The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • ہندوستان، اسرائیل اور فلسطین: ہندوتوا خارجہ پالیسی کو سمت دے رہا ہے
  • بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد ہندوستان میں امتیازی قوانین کو فروغ دیتا ہے: امریکی کمیشن
  • چھتیس گڑھ: دو نابالغ کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا، یو اے پی اے کے تحت کیس درج
  • بہار نے بدل دی سیاست، کیا اب خواتین کا مستقبل بھی بدلے گا؟
  • استنبول میں غزہ عالمی ٹریبونل کی سماعت

ٹاپ اسٹوریز

  • ہندوستان، اسرائیل اور فلسطین: ہندوتوا خارجہ پالیسی کو سمت دے رہا ہے
    ہندوستان، اسرائیل اور فلسطین: ہندوتوا خارجہ پالیسی کو سمت دے رہا ہے
  • استنبول میں غزہ عالمی ٹریبونل کی سماعت
    استنبول میں غزہ عالمی ٹریبونل کی سماعت
  • بہار  نے بدل دی سیاست، کیا اب خواتین کا مستقبل بھی بدلے گا؟
    بہار نے بدل دی سیاست، کیا اب خواتین کا مستقبل بھی بدلے گا؟
  • بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد ہندوستان میں امتیازی قوانین کو فروغ دیتا ہے: امریکی کمیشن
    بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد ہندوستان میں امتیازی قوانین کو فروغ دیتا ہے: امریکی کمیشن
  • کشمیر پر مسلم رہنماؤں کا رویہ -یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا…
    کشمیر پر مسلم رہنماؤں کا رویہ -یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا…
خبریں

سپریم کورٹ نے پی ایم کیئرس فنڈ کی رقم این ڈی آرایف میں ٹرانسفر کر نے کی عرضی خارج کی

دی وائر اسٹاف 18/08/2020

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

سپریم کورٹ میں دائر ایک عرضی میں کہا گیا تھا کہ چونکہ پی ایم کیئرس فنڈ کاطریقہ کاربےحدخفیہ ہے، اس لیےاس میں ملنے والی  رقم  این ڈی آرایف میں ٹرانسفر کی جائے، جو پارلیامنٹ سے پاس کیے گئے قانون کے تحت بنایا گیا ہے اور ایک شفاف سسٹم  ہے۔

فوٹوبہ شکریہ : www.pmcares.gov.in

فوٹوبہ شکریہ : www.pmcares.gov.in

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو اس عرضی کو خارج کر دیا جس کے تحت یہ مانگ کی گئی تھی کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں ملنے والی رقم  کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آرایف)میں ٹرانسفر کیا جائے۔اس کےعلاوہ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کووڈ 19کے لیے ایک نیاڈیزاسٹر ریلیف اسکیم بنانے کی ضرورت نہیں ہےاورکورونا وائرس کےسلسلے میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ کےتحت جاری کیے گئے راحت کے اہتمام کافی  ہیں۔

بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ مرکز کومکمل آزادی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو پی ایم کیئرس فنڈ کی رقم این ڈی آرایف میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔معاملے کی شنوائی کےدوران کچھ سوال طے کیے گئے تھےکہ کیاحکومت ہندکوکووڈ 19کو لےکر ایک الگ قومی اسکیم  بنانی چاہیے،کیا پی ایم کیئرس فنڈ میں چندہ دینے پر کسی بھی طرح کی روک ہے،کیاتمام چندےکو این ڈی آرایف میں ٹرانسفر کیا جانا چاہیےاورکیا پورے پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آرایف میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

لائیولاء کی رپورٹ کے مطابق، ان کا جواب دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ کووڈ 19 کو لےکر موجودہ قومی ریلیف اسکیم کافی ہے۔اس کے علاوہ کورٹ نے کہا کہ سرکار این ڈی آرایف میں ملنے والی  رقم کا استعمال کر سکتی ہے۔ عدالت  نے کہاکہ، پی ایم کیئرس فنڈ میں چندہ دینے سے کسی بھی ادارےپر روک نہیں لگائی جا سکتی ہے۔

سب سے اہم بات کورٹ نے یہ کہی کہ پی ایم کیئرس فنڈ میں ملنے والی رقم کو این ڈی آرایف  میں ٹرانسفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ایک چیرٹیبل ٹرسٹ ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پی ایم کیئرس فنڈ کو لے کر اتنی رازداری سے کیوں کام لے رہی ہے حکومت؟


بتا دیں کہ 27جولائی کو جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ نے معاملے میں فیصلہ محفوظ  رکھ لیا تھا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آرایف  میں ٹرانسفر کیا جائےگایا نہیں۔یہ عرضی سینٹر فار پبلک انٹریسٹ لٹگیشن(سی پی آئی ایل)کی جانب سےدائر کی گئی تھی اور اس کی پیروی سینئر وکیل پرشانت بھوشن کر رہے تھے۔

