گزشتہ فروری مہینےمیں شہریت قانون کی مخالفت کے دوران شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے، جس میں 53 لوگوں کی موت ہوئی اور 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلیناجارجیوا نے کہا، ہم نے 2020 اور 2021 کے لئے ترقی کے امکانات کی دوبارہ تشخیص کی ہے۔ یہ صاف ہے کہ دنیا کساد بازاری کے دور میں پہنچ گئی ہے جو کہ 2009 یا اس سےبھی بری ہے۔ ہم 2021 میں اصلاح کر سکتے ہیں۔
کیرل کے آئی اے ایس افسر انوپم مشرا سنگاپور سے ہندوستان لوٹے تھے۔ کو رونا وائرس کے مدنظر 14 دنوں تک گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کے باوجود وہ مبینہ طور پر کانپور چلے گئے تھے۔
اتر پردیش کے غازی آباد سے بی جے پی ایم ایل اے نند کشور گرجر نے لاک ڈاؤن کا خلاف ورزی کرنے والے کو ‘غداروطن ’ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسجدوں میں نماز ادا کرنے والوں سے سختی سے نپٹا جانا چاہیے۔
سال 1999 میں پدم وبھوشن سے نوازے گئے ستیش گجرال معمار،مصور،مورل مصور اور گرافک آرٹسٹ بھی تھے۔ وہ سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال کے بھائی تھے۔
ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے کہا ہے کہ پولیس کا کام صحافی کے کام میں رکاوٹ ڈالنا نہیں ہے، خاص طور پر موجودہ حالات میں، بلکہ ان کے کام میں معاون بننا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری احکام میں کہا گیا ہے کہ ایسی دوائیں جنہیں لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائےگا، انہیں کسی اہل ڈاکٹر کے پرچے کے بنا نہیں خریدا جا سکےگا۔
اس کے علاوہ ریورس ریپو ریٹ میں 90 بیسک پوائنٹ یعنی کہ 0.90 فیصد کی کٹوتی کرتے ہوئے اس کو گھٹاکر چار فیصد کر دیا گیا ہے۔ پہلے یہ 4.90 فیصد پر تھی۔
رامائن کا ٹیلی کاسٹ پہلی بار دوردرشن پر 25 جنوری 1987 کو کیا گیا تھا۔وزیراطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکر نے بتایا کہ عوام کی مانگ پر سنیچر 28مارچ سے رامائن کاٹیلی کاسٹ دوردرشن پر پھر سے کیا جائےگیا۔
اورنگ آباد کے چکل تھانہ کے سرکاری ہاسپٹل کی نرسوں نے بتایا ہے کہ ہاسپٹل میں وافر حفاظتی کٹ، ضروری دوائیں، سینٹائزر اور ہینڈواش سہولیات نہیں ہیں۔ پورے ملک میں مہاراشٹر ہی ایسی ریاست ہے، جہاں کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کو رونا وائرس کو لےکر چین کے صدر جن پنگ سے فون پر بات کی۔ اس سے پہلے ٹرمپ لگاتار اس وائرس کو چینی وائرس کہتے رہے ہیں۔
پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے جونیئر ڈاکٹروں نے ایک خط میں کہا ہے کہ سبھی طرح کی ضروری میڈیکل کٹ اور ماسک کے بنا ہم ڈیوٹی پر ہیں۔ ہمارے کئی ڈاکٹروں میں وائرس کی علامت ہے، لیکن یہاں کوئی سن ہی نہیں رہا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے لاک ڈاؤن کے بیچ لوگوں سے مسجدوں میں اکٹھا نہیں ہونے اور گھروں میں ہی رہ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
معاملہ ممبئی کے مضافات کاندولی کا ہے۔ پولیس کے مطابق،مرنے والے کے بھائی نے اسے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے باہر جانے کو منع کیا تھا۔ اس کے باہر سے لوٹنے پر دونوں کے بیچ بحث کے بعد ملزم نے اس پر کسی دھاردار چیز سے حملہ کیا۔
