The Wire
  • ہمارے بارے میں
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • حقوق انسانی
  • ادبستان
  • گراؤنڈ رپورٹ
  • ویڈیو
  • Support The Wire

تازہ ترین

  • ’دنیا کے سب سے آزاد پریس کا سوال کیوں نہیں لیتے؟‘ ناروے میں وزیراعظم مودی سے صحافی کا سوال
  • سجدوں سے محروم مسجدیں: تاریخ، سیاست اور تنازعات
  • سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کرنے والے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا
  • شہید گنج سے کمال مولا- بھوج شالہ تک: ایک مقدمے میں قانون غالب، دوسرے میں عقیدہ
  • چیف جسٹس کے بے روزگار نوجوانوں کو ’کاکروچ‘ اور ’ پیراسائٹ ‘ کہنے پر شدید ردعمل

ٹاپ اسٹوریز

  • سپریم کورٹ  نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کرنے والے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا
    سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کرنے والے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا
  • شہید گنج سے کمال مولا- بھوج شالہ تک: ایک مقدمے میں قانون غالب، دوسرے میں عقیدہ
    شہید گنج سے کمال مولا- بھوج شالہ تک: ایک مقدمے میں قانون غالب، دوسرے میں عقیدہ
  • نیٹ-یو جی: پیپر لیک کے بعد دوبارہ امتحان 21 جون کو، وزیر  نے کہا -2027 سے امتحان آن لائن موڈ میں ہوگا
    نیٹ-یو جی: پیپر لیک کے بعد دوبارہ امتحان 21 جون کو، وزیر نے کہا -2027 سے امتحان آن لائن موڈ میں ہوگا
  • بنگال میں کھلے عام جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی، مویشیوں کے لیے سرٹیفکیٹ لازمی
    بنگال میں کھلے عام جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی، مویشیوں کے لیے سرٹیفکیٹ لازمی
  • پاکستان: شاردا پیٹھ کھولنے کے معنی کیا ہیں ؟
    پاکستان: شاردا پیٹھ کھولنے کے معنی کیا ہیں ؟
خبریں

پی ایم کیئرس فنڈ کے لیے آزاد آڈیٹر کی تقرری، پی ایم او کو ہیڈ کوارٹر بنایا گیا

دی وائر اسٹاف 13/06/2020

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

وزیر اعظم دفتر کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کا مالی سال کے آخر میں ایک آڈٹ کیا جائےگا اور 27 مارچ، 2020 کو نئی دہلی میں ایک پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کے طور پر اس کورجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in

فوٹوبہ شکریہ: www.pmcares.gov.in

نئی دہلی: کئی  سوالوں سے گھرے پی ایم کیئرس فنڈ کے لیے آزاد آڈیٹر کی تقرری کر دی گئی ہے۔ آڈٹ کرنے والے ٹرسٹ کا ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم دفتر(پی ایم او) ہوگا۔ دوپی ایم او افسراعزازی طور پر اس فنڈ کو چلائیں گے۔اکانومک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق،پی ایم او کی ویب سائٹ پر موجود اپڈیٹیڈسوال -جواب (ایف اے کیو)میں کہا گیا ہے، ‘23/04/2020 کو ہوئی  دوسری میٹنگ کے دوران فنڈ کے ٹرسٹیوں نے تین سال کے لیے پی ایم کیئرس فنڈ کے آڈیٹر کے طور پر ایم /ایس سارک ایسوسی ایٹ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، نئی دلی کی تقریری  کافیصلہ لیا ہے۔’

بتا دیں کہ اسی کمپنی نے پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) کا آڈٹ کیا تھا اور اس کے سربراہ  سنیل کمار گپتا ہیں۔ایف اے کیو نے صاف کیا ہے کہ مالی سال  کے آخر میں ایک آڈٹ کیا جائےگا اور یہ 27 مارچ، 2020 کو نئی دہلی میں ایک پبلک چیریٹیبل ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈکیا گیا تھا۔

ایف اے کیو میں کہا گیا، ‘ٹرسٹی ٹرسٹ کے مقاصد کو پورا کرنے، ٹرسٹ پراپرٹی کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کنٹری بیوشن پروسس کو منظم کرنے اورنافذ ہونے والے قانون کے تحت تمام  فائلنگ، اکاؤنٹس اور رٹرن کو تیار کرنا اور جمع کرنا کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔’