پی ایم کیئرس فنڈ کی مخالفت کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ سرکار اس سے متعلق بہت بنیادی جانکاریاں جیسے اس میں کتنی رقم  حاصل ہوئی، اس رقم  کو کہاں کہاں خرچ کیا گیا، تک بھی مہیا نہیں کرا رہی ہے۔طویل عرصے کے بعد پی ایم کیئرس نے صرف یہ جانکاری دی ہے کہ اس فنڈ کے بننے کے پانچ دن کے اندر یعنی کہ 27 مارچ سے 31 مارچ 2020 کے بیچ میں کل 3076.62 کروڑ روپے کا ڈونیشن حاصل ہوا ہے۔ اس میں سے تقریباً 40 لاکھ روپیہ غیرملکی چندہ ہے۔

وزیر اعظم دفتر(پی ایم او)آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت اس فنڈ سے متعلق تمام  جانکاری دینے سے لگاتار منع کرتا آ رہا ہے۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس آر ٹی آئی ایکٹ،2005 کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے۔یہ صورت حال  تب ہے جب وزیر اعظم  اس فنڈ کے چیئرمین ہیں اور سرکار کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے وزیرداخلہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اس کے ممبر ہیں۔

اسی رازداری  کی وجہ سے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل  دائر کرکے پی ایم کیئرس فنڈ میں حاصل  ہوئی رقم  کو این ڈی آرایف  میں ٹرانسفر کرنے کی اپیل کی گئی۔ حالانکہ مرکزی حکومت  نے اس کی مخالفت  کی۔مودی سرکار نےسپریم کورٹ میں پی ایم کیئرس کے قیام کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ  قانون کے تحت ایک قانونی فنڈیعنی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے ہونے محض سے رضاکارانہ چندے کے لیے الگ فنڈکے بنانے پر روک نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے حلف نامےمیں کہا ہے کہ ایسے متعدد فنڈ ہیں،جن کا راحت کاموں کے لیے پہلے یا ابھی قیام کیا گیا ہے۔ پی ایم کیئرس ایسا ہی ایک رضاکارانہ فنڈہے۔عرضی گزاروں  نے کہا تھا کہ این ڈی آرایف جیسے سرکاری سسٹم کے ہوتے ہوئے پی ایم کیئرس جیسے پرائیویٹ ٹرسٹ کاقیام مناسب نہیں ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پی ایم کیئرس کی طرح این ڈی آر ایف میں چندہ دینے کا اشتہار نہ دینے کے پیچھے مودی حکومت کی منشا کیا ہے؟


ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کو سال 2005 میں پاس کیا گیا تھا۔ اس ایکٹ کی دفعہ46(1)میں یہ اہتمام  دیا گیا ہے کہ سرکار نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ(این ڈی آرایف)کا قیام کرےگی، جس میں ہنگامی صورت حال  سے لڑنے کے لیے مرکزی حکومت اورفرد/ادارہ  اس میں چندہ  دیں گے۔

پی ایم کیئرس فنڈ کے برعکس  این ڈی آرایف کو پارلیامنٹ سے پاس کیے گئے قانون کے تحت بنایا گیا ہے، اس لیے اس پر آر ٹی آئی ایکٹ نافذ ہے اور یہ ایک پبلک اتھارٹی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں حاصل  ہوئی رقم اور خرچ کی آڈٹنگ کیگ کرتا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے حال ہی میں این ڈی آرایف میں افراد اوراداروں کے ذریعے بھی چندہ دینے کےضابطہ کو منظوری دی ہے، لیکن سرکار کی جانب سے اس کی تشہیر نہیں کیے جانے کی وجہ سے لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ نہیں چل پا رہا ہے۔

وہیں پی ایم کیئرس فنڈکی وزیر اعظم ،کابینہ وزیر سے لےکربی جے پی کے رہنما اور اس سے متعلق  تنظیموں  کے ذریعے خوب تشہیر کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین

  • ہندوستان، اسرائیل اور فلسطین: ہندوتوا خارجہ پالیسی کو سمت دے رہا ہے
  • بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد ہندوستان میں امتیازی قوانین کو فروغ دیتا ہے: امریکی کمیشن
  • چھتیس گڑھ: دو نابالغ کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا، یو اے پی اے کے تحت کیس درج

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Corona Virus, coronavirus, Coronavirus Death, COVID-19, Disaster management act, Lockdown, Modi Govt, PM CARES Account, PM CARES Fund, PMNRF, PMO, Prime Minister National Relief Fund, Right to Information, RTI, SBI, The Wire, Virus Outbreak, آر ٹی آئی, پبلک اتھارٹی, پی ایم او, پی ایم کیئرس فنڈ, دی وائر

Post navigation

لاک ڈاؤن: مختلف ریاستوں سے واپس دہلی لو ٹے مزدوروں کی آپ بیتی
کیا ناگا امن مذاکرات کا کوئی پرامن نتیجہ برآمد ہوگا؟

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ اردو خبر/ News/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi