مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے آٹھ معاملے کیرل اور ایک ایک راجستھان اور دہلی سےہیں۔
نئی دہلی: برٹن کی وزیر صحت ندین ڈارس کورونا وائرس انفیکشن سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، ڈارس نے بیان جاری کر کے کہا کہ ان کےٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹو آیا ہے۔ ڈارس نے کہا، جیسے ہی ان کو اس کے بارے میں بتایاگیا انہوں نے احتیاط برتتے ہوئے خود کو سبھی سے الگ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا، ‘ انگلینڈ کا محکمہ صحت مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ان کی ہدایت مانتے ہوئے میرا محکمہ اور میرادفتر کچھ دنوں تک بند رہےگا۔ ڈارس کووڈ-19 سے متاثر ہونے والی ملک کی پہلی رکن پارلیامان ہیں۔
برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹروں کو تمام بیمار مریضوں پر دھیان مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اس لئے شاید باقاعدہ مانیٹرنگ لانگ ٹرم ہیلتھ کنڈیشن کوروکنا پڑ سکتا ہے۔برٹن میں ابھی تک کورونا وائرس سے 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے مدنظر 26000 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے، جس میں 373 معاملوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
Coronavirus cases in Italy jump to over 8,500, death toll at 631
Read @ANI story |https://t.co/osCtFK8wra pic.twitter.com/Z7PyQNJMHa
— ANI Digital (@ani_digital) March 11, 2020
معلوم ہو کہ چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے، جہاں کورونا سے اب تک 631 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور انفیکشن کے 10149 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔اٹلی میں سفر اور عوامی جگہوں پر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر روک لگ چکی ہے۔کئی ممالک کی ایوی ایشن کمپنیوں نے اٹلی کے لئے اپنی خدمات روک دی ہیں۔
ہندوستان میں کورونا وائرس
مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے آٹھ معاملے کیرل اور ایک ایک راجستھان اور دہلی سےہیں۔
Ministry of Health & Family Welfare, Government of India: 10 new cases of #COVID19 confirmed. 8 cases are from Kerala and 1 each from Rajasthan & Delhi. Total cases rise to 60 across the country. pic.twitter.com/61eGPUKeiE
— ANI (@ANI) March 11, 2020
نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق، دو مریضوں کے علاج کے لئے ہندوستان میں پہلی بار دواینٹی-ایچ آئی وی دواؤں کا ساتھ استعمال کیا ہے۔
Sanjeeva Kumar,Special Secy(Health),Union Health Ministry: Passengers with travel history to China,Hong Kong,Republic of Korea,Japan,Italy,Thailand,Singapore, Malaysia,Iran,France,Spain&Germany should undergo 14-day self imposed quarantine from date of their arrival. #Coronavirus https://t.co/4VixTS9GrF
— ANI (@ANI) March 10, 2020
مرکزی وزارت صحت نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے منگل کو ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں کہا گیا کہ کسی بھی ملک سے سفرکرکے ہندوستان آئے مسافر اپنی سطح پر اپنی تفتیش کریں اور حکومت ہند کے ذریعے جاری کی گئی ضروری ہدایات پر غور کریں۔اس بارے میں مرکزی وزارت صحت کے اسپیشل سکریٹری سنجیو کمار نے ایک ریویومیٹنگ بھی بلائی تھی۔
انہوں نے اس میٹنگ کے بعد کہا، ‘ جو لوگ چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان،اٹلی، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملیشیا، ایران، فرانس، اسپین یا جرمنی کا دورہ کرکےلوٹے ہیں، وہ خودہی 14 دنوں کے لئے اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لیں۔
J&K: In Jammu district, all the cinema halls have been closed till 31st March, 2020 because of the threat of #coronavirus pic.twitter.com/bSV2BPm1hn
— All India Radio News (@airnewsalerts) March 10, 2020
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مارچ تک تمام سنیما گھروں کوبند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
LG Ladakh Orders Closure of all Colleges and University Campuses of University of Ladakh till March 31, in view of #covid19 #CoronavirusOutbreak pic.twitter.com/MHogopoLsP
— DD News (@DDNewslive) March 10, 2020
لداخ میں بھی گورنر نے 31 مارچ تک تمام کالجوں اوریونیورسٹیوں کو بند رکھنے کا حکم دئے ہیں۔
Kerala Chief Minister Pinarayi Vijayan writes to PM Narendra Modi saying, we are receiving information that many Indians are stranded in airports in Italy as they are not able to board flights to India without the certificates of having tested negative for COVID 19. https://t.co/jSVNNGQg2I pic.twitter.com/LVO4hf1keI
— ANI (@ANI) March 10, 2020
وہیں، کیرل کے وزیراعلی پنرائی وجین نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھکر کہاہے کہ ہمیں اطلاع مل رہی ہے کہ کئی ہندوستانی اٹلی کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہونے کے سرٹیفکٹ کے بغیر ہندوستان کے لئےاڑان بھرنے کے لئے ہوائی جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا جا رہا۔بتا دیں کہ دنیا کے 117 ممالک میں اب تک کورونا وائرس کے معاملے درج کئے جا چکے ہیں۔کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد اب 1.16 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
Categories: خبریں