نئی دہلی واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کے طلبا کا کہنا ہے کہ پہلا سمسٹر آن لائن کر لیا ہے لیکن دوسرے سمسٹر سے کیمپس میں بلایا جانا چاہیے کیونکہ آن لائن پڑھنے کی کچھ حدیں ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پر دھیان نہ دینے کی بات کہتے ہوئے طلبا نے سوموار سے کیمپس میں دھرنا شروع کر دیا ہے۔
انٹرویو:بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے بنتے بگڑتے سیاسی گٹھ جوڑ کے بیچ جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے سی تیاگی کا دعویٰ ہے کہ این ڈی اے دوبارہ اقتدارمیں آ رہی ہے اور نتیش کمار ہی وزیراعلیٰ بنیں گے۔ ان سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
انٹرویو: ملک کے نامور ڈاکیومنٹری فلمسازآنند پٹوردھن نے 90 کی دہائی میں شروع ہوئی رام مندرتحریک کو اپنی ڈاکیومنٹری‘رام کے نام’میں درج کیا ہے۔ بابری انہدام معاملے میں خصوصی سی بی آئی عدالت کے فیصلے کے مدنظر ان سے بات چیت۔
بابری مسجد انہدام معاملے میں بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی سی بی آئی عدالت نے کہا کہ مسجد انہدام منصوبہ بند نہیں حادثاتی تھا،غیرسماجی عناصرگنبد پر چڑھے اور اس کوگرا دیا۔ عدالت کے فیصلے پر اس معاملے کےگواہوں میں سے ایک رہے سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔
دہلی کے ایمس ٹراما سینٹر میں کووڈ 19 کا علاج کرا رہے دینک بھاسکر سے وابستہ صحافی ترون سسودیا کی گزشتہ چھ جولائی کو موت ہو گئی۔ ایمس انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہاسپٹل کی چوتھی منزل سے کود کر جان دے دی۔ موت کی جانچ کیے جانے کے مطالبے کے بعد وزیر صحت نے ایک جانچ کمیٹی بنائی ہے۔
نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے ہاسپٹل میں کام کرنے والے تقریباً 3000 ڈاکٹروں اور دوسرے میڈیکل پیشہ وروں کو تین مہینے سے زیادہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ ڈاکٹروں کی مختلف تنظیمیں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ، ایل جی انل بیجل سے لےکر وزیر اعظم نریندر مودی تک کو خط لکھ چکی ہیں۔
ویڈیو: دہلی کے کالندی کنج کے شرم وہار علاقے میں کیمپ میں رہنے والی تقریباً 400 فیملی لاک ڈاؤن میں سرکاری مدد نہ ملنے سے مایوس ہے۔مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش کے ساتھ میانمار سے آکر یہاں بسے روہنگیا پناہ گزینوں سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد دہلی –این سی آر میں رہنے والے یومیہ مزدور اپنے اپنے گھر جانے کے لیے اترپردیش حکومت کے ذریعے مہیا کرائی گئی بسوں میں جگہ پانے کے لیے دیر رات بھٹکتے رہے۔ غازی آباد کے […]
دی وائر سے بات چیت میں دینک بھاسکر کی طرف سے کہا گیا، ہم اپنے فری لانس صحافی سدھارتھ راج ہنس کے دھوکےکا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے ہم سے جعل سازی کی ہے۔ہم ان کے خلاف قانونی قدم اٹھا رہے ہیں۔ ساتھ ہی فن لینڈ کے وزیر اعظم دفتر اورسفارت خانہ کو معافی نامہ بھی بھیج رہے ہیں۔
انٹرویو : گزشتہ اتوار سے دہلی میں شروع ہوئے فساد کی آگ میں اب تک40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ اس دوران دہلی پولیس کے رول پر لگاتار اٹھ رہے سوالوں پر سابق ڈی جی پی پرکاش سنگھ […]
ویڈیو: گزشتہ اتوار سے دہلی میں شروع ہوئے فسادات میں اب تک 40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 300سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ سے لے کر دہلی پولیس تک پورا انتظامیہ خا موش تماشائی بنا رہا۔ فساد روکنے میں ناکام رہی دہلی پولیس پچھلے کچھ وقت سے اپنے کام کو لے کر مسلسل سوالوں کے گھیرے ہے۔فرقہ واریت، فساد اور پولیس کے رول پر سابق آئی پی ایس افسر اور’ شہر میں کرفیو‘، گجرات: دی میکنگ آف ٹریجڈی کے مصنف وبھوتی نرائن رائے سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے مدنظر بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس پر حملہ کرنے کے لئے شاہین باغ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف قریب دو مہینے سے چل رہے مظاہرے کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ مدعا نہ صرف بی جے پی کے مقامی رہنما اٹھا رہے ہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ہر بی جے پی رہنما شاہین باغ کے مظاہرے کے نام پر دہلی کے رائےدہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے دکھے ہیں۔
ویڈیو: ایشیا کے کپڑوں کے سب سے بڑے بازاروں میں سے ایک دہلی کے گاندھی نگر سے عام آدمی پارٹی کے نوین چودھری ، بی جے پی کے انل واجپائی اور کانگریس کے ارویندر سنگھ لولی میدان میں ہیں ۔ یہاں کے لوگوں سے جی ایس ٹی ، سیلنگ کے علاوہ بجلی ، پانی سڑک اور صحت کے مدعوں پر وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: ملک کی تقریباً 30 یونیورسٹی کے طلبانے اتر پردیش کے تشددمتاثرہ 15 اضلاع میں جاکر ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کی ہے۔ ‘ناگریک ستیہ گرہ’ نام کی مہم کے تحت تیار کی گئی اس رپورٹ سے جڑے سماجی کارکن منیش شرما سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