تعمیراتی کاموں میں لگے مزدور، ریہڑی-پٹری اور خوانچہ والے اور رکشہ چلانےوالے مزدوروں کا ایک بڑا طبقہ ہے جو روز کماتا ہے اور روز فیملی کا پیٹ بھرتا ہے،لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد ایسے لاکھوں یومیہ مزدوروں کےسامنے روزی روٹی کا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔
پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ششی شیکھر نے گزشتہ25 مارچ کو ٹوئٹ کر کےکہا کہ ان کا محکمہ چوپڑہ پروڈکشن سے مہابھارت اور رامائن پروگراموں کا حق مانگ رہا ہے۔
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس اور دہلی الیکشن واچ کی رپورٹ کے مطابق، دہلی میں صرف 8 ایم ایل اے ہیں، جن کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہے اور انہوں نے ان امیدواروں کو ہرایا، جن کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہیں۔
برسات، آن، داغ، امر، اڑن کھٹولہ، بسنت بہار، میرے محبوب وغیرہ نمی کی یادگار فلموں میں سے ایک ہیں۔ نمی کو ہیروئن کے بعد دوسرا سب سے اہم کردار نبھانے کے لیے جانا جاتا تھا۔
یہ واقعہ اتوار کی رات مکھرجی نگر کے وجئے نگر علاقے میں ہوا تھا۔ ملزم کی پہچان 40 سالہ گورو ووہرا کے طور پر ہوئی ہے۔
گزشتہ بدھ تک کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں19246 لوگوں کی موت۔ یورپ میں کورونا وائرس کی وبا کے 226340 معاملے سامنے آچکے ہیں جبکہ اس سے 12719 لوگوں کی موت ہوئی۔ دسمبر میں چین میں اس وائرس کا پہلامعاملہ سامنے آنے کے بعد 181 ممالک میں 427940 معاملے درج کئے گئے۔
معاملہ جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے چاک ادے پور کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف شہروں سے چار مزدور اپنے گاؤں لوٹے تھے ، جن کو جانچ کے بعد 14 دن تک اپنے گھر میں رہنے کی ہدات دی گئی تھی ۔ لیکن وہ گھومتے ہوئے ایک دکان پر پہنچ گئے تھے۔
امریکہ کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کے مطابق، ہنٹا وائرس نیا نہیں ہے اور اس کا پہلا معاملہ 1993 میں آیا تھا۔ یہ چیزوں کو کترنے والے حیوانات جیسے کہ چوہے، گلہری وغیرہ سے پھیلتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعےملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جاری نئے گائیڈ لائن میں محکمہ جنگلات کے اسٹاف، چڑیا گھروں، نرسری، اور پودوں کو پانی دینے کی خدمات سے جڑے لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی بیواؤں، بچوں، معذور،سینئر سٹیزن اور بے سہارا خواتین کے شیلٹر ہوم کی انتظامیہ سے جڑے اہلکاروں کو بھی اس بند سے چھوٹ ملے گی۔
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران ضروری چیزوں کی سپلائی جاری رہےگی۔
کورونا انفیکشن کے مدنظر وزیر اعظم کے ذریعے اعلان 21دنوں کے ملک گیر بند شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ درجنوں افسروں کے ساتھ ایودھیا میں رامللا کی مورتی کو ایک عارضی مندرمیں رکھنے کے پروگرام میں پہنچے تھے، جس کی وجہ سے حزب مخالف نے ان کو تنقید کا نشانہ بنا یاہے۔
ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد تجزیہ کاروں کے ذریعے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ اندازہ ہے کہ تین ہفتے کی ملک گیر بندی سے ہی 90 ارب ڈالر کانقصان ہوگا۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی دوہری مار جھیلنے والے ان آرگنائزڈ سیکٹر پراس کا اثر سب سے زیادہ پڑےگا۔
