اپنی جمہوری امیج کو چمکانے کے لیے ‘مدر آف ڈیموکریسی’ ہونے کے دعوے سے شروع ہوا ہندوستانی حکومت کا سفر فی الوقت ڈیموکریسی ریٹنگ گڑھنے کے مقام تک پہنچ گیا ہے۔ ابھی یہ کون کون سے ہفت خوان طے کرے گا اس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔
کیا حکومت کی جانب سے دانشوروں کو پالتو بنائے رکھنے کی جد و جہد یا دانش گاہوں میں انٹلی جنس بیورو کو بھیجنے کی ان کی حماقت ان کی بڑھتی ہوئی بدحواسی کا ثبوت ہے، یا ان کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ہندوستان ایک بڑی عوامی تحریک کی دہلیز پر بیٹھا ہے۔
بے گناہوں کے قتل، خواتین کے ساتھ صریح زیادتیاں، اپنے ہی ملک میں پناہ گزین بننے کو مجبور لوگ، شرپسندوں کے خلاف قانون کے محافظوں کی سست کارروائی، تشدد کے مذہبی یا فرقہ وارانہ ہونے کے واضح اشارے … ہم واقعات کے سلسلے کو دہراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، بس درمیان میں ایک طویل وقفہ ہے۔
ہندوستان کی وزارت دفاع کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ یعنی ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹرکی سطح کے سائنسدان پروفیسر پردیپ کورولکر کی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتاری پر ہندوتوا تنظیموں کو کیوں سانپ سونگھ گیا ہے؟
گزشتہ دنوں گوا میں ایک بیان میں وزیر اعظم مودی نے پرتگالی راج سےمتعلق غلط تاریخی حقائق پیش کیے تھے۔ ان کے اس بیان کی صداقت پر سوال اٹھنا لازمی تھا، لیکن لگتا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم کے منہ سے نکلی بات کی کوئی تحقیق نہیں کرتا۔
کیا یہ صحیح وقت نہیں ہے کہ ملک میں پولیس سسٹم اور نظام عدل کو لےکر سوال اٹھائے جائیں؟
مہاراشٹر کے ایک اسکول نےغیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے بچوں کو ‘شمشان بھومی’ کی سیر کرائی۔ اس سیر کا مقصد سماج میں شمشان کو لےکرپھیلی تمام غلط فہمیوں کو مٹاتے ہوئے بچوں میں سائنسی نظریہ پیدا کرنا تھا۔
گزشتہ دنوں آئی آئی ٹی روڑکی کے ایک پروگرام میں ڈسلیکسیا کو لےکر وزیر اعظم نریندر مودی کی ہنسی قومی غصے کا سبب بنی۔
سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرتی سمیتی جیسی’روحانی’ کہی جانے والی تنظیموں سے مبینہ طور پر وابستہ کئی لوگوں کی گرفتاری ان کی انتہاپسند سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں سامنے آیا ایک اسٹنگ آپریشن بتاتا ہے کہ اپنی منظم تشدد آمیز سرگرمیوں کے باوجود ان تنظیموں کو ملے سیاسی تحفظ کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی سے ہمیشہ بچا گیا۔
ہمارے عظیم کھلاڑیوں کو عوام سرآنکھوں پر بٹھاتی ہے، مگر عوام پر جب ایسا کوئی برا وقت آتا ہےجس کے لئے حکومت یا سماج کا ایک طبقہ ذمہ دار ہو تو وہ ایسے غائب ہو جاتے ہیں، گویا اس دنیا میں رہتے نہ ہوں۔
ایودھیا کے تعلق سے سری سری کا یہ دعویٰ کرنا کہ اگر عدالت ہندتووادیوں کی مانگ کو خارج کرتا ہے تو ہندو تشدد پر اتر آئیںگے، اس کے ذریعے وہ نہ صرف قانون کی حکومت کو چیلنج دے رہے تھے بلکہ آئینی اصولوں پر بھی سوال کھڑا کر رہے تھے۔
ہندوستان میں غیر منطقی اور غیر سائنسی باتوں کو جس قسم کی شہہ مل رہی ہے اور عدم اتفاق کی آوازوں کو منصوبہ بند طریقے سے کچلا جا رہا ہے، اس کو روکنے کی ضرورت ہے تاکہ آئین کو بچایا جا سکے۔
مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعد پورے ملک میں جادو ٹونا جیسے رواج کے خلاف قانون بنانے کی ضرورت ہے۔ کیا مبینہ اشراف کی’برتر‘کمیونٹی کے پھینکے گئے جوٹھن بھرے پتوں پر لیٹکر’پردکشنا‘ کرنے یاچکر لگانے سے جلدسے متعلق مرض ٹھیک ہو جاتے ہیں؟ذرا سی عقل رکھنے والا شخص اس […]
آخر مجسمہ کی اونچائی کیا اس بات کو چھپا سکےگی کہ اس کے لئےجمع کیا جا رہا فنڈ ایک طرح بھوک سے مہینوں تڑپتے اور مرتے تمام ہندوستانی کے منھ پرگویا کرارا طمانچہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان میں دم توڑتے […]
ہندوستان کی تاریخ کو جدید سیکولر اور کمیونسٹ مؤرخوں کی خام خیالی بتانے والے اوک دعویٰ کرتے ہیں کہ کرسچنیٹی اور اسلام دونوں ‘ویدک’عقائد کی مکروہ صورتیں ہیں ۔ یہ شاید 60 کے بعد کی یا 70 کی دہائی کے پہلے کی بات ہوگی جب پی این اوک […]
رہائشی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوںکے ساتھ جنسی استحصال ، ظلم و زیادتی اور ان کے موت کے واقعات عام ہو چلے ہیں لیکن اس موضوع پرعام طور سے کہیں کوئی بات نہیں ہوتی ۔ اڑیسہ کے ملکانگری ضلع میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے باڈاپاڈا واقع عارضی […]
کیا یہ مضحکہ خیز نہیں ہوگا کہ ہندو مسلم یکجہتی اور فرقہ وارانہ نیک نیتی کے لئے شہادت دینے والے گاندھی کو ان لوگوں کے برابر کھڑا کر دیا جائے جو مسلمانوں کو ہی ‘مسئلہ’ مانتے تھے۔ ‘دیندیال اپادھیائے کی بی جے پی کے لئے ویسی ہی اہمیت […]