بی جے پی رکن پارلیامنٹ نشی کانت دوبے کی جانب سے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے کے بعد سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے مذہبی پہچان نفرت کی سیاست کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ میں اس ہندوستان میں یقین رکھتا ہوں، جہاں کسی کو اس کی صلاحیت اور خدمات سے پہچانا جاتا ہے، نہ کہ مذہب سے۔’
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے پویلین سے سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کا نام ہٹانے کو کہا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے پویلین کو اپنا نام دیا، جبکہ اس پر ہندوستانی اسٹار کھلاڑی وی وی ایس لکشمن کا نام پہلے سےلکھا ہواتھا۔
سپریم کورٹ کے خلاف ریمارکس کے لیے بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ نشی کانت دوبے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل انس تنویر نے کہا کہ دوبے نے فرقہ وارانہ طور پرپولرائزیشن کرنے والے بیان دیےتھے، جو براہ راست سپریم کورٹ کی غیر جانبداری پر شک وشبہات کوجنم دیتا ہے۔
پروفیسر اپوروانند کو امریکہ میں ایک سیمینار میں حصہ لینا تھا۔ جب انہوں نے دہلی یونیورسٹی کو چھٹی کے لیے خط لکھا تو یونیورسٹی نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا اور پھر ان سے تقریر کی کاپی بھی مانگی۔ لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے منع کر دیا کہ یہ اکیڈمک آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے ایک ہندوستانی اسکالر بدر خان سوری کو حراست میں لیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کا پروپیگنڈہ کر رہے تھے۔ سوری اس طرح کی کارروائی کا سامنا کرنے والے دوسرے ہندوستانی شہری ہیں۔