خبریں

موڈیز نے 2020 کے لئے ہندوستان کی اقتصادی شرح نمو کے اندازہ کو گھٹا کر 5.4 فیصد کیا

موڈیز نے عالمی اقتصادی منظرنامہ پر اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کی معیشت میں پچھلے دو سال میں سستی آئی ہے۔ حالانکہ جاری سہ ماہی میں اقتصادی رفتار میں اصلاح  کی امید ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: کریڈٹ ریٹنگ اور مارکیٹ ریسرچ کمپنی موڈیز کی انویسٹرسروس نے 2020 کے لیے ہندوستان کے اقتصادی شرح نمو کا اندازہ گھٹاکر 5.4 فیصد کردیا ہے۔ اس سے پہلے اس کے 6.6 فیصد رہنے کااندازہ لگایا گیا تھا۔موڈیز نے عالمی اقتصادی منظرنامہ پر اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کی معیشت میں پچھلے دو سال میں سستی آئی ہے۔ حالانکہ جاری سہ ماہی میں اقتصادی رفتار میں اصلاح  کی امید ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا،ہمارا اندازہ ہے کہ شرح نمو  کو بہتر کر نے کی رفتار پہلے کے اندازے سے دھیمی ہوگی۔ اسی لئے ہم نے 2020 کی اقتصادی شرح نمو کااندازہ گھٹاکر 5.4 فیصد اور 2021 کا 5.8 فیصد کر دیا ہے۔ یہ ہمارے 2020 اور 2021کے بارے میں پہلے کے بالترتیب 6.6 فیصد اور 6.7 فیصد کے اندازہ سے کم ہے۔ ‘ہندوستان کی اقتصادی شرح نمو 2019 میں 5 فیصد رہی۔

موڈیز نے کہا، کمزور معیشت اور قرض اضافہ میں نرمی کا ایک دوسرےپر منفی اثر ہے۔ ایسے میں اقتصادی رفتار تیزی سے اصلاح  کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

 مالی مورچے پر اٹھائے گئے قدم کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانگ میں نرمی سے نپٹنے کے لئے مرکزی بجٹ میں ٹھوس  حوصلہ مند تدبیر نہیں کئے گئےہیں۔ انہوں نے کہا، دوسرے ممالک میں بھی اسی طرح کے پالیسی اقدامات کے تجربات سےیہی پتہ لگا ہے کہ جب لوگ جوکھم سے بچنے کے موڈ میں ہو جاتے ہیں تو محصولات میں کٹوتی سے استعمال اور سرمایہ کاری کے اخراجات میں اضافہ ہونے کا امکان کم ہی رہتاہے۔

موڈیز نے کہا کہ اس کو ریزرو بینک کی طرف سے پالیسی شرح میں نرم رخ کی امید ہے۔ حالانکہ صارف قیمت اشاریہ مبنی افراط زر اگر اونچی بنی رہتی ہے توسینٹرل  بینک کے لئے پالیسی شرح میں کٹوتی چیلنج بھرا ہوگا۔ خردہ  افراط زر میں موجودہ تیزی کی وجہ اشیائے خوردنی کے دام میں اچھال ہے۔عالمی نمو کے بارے میں کریڈٹ ریٹنگ طے کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ موڈیز کورونا وائرس کے پھیلنے سے اس سال عالمی نمو میں استحکام آنے کی امید دھندلی ہوئی ہے۔

عالمی نمو کے اندازے کو کم کیا گیا ہے اور موڈیز نے جی-20 ممالک کےاقتصادی نمو 2020 میں 2.4 فیصد اور 2021 میں 2.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔وہیں چین کے اقتصادی شرح نمو 2020 میں 5.2 فیصد اور 2021 میں 5.7فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)