خبریں

Photo: Reuters

کسانوں کے مقابلے بڑے کاروباریوں پر نوگنا زیادہ این پی اے : آر ٹی آئی

آر ٹی آئی کے تحت ملی جانکاری کے مطابق، کسانوں کا این پی اے 66176 کروڑ ہے، تو صنعتوں کا این پی اے 567148 کروڑ روپے ہے۔  کل این پی اے میں نجی بینکوں کے مقابلے سرکاری بینکوں کا این پی اے آٹھ گنا زیادہ ہے۔ نئی دہلی […]

" الحیاۃ" : آئیے ہم بحث کرتے ہیں  کہ اسے نسل کشی کہا جائے یا صرف  قتل عام "

عرب نامہ : شامی حکومت کی بمباری اور فلسطین میں امریکی سفارت خانہ کی منتقلی پربے چینی

’وحشیانہ بمبار ی شروع ہونے کے بعد غوطہ سے جو تصویریں یا مناظر ہم تک پہنچ رہے ہیں وہ خون اور تباہ شدہ گھروں کے گردوغبار سے آلودہ انسانوں کی تصویریں ہیں جس میں وہ یا تو آخری سانسیں لے رہے ہیں یا ان کی سانسیں بند ہوچکی ہیں۔‘

Syria_DW

سیریا : مشرقی غوطہ میں فائر بندی کے مطالبے کے باوجود فضائی حملے اور جھڑپیں

شامی دارالحکومت دمشق کے زیر محاصرہ نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پھنسے ہزاروں عام شہری خوراک اور طبی امداد کے منتظر ہیں۔

علامتی طور پر خون میں ڈوبا ہوا روم کا کولوسیئم نامی ایمفی تھیٹر

توہین مذہب کے پاکستانی قانون کے خلاف اٹلی میں احتجاجی مظاہرہ

اطالوی دارالحکومت میں پاکستان میں توہین مذہب کے قانون کے خلاف سینکڑوں مسیحیوں نے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا، جس میں پاکستان میں اسی قانون کے تحت زیر حراست مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Photo: PTI

سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت کے خلاف دائر معاملے بڑھے:وزارتِ قانون

وزارتِ قانون کے مطابق گزشتہ سال سپریم کورٹ میں ایسے 4229 معاملے دائر کئے گئے جن میں مرکزی حکومت کو ایک فریق بنایا گیا تھا۔ وزارت نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی کے علاوہ کالا دھن سے جڑے اہتماموں کو اس کی وجہ بتائی ہے۔

Gujarat-home-minister-Jadeja_Facebook

گجرات: وزیر داخلہ کا متنازعہ بیان،قصائیوں اور شراب اسمگلروں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا

وزیر مملکت برائے امور داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ بی جے پی کی سیٹیں گھٹیں کیونکہ تین طلاق بل کے مخالفوں نے پارٹی کو ووٹ نہیں دیا۔ کانگریس ایم ایل اے نے کہا، اچھے ڈائیلاگ سے فلمیں چلتی ہیں، ملک چلانے کے لئے بامعنی اسکیم چاہیے۔

علامتی فوٹو:رائٹرس

بدعنوانی اور پریس کی آزادی کے معاملے میں ہندوستان کی صورت حال ایشیا پیسفک ریجن میں سب سے خراب:ٹرانس پیرینسی انٹرنیشنل

غیر سرکاری تنظیم ٹرانس پیرینسی انٹرنیشنل کی 180 ممالک کی رپورٹ میں ہندوستان کو ایشیا پیسفک ریجن میں بد عنوانی اور پریسکی آزادی کے معاملے میں سب سے خراب حالت والے ممالک کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔

Photo: PTI

 وشو ہندو پریشد کے رام مندر ماڈل پر ایودھیا اسٹیشن بنے تو اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں:وزیرریل

مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا، متھرا ریلوے اسٹیشن کو ورنداون مندر، اجمیر شریف کو درگاہ اور آگرہ کو تاج محل سے جوڑا جاتا ہے تو ہماری تاریخ اور روایت کو بتانے میں ہندوستانی ریلوے کی بڑی خدمات ہوگی۔

PUSU_ManishShandilya

پٹنہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین:بیلٹ باکس کے ساتھ کھلا الزاموں کا پٹارہ

اس بار اسٹوڈنٹ یونین انتخاب میں اسٹوڈنٹس نے رائے دہندگی میں کھل‌کر حصہ نہیں لیا۔ تقریباً 43 فیصد اسٹوڈنٹس نے ہی ووٹ ڈالے۔ خاص کر طالبات نے بہت کم دلچسپی دکھائی۔ پٹنہ یونیورسٹی اس معنی میں غالباً اکیلی یونیورسٹی ہے جہاں آدھی سے زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔

علاماتی تصویر : پی ٹی آئی

دلت مظاہرین کی آواز کو دبایا نہیں جانا چاہیے : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق” حال کے سالوں میں تشدد اور جانبداری کو چیلنج دینے اور اپنے آئینی حقوق کو حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کرنے والی دلت خواتین اور مردوں کی آوازوں کو بلندی سے سنا گیا ہے جس کا استقبال کرنا چاہئے۔ لیکن ان کے اٹھائے گئے مدعوں کو خطاب کرنے کے بجائے، حکومت نے یا تو تحریکوں کو دبانے کی کوشش کی ہے یا دلت مظاہرین پر حملہ ہونے پر آنکھیں موند لی ۔

AFD_DW

جرمنی: اسلام مخالف جماعت مقبولیت میں سوشل ڈیموکریٹس سے آگے

جرمنی میں ایک تازہ ترین جائزے کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت ’اے ایف ڈی‘ نے مقبولیت کے اعتبار سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح یہ جماعت ملک کی دوسری سب سے بڑی قوت بن گئی ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت […]

Photo: Reuters / Facebook

…کہاں ہے، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا، کہنے والا ملک کا چوکیدار؟

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ‘ پہلے للت، پھر مالیا، اب نیرو بھی ہوا فرار۔ کہاں ہے ‘ نہ کھاؤں‌گا، نہ کھانے دوں‌گا ‘ کہنے والا ملک کا چوکیدار؟ صاحب کی خاموشی کا راز جاننے کو عوام بےقرار، ان کی خاموشی چیخ چیخ کر بتائے وہ کس کے ہیں وفادار۔ ‘