مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راجہ پٹیریا کے بیان پر جہاں بی جے پی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں کانگریس نے پٹیریا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ اس دوران پیٹریا نے دعویٰ کیا کہ انہیں غلط سمجھا گیا۔
نئی دہلی: مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راجہ پٹیریا کو منگل کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف متنازعہ ریمارکس کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پنا ضلع کی پوئی تحصیل میں ایک میٹنگ کے دوران، پٹیریا نے اتوار (11 دسمبر) کو مبینہ طور پر لوگوں سے ‘آئین اور اقلیتوں، دلتوں اور آدی واسیوں کے مستقبل کو بچانے’ کی خاطر وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘قتل’ کرنے کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا۔
اس معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس نے سوموار کو ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
بی جے پی نے جہاں اس بیان پر کانگریس کی تنقید کی ہے، وہیں کانگریس نے پٹیریا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ اس دوران پیٹریا نے دعویٰ کیا کہ انہیں غلط سمجھاگیا۔
ہٹا علاقے کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی او پی) وریندر بہادر سنگھ نے کہا، اس معاملے میں پنا ضلع کی پولیس نے منگل کی صبح تقریباً 7 بجے مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے ہٹا میں واقع پٹیریا کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس پٹیریا کو ہٹا سے پنا ضلع کے پوئی لے گئی ہے۔
سوموار کی صبح سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں پٹیریا کو کانگریس کارکنوں سے کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’مودی الیکشن ختم کر دیں گے۔’مودی مذہب، ذات پات اورزبان کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کر دیں گے۔ دلتوں،آدی واسیوں اور اقلیتوں کی مستقبل کی زندگی خطرے میں ہے۔ آئین بچاناہے تو مودی کو ‘قتل’ کرنے کے لیے تیار رہو۔ قتل کا مطلب ہے، ان کو ہرانے کا کام کرو۔
پٹیریا کا یہ مبینہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے پوئی میں واقع پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ریسٹ ہاؤس کا ہے۔ یہ معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈپٹی انجینئر سنجے کمار کھرے کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
شکایت کے بعد سوموار دوپہر پنا ضلع کے پوائی پولیس اسٹیشن میں پٹیریا کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 451, 504, 505 (1-بی)، 505 (1-سی) 506،153بی (1-سی)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
دریں اثنا، مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹیریا کو آج پوئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان پر لگائی گئی دفعات میں آئی پی سی کی دفعہ 115 اور 117 کا اضافہ کیا گیا ہے۔
आदरणीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी पर आपत्तिजनक टिपण्णी करने के मामले में @INCIndia नेता राजा पटेरिया को पुलिस ने दमोह के हटा से गिरफ्तार किया है। उन्हें आज पवई कोर्ट में पेश किया जाएगा।#MadhyaPradesh pic.twitter.com/rLcfKEMyLk
— Dr Narottam Mishra (@drnarottammisra) December 13, 2022
ایف آئی آر کے مطابق،یہ معاملہ سنجے کمار کھرے کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ کھرے مدھیہ پردیش پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، پوئی میں ڈپٹی انجینئر ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق، 11 دسمبر کی دوپہر پٹیریا نے مختصر قیام کے نام پر پوئی میں پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ریسٹ ہاؤس میں زبردستی گھس کر ریسٹ ہاؤس کی باؤنڈری وال کے اندر گراؤنڈ میں کانگریس کارکنوں کی میٹنگ کی۔ ، پٹیریا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کے بارے میں بات کی۔
پیٹریا نے سوموار کو ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مطلب وزیر اعظم مودی کو انتخابات میں شکست دینے سے تھا، لیکن ان کے ریمارکس کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے، ریاستی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راجہ پٹیریا نے واضح کیا کہ ان کے آئیڈیل مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، بی آر امبیڈکر اور رام منوہر لوہیا ہیں۔
انہوں نے کہا، ‘میرے بیان کو غلط سمجھا گیا۔ میرا مطلب سچ مچ وزیراعظم کو مارنا نہیں تھا بلکہ انہیں انتخابات میں ہرانا تھا۔ یہ حکومت کو شکست دینے کے بارے میں ہے جو مہاتما گاندھی کے بجائے (ناتھورام) گوڈسے کے نظریے کی حامی ہے۔
تاہم، جیسے ہی ان کا یہ بیان وائرل ہوا، بی جے پی لیڈروں نے کانگریس اور اس کے لیڈروں پر جم کر حملہ کیا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ‘بھارت جوڑو یاترا کا ڈرامہ کرنے والوں کی حقیقت سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ وہ پورے ملک کی عقیدت کا مرکز ہیں۔ جب کانگریس زمین پر ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تو کانگریس لیڈر مودی کو مارنے کی بات کر رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے وزیر اعظم مودی کے خلاف ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وائرل ویڈیو میں ایک ذرہ بھی سچائی ہے تو ہم اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
کمل ناتھ نے ٹوئٹ کیا،’میں ملک کے وزیر اعظم کی لمبی زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔ میں اور کانگریس کا ہر ایک سچا کارکن قول و فعل سے آئین اور جمہوریت کی مضبوطی اور سچائی-عدم تشدد کے تئیں ہمیشہ پرعزم ے۔
मैं देश के प्रधानमंत्री जी के दीर्घायु होने की कामना करता हॅू।
मैं और कांग्रेस का एक-एक सच्चा कार्यकर्ता मन, वचन और कर्म से संविधान और लोकतंत्र की मजबूती और सत्य-अहिंसा के प्रति सदैव दृढ़ और प्रतिबद्ध हैं।
— Kamal Nath (@OfficeOfKNath) December 12, 2022
انہوں نے کہا، ’45 سال کی اپنی سیاسی زندگی میں میں نے ہمیشہ دل کی گہرائیوں سے سچائی اور عدم تشدد کی پیروی کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔ اس موضوع پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ آج ریاست میں ایک لیڈر کا ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اگر اس میں ذرہ برابر بھی سچائی ہے تو ہم ایسے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
کمل ناتھ نے کہا، ‘کانگریس پارٹی اور اس کا ہر کارکن باپو کے سچائی اور عدم تشدد کے اصول پر عمل کرتا ہے۔ عدم تشدد کے راستے پر چل کر قربانیاں دینا ہمارا فرض ہے اور تاریخ اس کی گواہ ہے۔
महात्मा गांधी जी ने सत्य और अहिंसा के मार्ग पर चलकर देश को आजादी दिलाई और उसी राह पर चलकर आज तक हमारा देश, देशवासी, संविधान और लोकतंत्र सुरक्षित हैं, पुष्पित और पल्लवित हुये हैं ।
— Kamal Nath (@OfficeOfKNath) December 12, 2022
انہوں نے کہا، ‘مہاتما گاندھی جی نے سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر ملک کو آزادی دلائی اور اسی راستے پر چل کر ہمارا ملک، اہل وطن، آئین اور جمہوریت محفوظ ہیں، پھلےاور پھولے ہیں۔’
اس پر وزیر داخلہ مشرا نے کہا، کانگریس لیڈر پٹیریا وزیر اعظم کو مارنے کی بات کر رہے ہیں اور یہ حیران کن ہے کہ کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے سے لے کر پارٹی لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا تک سب خاموش ہیں۔
. @INCIndia नेता राजा पटेरिया प्रधानमंत्री जी की हत्या की बात कर रहे हैं और आश्चर्य की बात है कि @kharge से लेकर सोनिया गांधी जी,@RahulGandhi जी और @priyankagandhi जी सब मौन बैठे हैं।
@OfficeOfKNath जी आपको कंडीशनल खेद प्रकट करने की जगह राजा पटेरिया पर ठोस कार्रवाई करना चाहिए। pic.twitter.com/PemYtLJwM9— Dr Narottam Mishra (@drnarottammisra) December 13, 2022
مشرا نے کہا، کمل ناتھ جی، آپ کو شرطوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے راجہ پٹیریا کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔’
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں