یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ریاست میں ایک نئے اسپیشل سکیورٹی فورس کی تشکیل کرنے جا رہی ہے، جس کےاختیارات سی آئی ایس ایف کے برابر ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ فورس کا کوئی بھی ممبرمجسٹریٹ کے کسی آرڈر اور وارنٹ کے بغیر کسی کو گرفتار کر سکتا ہے، ساتھ ہی اسے بنا وارنٹ تلاشی لینے کااختیار بھی ہوگا۔
نئی دہلی: اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ریاست میں ایک نئے اسپیشل سکیورٹی فورس کی تشکیل کرنے جا رہی ہے۔ اس فورس کے اختیارات سی آئی ایس ایف کے برابر ہی ہوں گے۔ریاستی حکومت نے اتوار کو بتایا کہ اس سکیورٹی فورس کے پاس بنا وارنٹ کے کسی کی بھی تلاشی لینے اور کسی کو بھی گرفتار کرنےکااختیار ہوگا۔
اس نئے اتر پردیش اسپیشل سکیورٹی فورس(یوپی ایس ایس ایف)کا کام عدالتوں، ہوائی اڈوں، ایڈمنسٹریٹوکورٹ، میٹرو، بینک اور دیگر سرکاری دفاتر کی حفاظت کرنا ہوگا۔
यह फोर्स उत्तर प्रदेश में मा. उच्च न्यायालय, जिला न्यायालयों, प्रशासनिक कार्यालय एवं परिसर व तीर्थ स्थल, मेट्रो रेल, हवाई अड्डा, बैंक अन्य वित्तीय, शैक्षिक संस्थान, औद्योगिक संस्थान आदि की सुरक्षा व्यवस्था करेगी: ACS, गृह व सूचना, श्री @AwasthiAwanishK जी
— Government of UP (@UPGovt) September 13, 2020
اتر پردیش سرکار نے اتورا کی رات سلسلےوار ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔
वारण्ट के बिना तलाशी लेने की शक्ति भी इस फोर्स के पास होगी। उन्होंने बताया कि राज्य सरकार इस अधिनियम के उपबन्धों को क्रियान्वित करने के लिए अधिसूचना द्वारा नियम बना सकती है।
— Government of UP (@UPGovt) September 13, 2020
ایڈیشنل چیف سکریٹری(ہوم)اونیش اوستھی کے حوالے سے ان ٹوئٹس میں کہا گیا،‘ریاست میں اتر پردیش اسپیشل سکیورٹی فورس ایکٹ2020 کو نافذ کیا گیا ہے۔ یہ فورس اتر پردیش میں ہائی کورٹ، ضلع عدالتوں، ایڈمنسٹریٹو دفاتر اور کیمپس، تیرتھ ستھل، میٹرو، ہوائی اڈوں، بینک اور دیگر مالیاتی ادارے،تعلیمی ادارے، صنعتی ادارے وغیرہ کی حفاظت کرےگا۔’
ٹوئٹ میں کہا گیا،‘اس بٹالین کی تشکیل پرایک اندازے کے مطابق کل 1747.06 کروڑ روپے خرچ ہوگا جس میں تنخواہ اوردوسری خدمات شامل ہیں۔ ‘ٹوئٹ میں کہا گیا،‘اہم اداروں کی حفاظت کے لیےموجودہ وقت میں9919اہلکارتعینات ہوں گے۔ اسپیشل سکیورٹی فورس کے طور پرپہلے مرحلے میں پانچ بٹالین کا قیام مجوزہ ہے۔ ان بٹالین کے قیام کے لیےکل 1913 نئےعہدوں کی تشکیل کی جائےگی۔’
ٹوئٹ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری(ہوم)کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فورس کا کوئی بھی ممبر مجسٹریٹ کے کسی بھی آرڈر اور وارنٹ کے بنا کسی کو گرفتار کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وارنٹ کے بنا تلاشی لینے کااختیار بھی اس فورس کے پاس ہوگا۔حالانکہ، سرکار کے اس قدم کو لےکر کئی طرح کے سوال اٹھائے جارہےہیں۔ کئی ناقدین کا کہنا ہے کہ تلاشی لینے اور گرفتار کرنے کے اختیار کاغلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اتر پردیش اسپیشل سکیورٹی فورس نام کےاس نئے فورس کاہیڈکوارٹرلکھنؤ میں ہوگا اور اس کی قیادت اےڈی جی کی سطح کا افسر کرےگا۔بتا دیں کہ 26 جون کو کابینہ بائی سرکولیشن کے ذریعے یوگی کابینہ نے اس فورس کی تشکیل کو منظوری دی تھی۔ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم)اونیش اوستھی نے بتایا کہ اسپیشل سکیورٹی فورس کی تشکیل کا آرڈر جاری ہو گیا ہے۔ ایکٹ ایوان میں پاس ہوا تھا اور اب مؤثر ہو گیا۔
اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا اتر پردیش اسپیشل سکیورٹی فورس وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ڈریم پروجیکٹ ہوگا۔
Categories: خبریں