خبریں

ممبئی ہوائی اڈہ: جی وی کے گروپ کے چیئرمین اور ان کے بیٹے پر 700 کروڑ روپے کی دھاندلی کا مقدمہ درج

جی وی کے گروپ پر ممبئی انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے آپریشن میں 705 کروڑ روپے کی مبینہ بےدھاندلی کا الزام  ہے۔ سی بی آئی نے جی وی کےگروپ کے افسروں  کے ساتھ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

ممبئی کا چھترپتی شیواجی مہاراج انٹر نیشنل ہوائی اڈہ۔ (فوٹو: رائٹرس)

ممبئی کا چھترپتی شیواجی مہاراج انٹر نیشنل ہوائی اڈہ۔ (فوٹو: رائٹرس)

نئی دہلی : سی بی آئی نے جی وی کےگروپ  کے چیئرمین وینکٹ کرشن ریڈی گنپتی اور ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ان کے بیٹے جی وی سنجے ریڈی سمیت دیگر کے خلاف ہوائی اڈے کے آپریشن میں 705 کروڑ روپے کی مبینہ  دھاندلی کے سلسلے میں معاملہ درج کیا ہے۔

ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی) نے ممبئی ہوائی اڈے کے رکھ رکھاؤ اور اپ گریڈیشن کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)والی کمپنی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمٹیڈ(ایم آئی اے ایل) کے تحت جی وی کے گروپ کی کمپنی جی وی کے ایئرپورٹس ہولڈنگس لمٹیڈ کے ساتھ مشترکہ انٹرپرائز بنایا تھا۔

اے اےآئی نے چار اپریل، 2006 کو ایم آئی اے ایل کے ساتھ ممبئی ہوائی اڈے کی جدیدکاری، رکھ رکھاؤ، آپریشن اور دیکھ ریکھ کے لیے معاہدہ کیا تھا۔حکام  نے بدھ کو بتایا کہ ایساالزام ہے کہ ایم آئی اے ایل میں جی وی کےگروپ کے پروموٹرزنے اس کے افسران  اور اےاےآئی کے نامعلوم افسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے الگ الگ طریقوں سے پیسے کا غبن کیا۔

ایجنسی نے الزام  لگایا ہے کہ انہوں نے 2017-18 میں نو کمپنیوں کو کام کاج کے فرضی ٹھیکے دکھاکر پیسوں کی ہیراپھیری کی۔سی بی آئی نے الزام  لگایا ہے کہ جی وی کے گروپ  کے پروموٹرز نےمبینہ  طور پر ایم آئی اے ایل کی 395 کروڑ روپے کے ریزرو فنڈ کا غلط استعمال  کیا اور اپنے گروپ  کی کمپنیوں میں وہ پیسہ لگایا۔

الزام ہے کہ گروپ نے اپنے ہیڈکوارٹر  میں ورکنگ اور گروپ  کی کمپنیوں کے اسٹاف کوادائیگی  دکھاکر ایم آئی اے ایل کے خرچ سے متعلق اعدادوشمارکو بڑھا دیا۔ حالانکہ یہ اسٹاف  ایم آئی اے ایل کے آپریشن  میں شامل نہیں تھے۔ اس سے اے اے آئی  کو ریونیو کا نقصان ہوا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایجنسی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جی وی کے گروپ نے ایم آئی اے ایل کے ریونیو کو کم کرتے ہوئے بےحدکم شرح پر فیملی  کے ممبروں ، رشتہ دار اوراسٹاف کے ذریعے آپریشنل  کمپنیوں کو ممبئی ہوائی اڈے کا خاص علاقہ سونپا ہے۔

جن کمپنیوں کو کم شرحوں  پر یہ خاص علاقے ملے ان میں راک لائن سالیوشنس پرائیویٹ لمٹیڈ اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہوٹلس اینڈ رسارٹس پرائیویٹ لمٹیڈ شامل ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)