The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • آل پارٹی وفد میں شامل جان برٹاس اور اویسی بولے – حکومت سے شدید اختلاف، لیکن ملک کے لیے متحد
  • ہندوستانیوں میں فیک نیوز اور صحیح خبروں میں فرق کرنے کی تمیز سب سے کم: رپورٹ
  • ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد ابھیجیت مترا نے نیوز لانڈری کی صحافیوں کے خلاف پوسٹ ہٹائی
  • کووڈ-19معاملوں میں معمولی اضافہ، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں: ماہرین
  • کنڑ ادیبہ بانو مشتاق کے افسانوں کے مجموعہ ’ہارٹ لیمپ‘ کو انٹرنیشنل بکر پرائز

ٹاپ اسٹوریز

  • مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی میڈیا کی حالت تشویشناک: رپورٹ
    مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستانی میڈیا کی حالت تشویشناک: رپورٹ
  • سیاحوں کی ہلاکت: پولرائزیشن کے ہتھیار اور کشمیریوں کی بے بسی
    سیاحوں کی ہلاکت: پولرائزیشن کے ہتھیار اور کشمیریوں کی بے بسی
  • جب زندگی کے تمام فیصلے ذات پات کی بنیاد پر، تو پھر ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کیوں؟
    جب زندگی کے تمام فیصلے ذات پات کی بنیاد پر، تو پھر ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کیوں؟
  • اتر پردیش حکومت کا نیا نشانہ: سنبھل کی شاہی مسجد کا خشک کنواں
    اتر پردیش حکومت کا نیا نشانہ: سنبھل کی شاہی مسجد کا خشک کنواں
  • کیا ذات پر مبنی مردم شماری پہلگام اور قومی سلامتی سے توجہ ہٹانے کا بہانہ ہے؟
    کیا ذات پر مبنی مردم شماری پہلگام اور قومی سلامتی سے توجہ ہٹانے کا بہانہ ہے؟
خبریں

پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آر ایف میں ٹرانسفر کر نے کی عرضی پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

دی وائر اسٹاف 17/06/2020

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

عرضی میں کہا گیا ہے کہ چونکہ پی ایم کیئرس فنڈ کے کام کرنے کا طریقہ شفاف نہیں  ہے اور اس کو آر ٹی آئی ایکٹ کے دائرے سے بھی باہر رکھا گیا ہے، اس لیے اس میں جمع رقم  کو این ڈی آر ایف میں ٹرانسفر کیا جائے، جس پر آر ٹی آئی ایکٹ بھی نافذ ہے اور اس کی آڈٹنگ کیگ کرتا ہے۔

فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in

فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in

نئی دہلی: کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ میں حاصل چندے کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف)میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق دائر عرضی پر سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی  حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس اشوک بھوشن، ایس کے کول اور ایم آر شاہ کی بنچ نے مرکز کو اس معاملے پر چار ہفتے کے اندر حلف نامہ دائر کرکے جواب دینے کو کہا ہے۔

غیرسرکاری تنظیم سینٹر فار پبلک انٹریسٹ لٹی گیشن(سی پی آئی ایل)کی جانب سے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کی طرف سے دائر عرضی میں مانگ کی گئی ہے کہ موجودہ وبا سے لڑنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ،2005 کے تحت ایک قومی پلان بنایا جانا چاہیے اور ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت کم ازکم راحت متعین  کی جانی چاہیے۔


یہ بھی پڑھیں:پی ایم کیئرس فنڈ کو لے کر اتنی رازداری سے کیوں کام لے رہی ہے حکومت؟


عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کوہدایت دی جائے کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف)کی رقم کو کووڈ 19 وائرس سے لڑنے کے لیے امداد فراہم کرنے میں خرچ کریں اور ایکٹ کی دفعہ 46(1)(بی)کے تحت افرادیااداروں  سے حاصل ہوئے سبھی طرح کے چندہ/گرانٹ کو این ڈی آر ایف میں جمع کیا جائے، نہ کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں۔

عرضی گزار نے مانگ کی کہ اب تک پی ایم کیئرس فنڈ میں جمع چندہ کو این ڈی آر ایف میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت دی جائے۔عرضی میں یہ دلیل دی گئی ہے کہ انتظامیہ این ڈی آر ایف کا سہی ڈھنگ سے استعمال نہیں کر رہی ہے، جبکہ ملک  غیر متوقع وبا کا سامنا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ عوام اور اداروں  سے چندہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت بنے این ڈی آر ایف کے ہوتے ہوئے حکومت نے پی ایم کیئرس فنڈ کی تشکیل کی ہے، جو کہ پارلیامنٹ سے پاس ایکٹ کے بنیادی جذبے کی خلاف ورزی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:کیوں پی ایم او کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ  پی ایم کیئرس آر ٹی آئی کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے؟


این ڈی آر ایف کے برعکس  پی ایم کیئرس فنڈ کا پورا نظام غیر شفاف ہونے کی وجہ سے اس پر سنگین  سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف میں جمع چندے کا کیگ سے آڈٹ کرایا جاتا ہے اور یہ آر ٹی آئی ایکٹ کے دائرے میں ہے۔

وہیں پی ایم کیئرس فنڈ کی آڈٹنگ کیگ کے بجائے ایک آزاد آڈیٹر کرےگا۔ حال ہی میں پی ایم او نے کہا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے۔ یعنی کہ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت اس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 کی دفعہ 72 کے تحت کسی دوسرے قانون کے ساتھ تضادات  کی صورت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون کے اہتماموں کو ہی مؤثرمانا جائےگا۔ اس لیے اس قانون کوپورے طور پر نافذ کرنے کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آر ایف میں ٹرانسفر کیا جائے۔

معلوم ہو کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں جمع رقم  اور اس میں سے خرچ کی تفصیلات مہیا کرانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ اور بامبے ہائی کورٹ میں عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ عرضی گزاروں نے پی ایم او کے اس فیصلے کو بھی چیلنج دیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ پی ایم کیئرس فنڈ آر ٹی آئی ایکٹ کے دائرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین

  • آل پارٹی وفد میں شامل جان برٹاس اور اویسی بولے – حکومت سے شدید اختلاف، لیکن ملک کے لیے متحد
  • ہندوستانیوں میں فیک نیوز اور صحیح خبروں میں فرق کرنے کی تمیز سب سے کم: رپورٹ
  • ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد ابھیجیت مترا نے نیوز لانڈری کی صحافیوں کے خلاف پوسٹ ہٹائی

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Corona Virus, coronavirus, Coronavirus Death, COVID-19, Disaster management act, Lockdown, Modi Govt, PM CARES Account, PM CARES Fund, PMNRF, PMO, Prime Minister National Relief Fund, Right to Information, RTI, SBI, The Wire, Virus Outbreak, آر ٹی آئی, پبلک اتھارٹی, پی ایم او, پی ایم کیئرس فنڈ, دی وائر

Post navigation

لاک ڈاؤن کے دوران 55 صحافیوں کو ملی دھمکیاں، مقدمے اور گرفتاری: رپورٹ
ملک میں کووڈ 19 کی حالت سدھر نہیں رہی، بلکہ خراب ہو رہی ہے: سپریم کورٹ

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/گراؤنڈ رپورٹ/عالمی خبریں/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi