Author Archives

دی وائر اسٹاف

بیرون ملک ہندوستان سے متعلق موضوعات کی تعلیم کے لیے اب اسکالرشپ نہیں دے گی مرکزی حکومت

سماجی انصاف اور محکمہ تفویض اختیارات کے سکریٹری آر سبرامنیم نے کہا کہ وزارتی سطح پر غور وخوض کرنےکے بعدمحسوس کیا گیا کہ بیرون ملک ہندوستانی تاریخ، ثقافت اور وراثت کا مطالعہ کرنے کے لیے اسکالرشپ کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر پی ایل پونیا نے اسے دلتوں کو اعلیٰ تعلیمی نظام سے راندہ درگاہ کرنے والا قدم بتایا ہے۔

 کرناٹک: شیو موگا میں بجرنگ دل کارکن کے قتل کے بعد تشدد، تین گرفتار

شیوموگا میں 28 سالہ بجرنگ دل کارکن کی ہلاکت کے بعد آخری رسومات کے دوران تشدد بھڑک اٹھا اور پتھراؤ اور آتش زنی کے واقعات پیش آئے، جس میں ایک فوٹو جرنلسٹ اور ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریاستی بی جے پی لیڈروں نے اس معاملے کی این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یوپی: بی جے پی ایم ایل اے بولے-جو بھی ہندو دوسری طرف جا رہا ہے، اس کے اندر مسلم خون، وہ غدار ہے

اتر پردیش کی ڈومریا گنج سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے اور ہندو یوا واہنی کے ریاستی انچارج راگھویندر سنگھ ایک وائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئےنظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ’ہندو سماج کی توہین کرنے کی کوشش کرنے والوں کوبرباد’کرنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔

اترپردیش انتخاب: ریلی میں راج ناتھ سنگھ کو بے روزگار نوجوانوں کی نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا

اتر پردیش کےگونڈہ ضلع میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، جب فوج میں ملازمت کے خواہشمندمشتعل نوجوانوں نے نعرے بازی کی ۔ راجناتھ سنگھ نے نوجوانوں کو تسلی دیتے ہوئے بحالی کی یقین دہانی کرائی اور پھر ان سے بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانے کی اپیل کی۔

اتر پردیش: شام کو شائع ہونے والے ہندی روزنامہ ’ 4 پی ایم‘ کا یوٹیوب چینل بند، ایڈیٹر نے حکومت پر لگایا الزام

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے شائع ہونے والے اخبار ‘4 پی ایم’کے ایڈیٹر نے کہا ہےکہ انہوں نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرانے کے ساتھ صدر رام ناتھ کووند کومعاملے کا نوٹس لینے کے لیے خط لکھا ہے۔ اس کے علاوہ اخبار کا ایک نیا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا گیا ہے۔

حجاب تنازعہ کے بیچ کرناٹک حکومت کرا رہی ہے مسلم طالبات کی گنتی: رپورٹ

کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے بتایاکہ روزانہ میڈیا میں آرہی خبروں میں حجاب پر پابندی کی وجہ سے گھر واپس بھیجی گئی طالبات کی تعداد الگ الگ بتائی جا رہی ہے۔ ہمارا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کیا وہ واقعی اس مسئلے سے متاثر ہوئی ہیں یا اپنی پڑھائی پر توجہ دے رہی ہیں۔

این آئی اے نے دہشت گرد کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کے الزام میں اپنے سابق افسر کو گرفتار کیا

این آئی اے نے اپنےسابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اورآئی پی ایس افسر اروند دگوجے نیگی کو ممنوعہ دہشت گردتنظیم لشکر طیبہ کے ایک رکن کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ این آئی اے اسی معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں سے ایک کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔

ہری دوار دھرم سنسد: مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ معاملے میں یتی نرسنہا نند جیل سےرہا

ہری دوار دھرم سنسد معاملے میں گزشتہ مہینےگرفتار کیےگئےشدت پسند ہندوتوا لیڈریتی نرسنہانند نے جیل سے رہائی کے بعد کہا کہ جتیندر نارائن تیاگی کے بغیر ان کی رہائی کا کوئی مطلب نہیں ہے اور وہ ان کی رہائی کے لیے پھر سےبھوک ہڑتال شروع کرنے جا رہے ہیں۔ جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی اس معاملےمیں شریک ملزم ہیں۔

یوپی: یوگی حکومت نے اینٹی-سی اے اے مظاہرین کے خلاف جاری 274 وصولی نوٹس واپس لیے

دسمبر 2019 میں سی اے اے مخالف مظاہرین کو جاری کیے گئے وصولی نوٹس پر 11 فروری کو سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی سرزنش کی تھی، جس کے بعد یہ نوٹس واپس لیے گئے ہیں۔ حکومت نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ وہ مظاہرین سے وصول کیے گئے کروڑوں روپے واپس کرے گی۔

سال 2008 کے احمد آباد بم دھماکہ معاملے میں 38 کو سزائے موت، 11 کو عمر قید

ٹرائل کورٹ نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کو ایک ایک لاکھ روپےاور شدیدطور پرزخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے اور معمولی طور پرزخمی ہونے والوں کو 25 ہزار روپے کامعاوضہ دینے کا بھی آرڈر دیا ہے۔ ملک میں اس طرح کا یہ پہلا معاملہ ہے جب ٹرائل کورٹ نے 38 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کی ہدایت کے باوجود عمر خالد کو ہتھکڑی میں پیش کیا گیا، جیل انتظامیہ کو نوٹس

عمر خالد کو دہلی فسادات سےمتعلق معاملے میں پیشی پرہتھکڑی لگائے جانے کے خلاف ان کے وکیلوں کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اپنے ایک آرڈر میں کہا ہے کہ پولیس کمشنر کسی ذمہ دارسینئر پولیس افسرکی نگرانی میں جانچ کے بعد رپورٹ دائر کرکے بتائیں کہ کیا عمر کو ہتھکڑی میں پیش کیا گیا، اگر ہاں تو کس بنیاد پر؟

ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کے مجرمانہ ریکارڈ سےمتعلق سنگاپور کے وزیر اعظم کے بیان پر ہندوستان ناراض

سنگاپور کےوزیر اعظم نے اپنے ملک کی پارلیامنٹ میں جمہوریت سےمتعلق ایک موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو ایک عظیم رہنماقرار دیا اور ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کےخلاف درج مجرمانہ مقدمات کا ذکر کیا۔اس حوالے سے ہندوستان نے سنگاپور کے ہائی کمشنر کوسمن جاری کیا ہے۔

بی جے پی حکومت اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے نہرو کو قصوروار ٹھہرا رہی ہے: منموہن سنگھ

منموہن سنگھ نے کہا، انہیں (بی جے پی حکومت)اقتصادی پالیسی کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ یہ مسئلہ صرف ملک تک محدود نہیں ہے۔ یہ حکومت خارجہ پالیسی میں بھی ناکام رہی ہے۔ چین ہماری سرحد پر بیٹھا ہے اور اسے (گھس پیٹھ ) دبانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا، مجھے امید ہےکہ وزیر اعظم سمجھ گئے ہوں گے کہ رہنماؤں کو زبردستی گلے لگانے، جھولوں پر کھیلنےیا بغیر بلائے بریانی کھانے سے خارجہ پالیسی نہیں چلائی جا سکتی۔

گجرات: اسکول میں ’میرے آئیڈیل گوڈسے‘ کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد

ضلع ولساڈ کا معاملہ۔یہ مقابلہ 14 فروری کو ریاستی حکومت کے یوتھ سروس اینڈ کلچرل ایکٹیوٹی ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام ضلعی سطح پر’بال پرتبھاشودھ اپسردھا’ (بچوں کے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مقابلہ )ایک اسکول میں ہوا، جس میں تقریباً 25 سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبا نےحصہ لیا۔

ہنومان چالیسا پڑھنے کے لیے تاج محل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے وی ایچ پی کارکنوں کو پولیس نے روکا

کرناٹک میں حجاب پہننے کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل کو آگرہ میں وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے بھگوا پہن کر ہنومان چالیسا پڑھنے کے ارادے سے تاج محل کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے پولیس نے انہیں بیچ راستے میں ہی روک دیا۔ بعد ازاں احتجاج کے طور پر کارکنوں نے ہری پروت پولیس اسٹیشن میں ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا۔

کرناٹک بی جے پی نے حجاب کے سلسلے میں عدالت کا رخ  کرنے والی لڑکیوں کی ذاتی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کی

بی جے پی کی کرناٹک یونٹ نے انگریزی اور کنڑ زبانوں میں ایک ٹوئٹ کرکے حجاب کےسلسلے میں عدالت جانے والی طالبات کی ذاتی تفصیلات شیئر کر دی تھیں، جس میں ان کے نام، پتے اور ان کےاہل خانہ کے نام کے ساتھ ذاتی تفصیلات شامل تھیں۔ تاہم اس تنازعہ کے بعد انہیں ٹوئٹر سے ہٹا دیا گیا۔

تلنگانہ  کے بی جے پی ایم ایل اے کی رائے دہندگان کو دھمکی-یوگی کو ووٹ دیں یا بلڈوزر کا سامنا کریں

تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے حق میں ووٹ نہیں دینے والوں کو انتخابات کے بعد نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اگر وہ وزیر اعلیٰ کی قیادت کی حمایت نہیں کرتے تو انہیں ریاست چھوڑنا ہوگا۔

مدھیہ پردیش: ہندو رائٹ ونگ کی جانب سے اذان کے دوران میوزک بجانے کی دھمکی، مختلف تھانوں میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے لیے میمو

رتلام ضلع کے راوٹی کا معاملہ۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینےکے معاملے پر اعتراض کرتے ہوئے یہ کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ اس نے مسجد کے سامنے والی عمارت پر لاؤڈ سپیکر لگادیا ہے اور جب جب اذان دی جائے گی، لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں میوزک بجا یا جائے گا۔

بہار: چمپارن ستیہ گرہ سائٹ کے قریب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو توڑا گیا

موتیہاری شہر کے چرخہ پارک میں مہاتما گاندھی کے چمپارن ستیہ گرہ کی صد سالہ یادگار کےطور پرنصب مجسمے کو شدیدطور پرنقصان پہنچایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آئی خبروں میں الزام لگایا گیا ہے کہ اتوار کی شب علاقے میں مذہبی نعرے سنائی پڑے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں مرکزی دھارے سے الگ دائیں بازو کے گروہوں کی شمولیت ہو سکتی ہے۔

سی بی آئی عدالت نے لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق پانچویں معاملے میں قصوروار ٹھہرایا

سی بی آئی عدالت نے آر جے ڈی سپریمو اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے علاوہ 74 دیگر کو چارہ گھوٹالہ سے متعلق 139.5 کروڑ روپے کے ڈورانڈا ٹریژری غبن معاملے میں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ لالو کو چارہ گھوٹالہ کے دیگر چار معاملوں میں 14 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان کے علاوہ بانکا– بھاگلپور کی ٹریژری سے غیر قانونی طور پر پیسہ نکالنے سے متعلق ایک اور معاملہ سی بی آئی پٹنہ کے سامنے زیرغور ہے۔

دہلی: 87 سالہ بزرگ خاتون سے ریپ کے الزام میں صفائی اہلکار گرفتار

الزام ہے کہ دہلی کے تلک نگر کی ایک 87 سالہ خاتون جو بستر سے اٹھنے سے بھی قاصر ہیں ،ان کے ساتھ ایک شخص نے مارپیٹ کی اور ریپ کیا۔ اہل خانہ کا الزام تھا کہ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرنے میں تاخیر کی اور ان کی شکایت درج نہیں کی۔ تاہم حکام نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی سابق سربراہ ’روحانی گرو‘ کے مشورے پر فیصلے لیتی تھیں: سیبی

مارکیٹ ریگولیٹرکی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے اسٹاک ایکسچینج–نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی سابق سی ای او چترا رام کرشناضابطے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ،مختلف کاروباری منصوبوں، ادارے کےبورڈ کے اجلاس کےایجنڈے اور مالی تخمینوں سے متعلق معلومات اپنے مبینہ گرو سے شیئر کرتی تھیں۔ وہ گزشتہ 20 سالوں سے اس روحانی گرو سے رہنمائی حاصل کر رہی تھیں۔

اتر پردیش: پاکستانی قرار دیے گئے والد کی رہائی کے لیے بہن بھائی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

قابل ذکر ہے کہ 62 سالہ قمر کو اگست 2011 میں میرٹھ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں ویزے کی مدت سے زیادہ ملک میں رہنے پرقصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ 6 فروری 2015 کو اپنی سزا پوری کرنے کے بعد انہیں 2015 میں دہلی کے حراستی مرکز میں پاکستان ملک بدری کے لیےبھیجا گیا۔ تاہم پاکستان نے ان کی ملک بدری کو قبول نہیں کیا اور وہ اب بھی حراستی مرکز میں ہیں۔

حجاب تنازعہ: مذہبی آزادی پر امریکی سفیر کا اظہار تشویش، ہندوستان نے کہا؛ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے

کرناٹک میں گزشتہ کئی دنوں سے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے کو لے کر تنازعہ جاری ہے، جس پر ہائی کورٹ میں شنوائی بھی چل رہی ہے۔اس سلسلے میں امریکی حکومت میں بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امور کےسفیر کے اس تبصرے پرہندوستان نے کہا کہ ملک کے اندرونی معاملات پر کسی اور مقصد سے کیے گئے تبصرے قابل قبول نہیں۔

’حجاب مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا نیا بہانہ ہے‘

ایک ہزار سے زائد حقوق نسواں کے علمبرداروں ، جمہوریت پسند گروپوں، ماہرین تعلیم، وکلاء اور سماج کےمختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والے افراد نے کیمپس میں حجاب پہننےوالی طالبات کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا تازہ ترین بہانہ قرار دیا۔

سی اے اے مظاہرین کے خلاف وصولی نوٹس واپس لے یوپی حکومت یا ہم انہیں رد کر دیں گے: عدالت

سپریم کورٹ نے دسمبر 2019 میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو وصولی نوٹس بھیجے جانے پر اتر پردیش حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کی جانب سے طے کیے گئے قانون کے خلاف ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اسلامو فوبیا نے ہندوستان میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کرلی ہے: نوم چومسکی

امریکی تارکین وطن کی تنظیموں کی جانب سے ‘ہندوستان میں فرقہ واریت’ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں بھیجے گئے مختصر سے پیغام میں ممتاز دانشور اور ماہر لسانیات نوم چومسکی نے کہا کہ مغرب میں بڑھ رہےاسلامو فوبیانے ہندوستان میں مہلک شکل اختیار کرلی ہے، جہاں مودی حکومت منظم طریقے سے سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کر رہی ہے۔

یوپی: تنگی کے لیے مبینہ طور پر وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹھہراتے ہو ئے میاں بیوی نے زہر کھایا، بیوی کی موت

یہ اتر پردیش کے باغپت ضلع کے بڑوت کا معاملہ ہے۔ مالی تنگی سے دوچار جوتوں کے ایک تاجر اور ان کی بیوی نے اس کے لیےمبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے فیس بک لائیو کے دوران زہر کھا لیا۔ تاجر نے ویڈیو میں الزام لگایا کہ وزیر اعظم چھوٹے تاجروں اور کسانوں کے خیرخواہ نہیں ہیں۔

سال 2018  اور  2020  کے درمیان قرض اور  بے روز گاری کی وجہ سے  25000  سے زائد افراد نے خودکشی کی: حکومت

راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19مہاماری کے دوران پہلے سال یعنی سال 2020 میں بے روزگار لوگوں کے بیچ خودکشی کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی اور گزشتہ چند سالوں میں پہلی بار یہ تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی۔

وزیر اعظم بھلے ہی نہرو اور کانگریس کو برا بھلا کہہ لیں، پر اپنا فرض تو نبھائیں: راہل گاندھی

منگل کو راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور نہرو-گاندھی خاندان کو نشانہ بنایا تھا اور ملک کے پہلے وزیر اعظم نہرو کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اپنی بین الاقوامی شبیہ کی فکرکرتے تھے، اس لیے گوا کی جدوجہد آزادی میں ستیہ گرہ کرنے والوں کی حمایت نہیں کی۔

جے این یو وی سی کا دعویٰ–میرا کبھی کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں رہا، میرے خلاف سازش کی گئی ہے

جے این یو کی نئی وائس چانسلر شانتی سری پنڈت کی تقرری کے بعد ان کے کچھ پرانے ٹوئٹس تنازعہ میں ہیں۔ اب ڈیلیٹ کردیے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں پنڈت نے کہا کہ جے این یو سے کسی شخص نے سازش کے تحت اس کو بنایا تھا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ جے این یو کےکسی شخص کو یہ کیسے پتہ رہا ہوگا کہ انہیں یہاں کا وائس چانسلر بنایا جائے گا اور کیسے ان کی تقرری سے پہلے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا ہوگا۔

یوپی: بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں رامائن یونیورسٹی کے قیام اور ’لو جہاد‘ کے قصورواروں کو 10سال قید کی بات کہی

وزیر داخلہ امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی نے اپنے 2017 کے سنکلپ پتر میں وعدہ کیا تھا کہ ہم ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر بنائیں گے،خوشی کی بات ہے کہ یہ کام شروع ہوگیا ہے ۔

کووڈ کی دوسری لہر کے دوران گنگا میں پھینکی گئی لاشوں کا کوئی ڈیٹا نہیں: مرکزی حکومت

جل شکتی کی وزارت نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ گنگا ندی میں پھینکے گئے ممکنہ کووڈ لاشوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔ جل شکتی کے وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل مشن فار کلین گنگا اور ان کی وزارت نے اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ہری دوار دھرم سنسد معاملے میں گرفتار یتی نرسنہا نند کو ضمانت ملی

گزشتہ سال دسمبر میں اتراکھنڈ کے شہر ہری دوار میں منعقدہ ‘دھرم سنسد’ میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت انگیز تقریر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کےقتل عام کی اپیل بھی کی گئی تھی۔ شدت پسند ہندوتوا لیڈر یتی نرسنہا نند اس دھرم سنسد کے منتظمین میں سے ایک تھے۔ اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ‘ہندو پربھاکرن’ بننے والے شخص کو ایک کروڑ روپے دیں گے۔

مودی بولے-اپوزیشن نے مزدوروں کو واپس بھیج کر کورونا پھیلایا، اپوزیشن نے کہا-انتخابی فائدے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو پارلیامنٹ میں خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹراور دہلی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے مزدوروں کو لوٹنے کے لیے اکسایا تھا، جس کی وجہ سے کورونا کا انفیکشن پھیلا۔

اتر پردیش: دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر پابندی

گزشتہ جنوری میں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے اتر پردیش کی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اسلامی مدرسہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر مبینہ طور پر’غیر قانونی اور گمراہ کن’ فتویٰ شائع کرنے کے معاملے کی جانچ کرے، جس کے بعد سہارنپور کے ضلع مجسٹریٹ نےویب سائٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی ہے۔

کرناٹک: حجاب پہن کر آنے والی لڑکیوں کو الگ کمرے میں بٹھایا گیا

کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کنڈہ پور میں واقع ایک سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل نے مسلم طالبات سے بات چیت کی اور انہیں یونیفارم میں آنے کے حکومتی احکام کے بارے میں بتایا۔حالاں کہ جب طالبات نے حجاب پہننے پر اصرار کیا تو انہیں الگ کمرے میں جانے کوکہا گیا۔

شانتی سری پنڈت ہوں گی جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر

ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر59 سالہ شانتی سری پنڈت کو پانچ سال کے لیے جے این یو کا وائس چانسلرمقررکیا گیا ہے۔ پنڈت جے این یو کی اسٹوڈنٹ رہی ہیں، یہاں سے انہوں نے ایم فل کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ کے ’تھوکنے‘ کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر بی جے پی لیڈروں کی مذمت

شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شریک ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دعا کرتے ہوئے اور کچھ دیر کے لیے ماسک اتار کر پھونک مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے اس ‘پھونک’کو ‘تھوک’بتایا تھا۔ فرقہ پرستی کا الزام لگاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ایسے لیڈروں کی مذمت کی ہے۔