سرکاری نوٹیفیکشن کے مطابق، کو رونا وائرس کے ڈر سے ڈاکٹروں اور دوسرے میڈیکل پیشہ وروں پر کرایے کے گھر خالی کرنے کا دباؤ بنانا اس عالمی وبا کے خلاف لڑائی کی جڑ پر وار کرتا ہے اور یہ ضروری خدمات میں دخل اندازی کے برابر ہے۔
جیوترادتیہ سندھیا اور ان کے قریبی ایم ایل اے کے ذریعے بغاوت کرنے کے بعد اس وقت کی کانگریس حکومت نے کچھ نئی تقرریاں کی تھیں، جس کی حزب مخالف نے سخت مخالفت کی تھی۔
بنگلہ دیش میں پڑھنے والے ان میڈیکل طلبامیں اکثر جموں وکشمیر سے ہیں۔ کو روناانفیکشن کی وجہ سے کالج اور ہاسٹل بند ہونے کے بعد وہ گھر لوٹ رہے تھے۔
تلنگانہ حکومت نے بیرون ملک سے لوٹنے والے لوگوں کو گھر میں رہنے کا حکم نہیں ماننے پر سخت وارننگ دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے کہا کہ اگر ایسے لوگ سیلف کورنٹائن پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کے پاسپورٹ رد کئے جا سکتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے اس بارے میں سینٹرل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکورٹی انڈسٹری، سی آئی آئی، فکی، ایسوچیم اوردوسری ایجنسیوں کوخط لکھا ہے۔
سرکاری منصوبہ کے مطابق این پی آر اپ ڈیٹ کرنے اور ہاؤس لسٹنگ کا کام 1 اپریل سے شروع ہوکر 30 ستمبر تک پورا ہونا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کو رونا وائرس سے نپٹنے کے لیے 21 دن کے بند کا اعلان کیا ہے۔
انڈین میڈیکل کاؤنسل(آئی ایم اے) سے جڑے ممبروں نے بنیادی حفاظتی سوٹ اور این -95 ماسک کی جمع خوری کی وجہ سے میڈیکل پیشہ وروں کو اس کی فراہمی میں کمی کا مدعا اٹھایا۔
تمل ناڈو میں کورونا وائرس سے متاثر 54 سال کے ایک شخص کی بدھ علی الصبح موت ہو گئی۔ ریاست میں کو رونا سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کو رونا سے متاثر لوگوں کی تعداد562 ہو گئی ہے۔
ملک کے نام خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سرکل کو توڑنا ضروری ہے اور اس کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاؤن ضروری ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت بلبیر سنگھ سدھو نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھکر کہا ہے کہ اس مہینے ریاست میں بڑی تعداد میں این آر آئی واپس آئےہیں، جن میں سے زیادہ تر میں کورونا کی علامت ہے، جس سے پنجاب میں متاثرین کی تعدادتشویش ناک طورپر بڑھ سکتی ہے۔
دہلی یونیورسٹی سے ایم فل کر رہی ہیں متاثرہ ۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی پولیس سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا۔ نئی دہلی: دہلی کے مکھرجی نگر میں منی پور کی ایک اسٹوڈنٹ کومبینہ طور پر ‘کو رونا’ کہہ کر اس پر تھوکنے کا معاملہ […]
تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹری کے چیف سکریٹری کو لکھے خط میں وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ٹی وی چینل اور نیوز ایجنسی مصدقہ اطلاعات پہنچانے کے بےحد ضروری ذرائع ہیں۔ جھوٹی اور فرضی خبروں سے بچنا ہوگا۔
دہلی ماسٹر پلان 2021 میں پانچ پلاٹس کے لیے لینڈیوز میں ترمیم کی گئی ہے جس میں موجودہ پارلیامنٹ کے بغل میں نیا پارلیامنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم کے لیے نئی رہائش بنانے کی تجویز شامل ہے۔
گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد سے عمر عبداللہ نے 232 دن حراست میں گزارے۔ اس سے پہلے فاروق عبداللہ کو 13 مارچ کو رہا کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ابھی بھی پبلک […]