فکر و نظر

بی جے پی بہار میں چھوٹی پارٹیوں کو کس طرح ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟

ویڈیو:  بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 27 مارچ کو  کابینہ وزیر اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی کو کابینہ سے برخاست کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر بار بار حملہ کرنے کی وجہ سے بی جے پی کافی ناراض تھی۔ سہنی کی پارٹی نے یوپی میں 50 سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