دو جولائی کی دیر رات اتر پردیش میں کانپور کے چوبےپور تھانہ حلقہ کے بکرو گاؤں میں پولیس کی ایک ٹیم گینگسٹر وکاس دوبے کو پکڑنے گئی تھی، جب وکاس اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا تھا۔ اس تصادم میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی۔ گزشتہ نو جولائی کو پولیس نے وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے اجین شہر سے گرفتار کیا تھا۔
نئی دہلی: اتر پردیش پولیس نے جمعہ کی صبح کودعویٰ کیا کہ اجین سے کانپور لانے کے دوران بھاگنے کی کوشش کر رہے وکاس دوبے کو انکاؤنٹر میں مار گرایا گیا ہے۔مدھیہ پردیش میں اجین شہرواقع مہا کال مندر میں گزشتہ نو جولائی کو گرفتاری کے بعد آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (یوپی ایس ٹی ایف)اپنے ساتھ کانپور لا رہی تھی، جب پولیس ٹیم کی ایک گاڑی پلٹ گئی۔
Police stated this before gangster Vikas Dubey was declared dead by the hospital authorities. https://t.co/0F7eLznsEL
— ANI UP (@ANINewsUP) July 10, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران وکاس دوبے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا، تو پولیس کو گولی چلانی پڑی۔خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کانپور ویسٹ کے ایس پی نے بتایا، ‘کار کے حادثے کے شکار ہونے کے بعد ایک زخمی پولیس اہلکار سے پسٹل چھین کر وکاس دوبے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے اس کو سرینڈر کے لیے کہا، لیکن اس دوران اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہو گیا، جس کے بعد اس کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔’
پولیس کے مطابق، ہاسپٹل میں اس کی موت کااعلان کر دیا گیا۔
Gangster Vikas Dubey killed in encounter when he tried to flee after road accident: IG, Kanpur Mohit Agarwal
— Press Trust of India (@PTI_News) July 10, 2020
آئی جی کانپور موہت اگروال نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سڑک حادثے کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہا وکاس دوبے پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جس گاڑی میں وکاس دوبے کو لایا جا رہا تھا وہ کانپور کے برہ حلقہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔
Kanpur: One of the vehicles of the convoy of Uttar Pradesh Special Task Force (STF) that was bringing back #VikasDubey from Madhya Pradesh to Kanpur overturns. Police at the spot. More details awaited. pic.twitter.com/ui58XBbd82
— ANI UP (@ANINewsUP) July 10, 2020
غورطلب ہے کہ پچھلے ہفتے (دو اور تین جولائی کی درمیانی رات میں)کانپور کے چوبے پور تھانہ حلقہ کے بکرو گاؤں میں گینگسٹر وکاس دوبے کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر اس کے ساتھیوں نے گھات لگاکر حملہ کیا تھا۔ اس واردات میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔
معلوم ہو کہ ہسٹری شیٹر وکاس دوبے پرتقریباً 60 مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ اتر پردیش پولیس نے اس پر 2.5 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا، جس کوبڑھاکر پانچ لاکھ کر دیا گیا تھا۔اتر پردیش میں کانپور کے بکرو گاؤں میں ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے ساتھ تصادم میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد سوالوں کے گھیرے میں آئے چوبے پور تھانے میں تعینات سبھی 68 پولیس اہلکاروں کو بھی سات جولائی کی رات لائن حاضر کر دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ کچھ وقت پہلے کانپور کے ایس ایس پی رہے اننت دیو تیواری کو بھی ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔وہیں کانپور پولیس نے چوبےپور تھانے کے سابق انچارج ونئے تیواری اور بکرو علاقے کے بیٹ پر بھاری (حلقہ انچارج) کے کے شرما کو تصادم سے پہلے کی جانکاری بدمعاشوں کو لیک کرنے کے الزام میں گزشتہ سات جولائی کو گرفتار کر لیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس موہت اگروال نے بدھ کو بتایا تھاکہ تیواری اور شرما پر الزام ہے کہ دونوں نے تصادم سے پہلے ہی جانکاری ہسٹری شیٹر بدمعاش وکاس دوبے کو لیک کی۔ دونوں پہلے سے برخاست ہیں۔
Categories: خبریں