معلوم ہو کہ مرکزی حکومت پی ایم کیئرس فنڈ کو لےکر اعلیٰ سطح  کی رازداری  برت رہی ہے اور اس کو لےکر دائر کیےگئے آر ٹی آئی درخواستوں کو اس بنیاد پر خارج کر دیا جا رہا ہے کہ پی ایم کیئرس آر ٹی آئی ایکٹ، 2005 کے تحت پبلک اتھارٹی نہیں ہے۔اس فنڈ کے کام کرنے کے طریقے کو خفیہ  رکھنے کی سرکار کی کوششوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم دفتر نے آر ٹی آئی کے تحت یہ جانکاری بھی دینے سے بھی منع کر دیا ہے کہ کس تاریخ کو اس فنڈ کو ٹرسٹ کے طور پر رجسٹر کیا گیا اور کس تاریخ سے اس کوشروع کیا گیا۔

اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی  داخل کرکے پی ایم کیئرس فنڈ کو آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت ‘پبلک اتھارٹی’قرار دینے کی مانگ کی گئی ہے۔اس عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے سرکار نے کہا کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے گی جس کے بعد گزشتہ 10 جون کو ہائی کورٹ نے معاملے کو 28 اگست تک کے لیےملتوی  کر دیا۔اپڈیٹیڈ ایف اے کیو میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ کا ہیڈ کوارٹر نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک واقع وزیر اعظم کا دفتر ہوگا۔

اس فنڈ کے سکریٹری  کے طور پرپی ایم او میں ایک جوائنٹ سکریٹری(ایڈمنسٹریشن )کے ذریعے اعزازی طو رپر  چلایا جا رہا ہے، جسےپی ایم او میں ڈائریکٹر/ڈپٹی سکریٹری(ایڈمنسٹریشن)رینک کے ایک افسرکے ذریعے اعزازی طور پر مدد فراہم  کی جاتی ہے۔وزیر اعظم، وزیر داخلہ اوروزیر خزانہ  پی ایم کیئرس فنڈ کے عہدیدار ٹرسٹی ہیں۔ وزیر اعظم کے پاس بورڈ میں تین ٹرسٹی کو نامزد کرنے کا اختیار ہے جو کہ معزز افراد ہوں گے۔ حالانکہ، ابھی تک ایسی کوئی تقرری  نہیں کی گئی ہے۔

ایف اے کیو میں کہا گیا ہے کہ پی ایم کیئرس فنڈ سے اب تک 3100 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔اسی سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ میں بھی ایک عرضی دائر کرکے پی ایم کیئرس فنڈ کے بارے میں جانکاری عوامی کرنے اور اس کا کیگ سے آڈٹ کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔

تازہ ترین

  • ’دنیا کے سب سے آزاد پریس کا سوال کیوں نہیں لیتے؟‘ ناروے میں وزیراعظم مودی سے صحافی کا سوال
  • سجدوں سے محروم مسجدیں: تاریخ، سیاست اور تنازعات
  • سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کرنے والے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا

شیئر کریں

  • Tweet
  • WhatsApp
  • Print
  • More
  • Email
  • Reddit
  • Pocket

Related

Categories: خبریں

Tagged as: Corona Virus, coronavirus, Coronavirus Death, COVID-19, Disaster management act, Lockdown, Modi Govt, PM CARES Account, PM CARES Fund, PMNRF, PMO, Prime Minister National Relief Fund, Right to Information, RTI, SBI, The Wire, Virus Outbreak, آر ٹی آئی, پبلک اتھارٹی, پی ایم او, پی ایم کیئرس فنڈ, دی وائر

Post navigation

مدھیہ پردیش: مرکزی وزیر کی برتھ ڈے پارٹی میں سماجی دوری کی خلاف ورزی، سابق بی جے پی ایم ایل اے پر معاملہ درج
سپریم کورٹ کا ونود دوا کے خلاف جانچ رد کر نے سے انکار، فوری گرفتاری پر روک

Support Free & Independent Journalism

Contribute Now
  • Top categories: خبریں/فکر و نظر/ویڈیو/ادبستان/عالمی خبریں/گراؤنڈ رپورٹ/الیکشن نامہ/حقوق انسانی/خاص خبر
  • Top tags: The Wire/ News/ اردو خبر/ Urdu News/ دی وائر اردو/ The Wire Urdu/ BJP/ دی وائر/ Narendra Modi