Author Archives

دی وائر اسٹاف

Photo :The Lucknow Observer

اردو میری مادری زبان ہے ،میں مذہب چھوڑ سکتا ہو ں اپنی مادری زبا ن نہیں؛ آنند نرائن ملا

میرا تجربہ ہے کہ ہندوستانی پولیس سے بڑھ کر کوئی ڈاکو اور جرائم پیشہ نہیں ہوسکتا۔  اردو کے ممتاز شاعر اور ملک کے مایہ ناز قانون داں آنند نرائن ملا آج ہی کے د ن 1901میں رانی کٹرہ ،لکھنؤ  میں پیدا ہوئے۔انہوں نےکانگریس کے امیدوار کے طور پر […]

passenger-reuters

پوری دنیا میں 1.1ارب لوگوں کے پاس نہیں ہے کوئی شناختی کارڈ : رپورٹ

عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شناختی کارڈکے بغیر زندگی گزار رہے لوگوں کی بڑی تعداد ایشیا اور افریقہ میں ہے۔ نئی دہلی :دنیابھر میں 1.1 ارب سے زیادہ لوگ ایسے ہیں، جو بنا کسی شناختی کارڈکے زندگی بسر کر رہے ہیں۔اس کی وجہ […]

Photo Credit : ANI

راجستھان : سزا کے عمل میں ترمیمی بل کے خلاف سیاسی ،قانونی اور صحافتی حلقوں میں زبردست احتجاج

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے راجستھان سرکار سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نئی دہلی :یں آج سزا کے عمل میں ترمیمی بل پیش کرنے پر برسرا قتدار پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تیکھی تکرار اور اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعدایوان کی کارروائی کل […]

Bilkis-Supreme-Court-PTI-Reuters

بلقیس بانو معاملہ : پولیس اور ڈاکٹروں کی سزا کے بارے میں گجرات حکومت سے جواب طلب

عدالت عظمی نے گجرات حکومت سے اس ضمن میں چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ نئی دہلی : آج سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کو زیادہ معاوضہ دینے کے لئے علیحدہ درخواست دائر کرنے کامشورہ دیاہے،ساتھ ہی گجرات حکومت […]

Smog a day after Diwali festival

ہندوستان میں صرف ایک سال (2015)میں آلودگی سے 25 لاکھ لوگوں کی موت

لینسیٹ جرنل میں شائع ایک مطالعہ کے مطابق 2015 میں دنیا بھر میں آلودگی سے تقریباً  90 لاکھ لوگوں کی موت ہوئیں۔ نئی دہلی : ہندوستان میں 2015 میں آب وہوااور دوسری طرح کی آلودگیوں کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ موت ہوئی۔آلودگی کی وجہ سے […]

Bihar-Khagaria-Mahadalit-Basti-fire

بہار : کھگڑیا میں مہادلتوں کے 50سے زیادہ گھروں میں لگائی آگ

قریب 50کی تعداد میں لوگ گولی چلاتے ہوئے آئے اور ایک طرف سے گھروں میں آگ لگانا شروع کیا۔ نئی دہلی : بہار کے کھگڑیا ضلع کے چھمسیا گاؤں میں دیوالی سے پہلے والی شام کو مہادلتوں کے پچاس سے زیادہ گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا […]

Kerala-HC

کیرل : ہندو مسلم شادی کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دیا جائے : ہائی کورٹ

جسٹس وی چیتمبریش اور ستیش نینن کی بنچ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جبکہ ان کے سامنے ایک بین مذہبی شادی کا معاملہ لایا گیا ۔ نئی دہلی : ہر  شادی کو لو جہاد کے چشمے سے دیکھنے کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو […]

ProtestRanchi

جھارکھنڈ:بھوک سے موت کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ نئی دہلی : بھوک سے موت کے خلاف مختلف تنظیموں نے آج رانچی کےالبرٹ اِکا چوک پرسماجی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ واضح ہو کہ8دنوں کی […]

Yogi-Adityanath-PTI

یہ معنی نہیں رکھتا کہ تاج محل کو کس نے اور کیوں بنوایا : یوگی

تاج پر کئی بار متنازعہ بیان دے چکے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، سیاحت کی نظر سے یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی دہلی: بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے تاج محل پر دئے گئے متنازعہ  بیان کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ […]

Lekh-Tandon-Wikipedia

ڈائرکٹرلیکھ ٹنڈن نے کی تھی شاہ رخ خان کی تلاش

لیکھ ٹنڈن گزشتہ کچھ مہینوں سے بیمار تھے۔ شاہ رخ خان کی سودیش اور عامر خان کی رنگ دے بسنتی میں کر چکے ہیں اداکاری۔ گزشتہ اتوارکو ایکٹراور ڈائرکٹر لیکھ ٹنڈن کا ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 88 سال کے تھے۔ ممبئی کے پوئی واقع اپنی رہائش […]

NajeebMother_DP

ہائی کورٹ کا سوال، نجیب معاملے میں کیوں نہیں دلچسپی لے رہی سی بی آئی؟

ہائی کورٹ کے باہر نجیب  کی والدہ فاطمہ نفیس اورطلبا سمیت دوسرے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی   بربریت والی تصویریں اور ویڈیو وائرل نئی دہلی : آج     دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے گمشدہ طالب […]

Nusrat-fateh-ali-khans-google-doodle

نصرت فتح علی خان : میرے والد مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے

نصرت کے فرانسیسی سوانح نگار پیئر آلیں بو کا کہنا تھا کہ نصرت کی موسیقی میں شامل صرف سات سر ہی نہیں بولتے بلکہ یہ ہماری روح کی صدا ہے جو بازگشت میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ نئی دہلی : دنیا بھر میں اپنے راگ اور الاپ کی وجہ […]

hosabole-modi-pti

آر ایس ایس لیڈر کا بیان ، پہلی نظر میں کوئی معا ملہ بنتا ہو تو جے شاہ کے کاروبار کی جانچ ہونی چاہئے

غورطلب ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ معاملے میں کسی  آرایس ایس رہنماکی طرف سے یہ پہلا بیان ہے۔ بھوپال: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے رہنما دتا تریہ ہوسبولے نے آج یہاں کہا کہ اگرنظر میں کوئی ثبوت ہوتو جے امت شاہ کے […]

(فوٹو : رائٹرس)

سپریم کورٹ نے پوچھا، رہائی کی سفارش کے باوجود کیوں بھری ہیں جیلیں؟

سپریم کورٹ نے اتّر پردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو جیل میں سالوں سے رہ رہے قیدیوں کی حالت پر حلف نامہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ نئی دہلی :سپریم کورٹ نے نالساکے ذریعے رہائی کی سفارش کئے جانے کے باوجود بڑی تعداد میں […]

NidaFazli

ندا فاضلی : بند کمروں سے باہر نکل کر چلتی پھرتی زندگی کا ساتھ نبھانے والی شاعری کے خالق

میری شاعری ماں کے ہونٹوں سے مسکراتی ہے۔ بہن کے آنچل سے سرسراتی ہے۔ بچوں کے ساتھ اسکول جاتی ہے۔ جوانی کے ساتھ اٹھلاتی ہے، دھوپ میں جھلستی ہے ۔ نئی دہلی : ممتاز شاعر ندا فاضلی (مقتداحسن)  دہلی میں پیدا ہوئے۔وہ مشاعروں میں  مقبول تھے اور ایک […]

perumal-murugan-1

اپنی موت کا اعلان کرنے والے ادیب پیرومل موروگن کی ادبی دنیا میں واپسی

شدت پسندوں کی مخالفت کے بعد اپنی موت کا اعلان کرنے والے تمل ادیب اور شاعر موروگن کا نیا شعری مجموعہ’بزدل کے نغمے’شائع  ہوچکا ہے۔ نئی دہلی :اپنے ناول کے خلاف شدت پسندوں کے شورشرابے اور مخالفت کے بعد 2015میں اپنی موت اور تخلیقی کام سے دستبردار ہونے […]

rajasthan-muslim-folk-singer

راجستھان : احمد خان قتل معا ملہ ،200 مسلمانوں نے چھوڑا گاؤں

ہم اس گاؤں میں کیسے لوٹ سکتے ہیں، ہم ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کارروائی چاہتے ہیں ۔ہمارا ساز دم توڑ گیا ۔میرے بھائی کے چار بچے یتیم ہوگئے ،ان کی پرورش کون کرے گا۔ نئی دہلی :راجستھان کے دانٹل گاؤں میں دو ہفتے پہلےلوک گیت اور بھجن  گانے […]

