہا، ‘مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ یہ کام سونپا گیا ہے۔’ انہوں نے کہا، ‘اس عمر میں بھی وہ آئیں اور ووٹ ڈالا۔ اس سے ہم سبھی ہندوستانیوں  کو اپنے جمہوری حق  کااستعمال  کرنے کی ترغیب  ملنی چاہیے۔’

کمار نے بتایا کہ یہیں پاس میں گریٹر کیلاش میں بھی ایک اتنے ہی عمردراز شخص رہتے ہیں۔

دریں اثنا دن کے دو بجے تک 28.14فیصد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں ۔دہلی اسمبلی انتخاب  کی سبھی 70 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ  ہو رہی ہے۔

(خبررساں ایجنسی  بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)