اتر پردیش کےتشددمتاثرہ15اضلاع میں جاکر ملک کی تقریباً30یونیورسٹی کے طلبا کے ذریعے تیار کی گئی رپورٹ میں پولیس پرسنگین الزام لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس نے مظاہرہ کو روکنے اور لوگوں کو کھدیڑنے کے بجائے لوگوں پر گولیاں چلانی شروع کر دیں اور نوجوانوں بالخصوص نابالغوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو: گزشتہ 19 دسمبرکو شہریت ترمیم قانون کے خلاف اترپردیش میں بڑے پیمانے پر مظاہرے سے پہلے لکھنؤ میں حراست میں لیے گئے ہیومن رائٹس تنظیم رہائی منچ کے صدر اور سینئر وکیل محمد شعیب ایک مہینے جیل میں رہنے کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے ہیں۔ محمد شعیب سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: نئی دہلی واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں 5 جنوری کی رات تشدد کے شکار طلبہ و طالبات ،اساتذہ اور سماجی کارکنوں سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
اتوار کو دیر شام جے این یو میں باہر سے بڑی تعداد میں آئے نقاب پوش لوگوں نے جے این یو کے طالبعلموں اور اساتذہ پر حملہ کیا۔ اس دوران جےاین یو طلبہ یونین صدر آئشی گھوش سمیت کئی طالبعلموں اور اساتذہ کو سنگین چوٹیں آئیں۔
اترپردیش کے فیروزآباد میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران زخمی محمد شفیق نئی دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل میں زندگی اور موت کے بیچ جھول رہے ہیں۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ گزشتہ20 دسمبر کو گھر لوٹنے کے دوران پولیس نے ان کے سر میں گولی مار دی تھی۔
ویڈیو: یوپی کے فیروزآباد میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران زخمی محمد شفیق دہلی کے ایک ہاسپٹل میں زندگی اور موت کے بیچ جھول رہے ہیں۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ 20 دسمبر کو گھر لوٹتے وقت پولیس نے ان کے سر میں گولی مار دی تھی۔وشال جیسوال کی ان کے گھر والوں سے بات چیت۔
ویڈیو: بینکوں کے انضمام اور نجکاری کے خلاف ملک بھر کی بینکوں کی تنظیموں نے دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین سے وشا ل جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: لوک سبھا میں پاس ہوئے شہریت ترمیم بل کی مخالفت میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ۔ مظاہرین سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: نئی دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں پولیس اور وکیلوں کے بیچ ہوئی جھڑپ کے بعد پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں وکیلوں کا مظاہرہ۔ مظاہرین سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: نئی دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں پولیس اور وکیلوں کے بیچ ہوئی جھڑپ کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہلی پولیس کا مظاہرہ۔ مظاہرین سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: آر بی آئی نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک (پی ایم سی)کے صارفین کے لیے 6 مہینے میں صرف 1000روپے نکالنے کی حد طے کر دی ہے۔اس مدعے پر نئی دہلی میں بینک صارفین سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
ویڈیو: گرانٹ کے بجائے تنخواہ اور بقایہ کی ادائیگی کی مانگ کو لے کر گزشتہ 5 ستمبر سے بہار سکنڈری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے اساتذہ دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ان سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
انٹرویو: اتر پردیش کے مرزاپور کے ایک سرکاری اسکول میں مڈ-ڈے میل کے تحت بچوں کو نمک اور روٹی دئے جانے کی خبر کرنے کی وجہ سے صحافی پون جیسوال کے خلاف ضلع انتظامیہ نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ دی وائر سے خصوصی بات چیت میں پون نے اس معاملے اور اپنی صحافتی زندگی کے بارے میں بتایا۔
ویڈیو: دہلی کے کالندی کنج علاقے میں بسے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں گزشتہ سال 15 اپریل کو آگ لگ گئی تھی۔اس واقعہ کے ایک سال بعد بھی وہ غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے کے لیے مجبور ہیں۔ ابھی بھی حکومت کی طرف سے ان کے لیے مستقل رہائش کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے سے پہلےبغیرکسی جانبداری کے ایک سال کے اندر جس پارلیامنٹ کو جرم سے آزاد کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پانچ سال بعد بھی پورا نہیں ہوا۔ اس دوران ان کی پارٹی کے کئی رکن پارلیامان اور وزراء پر سنگین الزام لگے مگر مجرمانہ مقدمہ چلانے کی بات تو دور، انہوں نے عام اخلاقیات کی بنیاد پر کسی کا استعفیٰ تک نہیں لیا۔
سیور میں ہونے والی اموات کے خلاف صفائی ملازمین کی تنظیم نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر کیا تھامظاہرہ۔ تنظیم نے کہا کہ صفائی ملازم کا بچہ صفائی ملازم نہ بنے، اس کے لئے حکومت کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