Author Archives

دی وائر اسٹاف

ویڈیو: انٹرنیشنل کورٹ نے کل بھوشن جادھو کی پھانسی پر لگائی روک

ویڈیو:جاسوسی کے الزام میں پاکستان کی جیل میں بند کل بھوشن جادھو کو دی گئی پھانسی کی سزا پر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے روک لگا دی۔ اس مدعے پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

انٹرنیشنل کورٹ نے کل بھوشن جادھو کی پھانسی پر لگائی روک، کہا؛ فیصلے پر از سر نو غور کرے پاکستان

انٹرنیشنل کورٹ نے ہندوستان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کل بھوشن جادھو کو کانسیولر ایکسیس دینے کو کہا ہے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

گجرات: ٹھاکور کمیونٹی کا فرمان، انٹر کاسٹ میرج اور لڑکیوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی

یہ معاملہ بناس کانٹھا ضلع کے دانتےواڑا کا ہے۔ غیر شادی شدہ خواتین موبائل فون کے ساتھ پکڑی جائیں‌گی تو ان کے ماں باپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے‌گا۔ اگر لڑکی انٹر کاسٹ میرج کرے‌گی تو ڈیڑھ لاکھ روپےاور اگر لڑکا انٹر کاسٹ میرج کرے‌گا تو دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

جھارکھنڈ: سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے گرفتار طالبہ کو 5 قرآن عطیہ کرنے کی شرط پر ضمانت

رانچی کی ایک 19 سالہ طالبہ ریچا بھارتی کو سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی پوسٹ کرنے کے الزام میں 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے ان کو 5 قرآن عطیہ کرنے کی شرط پر ضمانت دی ہے۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں۔

فیس کو لے کر طلبا کی مخالفت کے بعد ٹی آئی ایس ایس کا حیدر آباد کیمپس غیر معینہ مدت کے لئے بند

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسیز (ٹی آئی ایس ایس) کے حیدر آباد کیمپس میں طلبا کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا۔ فیس میں اضافہ اور لڑکیوں کے ہاسٹل کے آس پاس سکیورٹی کی کمی کی مخالفت میں طلبا بھوک ہڑتال پر ہیں۔

سابق پی ایم چندرشیکھر کے بیٹے نیرج شیکھر کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ، بی جے پی میں شامل

نیرج شیکھر نے سماجوادی پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے استعفیٰ دینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

بی ایچ ای ایل کے لئے حاصل کی گئی کسانوں کی زمین آدھی قیمت پر رام دیو کو دے‌ گی مہاراشٹر حکومت

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے رام دیو کو خط لکھ‌کر یہ تجویز دی ہے۔ 3 سال پہلے فڈنویس حکومت نے رام دیو کو ناگپور میں پتنجلی فوڈ اور ہربل پارک کے لئے 230 ایکڑ زمین مہیا کرائی تھی، جو ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

لشکر طیبہ سے جڑے ہونے کے الزام میں بند شخص  نے رہا ہونے کے بعد کہا؛ این آئی اے کے مشورہ پر الزام قبول‌ کر لیا تھا

سال 2012 میں پانچ لوگوں کو لشکر طیبہ سے جڑے ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 7 سال بعد اس ہفتے بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے والے ان میں سے ایک محمد عرفان غوث نے دعویٰ کیا ہے کہ ہ وہ بےقصور تھے اور لمبی سماعت سے بچنے اور اپنی فیملی کو بگڑتے اقتصادی حالات سے بچانے کے لئے انہوں نے جرم قبول‌کر لیا تھا۔

مراد آباد: دلتوں کا بال کاٹنے سے انکار کرنے پر 3 مسلم حجام کے خلاف مقدمہ درج

شکایت گزار کا کہنا ہے کہ اس طرح کا ذات سے متعلق امتیازی سلوک کئی سالوں سے ہوتا آ رہا ہے، جس کو روکنے کے لیے انھوں نے شکایت درج کرائی تھی۔ملزم حجاموں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ان پر لگے الزام جھوٹے ہیں۔

جھارکھنڈ ماب لنچنگ: پولیس اور ڈاکٹروں کی لاپروائی سے ہوئی تھی تبریز کی موت

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرسانواں ضلع میں تبریز انصاری کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے بےرحمی سے پٹائی کی، جس کے کچھ روز بعد انصاری کی موت ہو گئی تھی۔ معاملے کی جانچ‌کر رہی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پولیس نے مستعدی نہیں دکھائی جبکہ ڈاکٹر انصاری کی چوٹ کا پتہ نہیں لگا سکے۔

2019 کی پہلی ششماہی میں بچوں سے ریپ کے 24 ہزار سے زیادہ معاملے درج ہوئے

سپریم کورٹ نے ملک میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ریپ کے معاملوں پراز خود نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں ہدایات تیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سی جے آئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ یہ چونکانے والا ہے کہ اس سال اب تک درج 24 ہزار سے زیادہ معاملوں میں سے صرف 6449 معاملوں میں شنوائی شروع ہوئی ہے۔

بہار: لقوہ سے متاثر 3 بچوں کے باپ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر فیملی کے لئے مانگی مرنے کی اجازت

بہار کے روہتاس ضلع کے دیومنی سنگھ یادو کے تین بچے وقت پر علاج نہ ملنے کی وجہ سے لقوے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ریاستی حکومت ان کے بچوں کے علاج کا انتظام کر پانے میں ناکام رہی ہے، اس لئے انہوں نے اپنی فیملی کے لئے مرنےکی اجازت مانگی ہے۔

اتر پردیش لاء کمیشن نے لنچنگ کے معاملے میں عمر قید تک کی سزا کی سفارش کی

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو سونپی رپورٹ میں لاء کمیشن نے کہا ہے کہ اس طرح کے تشدد کے شکار شخص کی فیملی کو اور شدیدطور پر زخمیوں کو کافی معاوضہ ملے۔ اس کے علاوہ جائیداد کے نقصان کے لئے بھی معاوضہ ملے۔

دہلی: بی جے پی ایم پی نے مبینہ سرکاری زمینوں پر بنی مسجدوں کی لسٹ بناکر کارروائی کی مانگ کی

مغربی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیامان پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی میں مبینہ طور پر سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور سے بنی 50 سے زیادہ مسجدوں، قبرستانوں اور مدرسوں کی لسٹ ایل جی کو سونپی ہے۔

یو پی: جئے شری رام نہ کہنے پر مدرسے کے طلبا سے مارپیٹ کا الزام، 1 گرفتار

یہ واقعہ اتر پردیش کے اناؤ کا ہے۔ الزام ہے کہ کرکٹ کھیلنے پہنچے ایک مدرسے کے طلبا کو بھلابرا کہتے ہوئے کچھ نو جوانوں نے مبینہ طور پر جئےشری رام بولنے کو کہا۔ منع کرنے پر ان کو بلے سے پیٹا گیا اور بھاگنے پر پتھراؤبھی کیا گیا۔

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن  سے 3 مہینے پہلے چیف الیکٹورل آفیسر کا تبادلہ

مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر اشونی کمار نے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو معاملوں پر اپنی رپورٹ سونپی تھی۔ یہ رپورٹ لاتور اور وردھا میں مودی کی تقریر کو لےکر تھی۔

پولیس کو حکم کیسے دیں، جب ہم خود خالی عہدے نہیں بھر پا رہے: دہلی ہائی کورٹ

ایک عرضی میں راجدھانی کی بڑھتی آبادی اور بڑھتے جرائم کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی پولیس میں جوانوں کی منظور شدہ تعداد کو بڑھانے اور اضافی پولیس اہلکاروں کی تقرری کئے جانے کا حکم دینے کی مانگ کی گئی تھی۔

2 سالوں میں سیاسی پارٹیوں کو ملا 985 کروڑ روپے چندہ، 915 کروڑ اکیلے صرف بی جے پی کو: رپورٹ

ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ2 مالی سالوں میں سیاسی پارٹیوں کو کارپوریٹ سے ملنے والے چندے میں 160 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیوں کے ذریعے چندہ دینے والوں کے پین کارڈ سمیت کئی ضروری جانکاریاں نہیں دی گئیں۔

مدھیہ پردیش: 19 عرضی میں ای وی ایم پر اٹھائے گئے سوال، پرگیہ ٹھاکر کی جیت کو چیلنج

ایک صحافی نے بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیامان پرگیہ ٹھاکر پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے اور انتخاب جیتنے کے لئے نا مناسب رویہ اپنانے کا الزام لگاکر ان کے انتخاب کو چیلنج کیا ہے۔ 19 عرضی میں سے 17 کانگریس امیدواروں نے دائر کی ہیں۔

افسروں سے اجازت لینے کے بعد ہی وزارت خزانہ میں داخل ہو پائیں گے صحافی: مرکزی حکومت

بجٹ پیش ہونے سے کچھ دن پہلے پرائیویسی بنائے رکھنے کے لئے وزارت خزانہ میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی جاتی ہے، لیکن بجٹ پیش ہونے کے بعد یہ پابندی ہٹا لی جاتی ہے۔ حالانکہ، اس بار ایسا نہیں کیا گیا۔