Author Archives

دی وائر اسٹاف

بچہ چوری معاملہ : مہاراشٹرمیں5 لوگوں کی ماب لنچنگ کے بعد چنئی میں 2 مزدوروں کی پٹائی

ملک بھر سے بچہ چوری کے شک میں بھیڑ کے ذریعے مار پیٹ اور مار دینے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔مہاراشٹر میں 5 لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ماردینے کے بعد اب چنئی میں بھیڑ نے 2 لوگوں کی جم کر پٹائی کر دی ہے۔

مدھیہ پردیش : طالبات نے ہاسٹل وارڈن پر لگایا مذہب بدلنے کے لیے  دباؤبنانے کا الزام

راجدھانی بھوپال کے کملا نہرو گرلس ہاسٹل کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کو لکھا ہے کہ وارڈن مذہب بدلنے اور ان کے مذہب کے بارے میں تبلیغ کرنے کا دباؤ بناتی ہے ،منع کرنے پر بدسلوکی کی جاتی ہے۔

بی جے پی کے سابق وزیر نے سرجیکل اسٹرائک کو بتایا ’فرجیکل ‘اسٹرائک

کانگریس رہنما سیف الدین سوز کی کتاب کی رسم اجرا میں شوری نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی کشمیر یا پاکستان پر کوئی پالیسی نہیں ہے۔ وہ بس ایک ہی بات جانتے ہیں کہ کس طرح ملک کے ہندو اور مسلمانوں کو بانٹا جائے۔

ٹرمپ کےمسلم اکثریتی ممالک پر پابندی کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی حمایت

ٹرمپ نے اس کو امریکہ کے لوگوں کے ساتھ آئین کی جیت قرار دیا ہے،وہیں اس فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والوں ججوں نے کہا کہ کورٹ تاریخی غلطی کر رہا ہے کیوں کہ ایسا کرکے وہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو صحیح ٹھہرا رہے ہیں۔

خواتین کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں سب سے خطرناک ملک :سروے

تھامسن رائٹرس فاؤنڈیشن کے سروے میں 193ملکوں کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے عورتوں کے لئے ٹاپ 10 بدترین ملکوں کا انتخاب کیا گیا۔اس فہرست میں افغانستان اور سیریا دوسرے اور تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں مقام پر ہے۔

بھوپال :سیمی کے 8 ممبروں کے انکاؤنٹر کو جانچ کمیشن نے صحیح ٹھہرایا

سیمی کے 8 زیر سماعت قیدیوں پر 30 اکتوبر کی رات بھوپال سینٹرل جیل سے ایک سکیورٹی گارڈ کا قتل کرنے کے بعد فرار ہو جانے کا الزام تھا۔ اس کے بعد پولیس نے 31 اکتوبر کی صبح 8 قیدیوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

راشٹریہ شیعہ سماج (آر ایس ایس) 2019الیکشن میں دے گی بی جے پی کا ساتھ

اس خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نے کہا ہے کہ بکل نواب اور ان کے ساتھیوں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ان کی اپنی نجی رائے ہے ۔باقی شیعہ کمیونٹی نے 2019کے لوک سبھا انتخاب میں کسی پارٹی کو اپنی حمایت دینے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