amit-shah-jay-shah-PTI

دی وائر کے خلاف معاملے میں کورٹ نہیں پہنچے جے امت شاہ کے وکیل

عدالت نے وقت دیتے ہوئے معاملے کی شنوائی 16اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ نئی دہلی :بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے ذریعے نیوز پورٹل دی وائر کے خلاف دائر کیے گئے کریمنل ہتک عزتی کے مقدمے کی شنوائی بدھ کو یہاں ایک میٹروپالیٹن عدالت […]

media-reuters

انتہا پسندوں کی وجہ سے میڈیا میں سیلف سینسرشپ کا رجحان بڑھا

عالمی ادارہ رپورٹرس وداؤٹ بارڈرس کا کہنا ہے کہ 2015 سے اب تک حکومت کی تنقید کرنے والے نو صحافیوں کا قتل کر دیا گیا۔ نئی دہلی : میڈیا اور صحافیوں کی آزادی پر نگرانی رکھنے والے عالمی ادارہ رپورٹرس وداؤٹ بارڈرس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں […]

ChildMarrige

سپریم کورٹ نے نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو ریپ قرار دیا

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ 18سال سے کم عمر کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا ریپ ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم ’انڈی پینڈنٹ تھاٹ‘ کی جانب […]

AmitShah_UNI

جوابی حملے میں امت شاہ نے کہا ،راہل گاندھی امیٹھی کا حساب دیں

 سب سے پہلے راہل گاندھی یہ بتائیں کہ وہ امیٹھی سے کتنے برسوں سے ایم پی رہے ہیں. یہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، ڈی ایم آفس، ٹی بی اسپتال کیوں نہیں تعمیر ہوا؟ نئی دہلی : بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس […]

Fikr_Taunsvi

کلوا دھوبی کے لیے کتاب لکھنے والا طنز نگار فکر تونسوی

ان کے طنز ومزاح میں تقسیم کا کرب اور لاہور سے ہجرت کا دکھ بھی شامل ہے۔وہ ہندی ادب میں بھی مشہور ہوئے ۔ہندی میں انکی کم و بیش آٹھ  کتابیں شائع ہوئیں۔ دنیائے ادب میں رام  نارائن بھا ٹیہ کو فکر تونسوی کے نام سے جاناجاتا ہے۔ […]

jnu-campus_pti

جے این یو : سابق پروفیسروں کا الزام،کسی وی سی نے اتنی من مانی نہیں کی

جے این یو کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمارپر روایت شکنی اور اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں فیکلٹی  کے اعتراض پر کوئی توجہ نہیں دینے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سات سابق پروفیسروں نے وائس چانسلر ایم جگدیش […]

ghandi

گاندھی قتل معاملے کی جانچ والی اپیل پر امریندر شرن کورٹ کے معاون مقرر

شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے پہلے کہا کہ جس معاملے پر برسوں پہلے فیصلہ ہوچکا ہے ،اس پر قانوناً  کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کے قتل کی جانچ پھر سے کرائے جانے کی  اپیل پر آج جمعہ کو […]

BHU-Molestation-ANI

بی ایچ یو میں پھر ہوئی چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ

طالبہ نے تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نئی دہلی : بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں چھیڑ چھاڑ اورطلبات کی حفاظت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ  کیمپس میں ایک بار پھر چھیڑخانی اور مارپیٹ کا […]

Zakia-Zafri-Narendra-Modi-PTI

مودی کے خلاف ذکیہ جعفری کی اپیل خارج ،تیستا ستیلواڑ نے کہا کسی کو نہیں ملی کلین چٹ

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے 2002میں ہوئے دنگے میں بڑے پیمانے پر سازش کرنے کے الزام سے اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندر مودی اور دوسروں کو ایس آئی ٹی کے ذریعے کلین چٹ دیے جانے کو برقرار رکھنے کی نچلی عدالت کے آرڈر کو چیلنج کرنے والی […]

علامتی تصویر

گجرات :ایک ہفتے میں دلتوں پر تیسری بارحملہ

آج ان حملوں کے خلاف دلت تنظیموں نے گجرات اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا ۔ احمد آباد:منگل کی شام کو کچھ نامعلوم لوگوں نے گجرات کے گاندھی نگرضلع کے لمبودرا گاؤں میں ایک دلت نوجوان پر بلیڈ سے حملہ کر دیا ۔اسی گاؤں میں اس سے پہلے دربار […]

sharad-pawar

مہاراشٹر:شرد پوار نے دی بی جے پی کے خلاف احتجاج کی دھمکی  

کسانوں کے ساتھ حکومت کے خلاف میں خود سڑک پر اتروں گا:شردپوار ممبئی:’دیوالی سے قبل ریاست کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے ان کے قرض معافی کی رقم نہ دی گئی تو کسان حکومت کے خلاف ریاست بھر میں عدم تعاون تحریک شروع کریں گے اور کسانوں […]

Photo : Scroll

ہادیہ معاملہ : سپریم کورٹ کا سوال ،کیا ہائی کورٹ بالغوں کی شادی کو رد کر سکتی ہے؟

غورطلب ہے کہ اپنی عرضی میں ہادیہ کے ‘شوہر ‘ شفین نے عدالت سے اپنے اس حکم کوواپس لینے کی التجا کی ہے۔ نئی دہلی:کیرل کی اکھلا/ہادیہ کیس میں آج عدالت عظمیٰ نےکیرل ہائی کورٹ کے فیصلے پر سوال قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عدالت عالیہ […]

Yashwant-Sinha-PTI

کشمیر میں فوج بیرکوں میں واپس چلے جائیں،مرہم کا کام کرے‌گا : یشونت سنہا

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے پاکستان تیسرا فریق بن چکا  ہے۔ حیدرآباد: بی جے پی رہنما یشونت سنہا نے پیر کوصلاح  دیا ہے کہ جموں و کشمیرمیں فوج کوبیرکوں میں واپس چلے جانا چاہیےاوردہشت گرد مخالف مہم […]

KhalsaAid_MuslimLudhiana

لدھیانہ : روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ایک ساتھ آئے سکھ اور مسلمان

روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد کے جذبے کو خالصہ ایڈ نے تاریخی قرار دیا ہے۔ نئی دہلی :جامع مسجد لدھیانہ اورگرودوارہ نے مشترکہ طور پر بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سکھ فلاحی تنظیم خالصہ […]

halaal-marathi-movie

مراٹھی فلم حلال پر تنازعہ،اے وی پی نے کیا پابندی کا مطالبہ

فلم ’حلال ‘ 6اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔اس سے قبل اے وی پی نے فلم ‘گرانڈ مستی ‘ کو فحش بتاتے ہوئے  پابندی  کا مطالبہ کیا تھا۔ نئی دہلی :مراٹھی فلم ’حلال‘ میں ’اسلام کی تعلیمات‘ کوغلط اورمنفی انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئےاس  کی نمائش […]

Photo Credit : Deccan Chronicle

مودی مجھ سے بھی بڑےایکٹر،میں اپنے نیشنل ایوارڈ ان کو دینا چاہتا ہوں: پرکاش راج

 گوری لنکیش  قتل معاملے میں وزیر اعظم کی خاموشی سے ناراض نامور ادا کار پرکاش راج نے نیشنل ایوارڈ لوٹانے کی بات کہی ہے ۔ نئی دہلی: نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ نامورفلم اداکارپرکاش راج نے گزشتہ ماہ بنگلور میں صحافی گوری لنکیش کے قتل معاملے میں وزیر اعظم نریندر […]

Pervez_Parveena

آہنگر اور امروز کو حقوق انسانی کے شعبے میں خدمات کے لیے انٹرنیشنل ایوارڈ

کمیٹی نے اس ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ؛پروین آہنگر اور امروز پرویزبرسوں سےتشدد،عسکریت پسندی اور بین الاقوامی کشیدگی کے خلاف جدوجہدکر رہے ہیں۔ نئی دہلی: پروینا آہنگر جو عام طور سے کشمیر کی آئرن لیڈی کے طور پر جانی جاتی ہیں،ان کو Norway Rafto […]

Mumbai-Stampede-Twitter

ممبئی میں دردناک حادثہ ،22مسافرہلاک، اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم

 الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوورپل پر چڑھنے کے دوران مچی بھگڈر کے نتیجے میں22افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئیل کی آمد سے چند گھنٹے قبل صبح تقریباً ساڑھے 9اور 10بجے کے درمیان ویسٹرن ریلوے کے الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے […]