خبریں

فوٹو: فیس بک

بی جے پی وزیر کی دھمکی؛کانگریس کو ووٹ دیا تو نہ پانی ملے‌گا اور نہ کسی اسکیم کا فائدہ 

مدھیہ پردیش میں کولارس اسمبلی ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم کے دوران ریاستی کھیل ا ور نوجوانوں کے فلاح و بہبودکی وزیر یشودھرا راجے سندھیا رائےدہندگان کو بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر انجام بھگتنے کی دھمکی دیتی نظر آئیں۔

علامتی فوٹو:رائٹرس

21 بڑی ریاستوں میں سے 17 کے جنسی تناسب میں گراوٹ : نیتی آیوگ 

نیتی آیوگ کے ذریعے جاری Healthy States, Progressive India نامی یہ رپورٹ 2015-16 کے لئے تین زمروں میں بڑی ریاست، چھوٹی ریاست اور اور یونین ٹیریٹری  کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ نئی دہلی :ملک کی21 بڑی ریاستوں میں سے 17 ریاستوں میں پیدائش کے وقت جنسی […]

MohsinSheikh

محسن شیخ قتل معاملہ:مذہب کی بنیاد پر کسی قتل کو جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا: سپریم کورٹ 

محسن کے مبینہ طور پر ڈاڑھی رکھنے اور ہرے رنگ کی شرٹ پہننے پر 2014 میں اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تمام ملزمین کو پھر سے حراست میں لینے کی ہدایت دی۔ ممبئی ہائی کورٹنے ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔

Photo: Reuters

ہندوستان میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ آن لائن لین دین کی تفصیل ہو جاتی ہے لیک: سائبرسیکورٹی کوآرڈنیٹر

مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کےوزیر روی شنکر پرساد کی صدارت میں ہوئے ریاستوں کے انفارمیشن ٹکنالوجی وزرا کے کانفرنس میں نیشنل سائبر سیکورٹیکوآرڈنیٹر گلشن رائے نے دی جانکاری۔

فوٹو: رائٹرس

مرکز کی ہیلتھ کیئر اسکیم مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگی : ممتا بنرجی 

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نیشنل ہیلتھ کیئر اسکیم میں 40 فیصد پیسہ ریاستی حکومت کو دینا ہے۔ جب ریاست کے پاس پہلے سے ہی ایسی اسکیم موجود ہے تو کسی اور اسکیم پر خرچ نہیں کیا جا سکتا۔

Photo: Reuters

نوٹ بندی کے 15 مہینے بعد بھی نہیں ہو سکی پرانے نوٹوں کی گنتی:آر ٹی آئی 

آرٹی آئی کے تحت ریزرو بینک نے بتایا کہ لوٹائے گئے نوٹوں کا حساب ،اور اس کے حقیقت کی پہچان کی جا رہی ہے۔  اس لئے اس بارےمیں مِلان اور حساب کی عمل کے پورے ہونے پر ہی جانکاری شیئر کی جا سکتی ہے۔ نئی دہلی : مرکز […]

Photo: PTI

سنگین جرم میں مقدمے کا سامنا کر رہے لوگوں کو انتخاب لڑنے سے روکا جائے:الیکشن کمیشن 

سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ کے ذریعے کمیشن نے کہا کہ سیاست کو جرم سےآزاد بنانے کی سمت میں اور موثر قدم اٹھانے کے لئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اسرائیل اور ایران نے شام میں سرخ لکیر کراس کی

عرب نامہ :شام میں جنگ کے بڑھتے آثار؟

ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی  کے دورہ فلسطین،متحدہ عرب امارات، عمان کا مشرق وسطی کے اخباروں میں چرچا رہا ، خاص طورسے فلسطینی،اماراتی اور عمانی اخبارات نے اہتمام کے ساتھ ہندوستانی وزیراعظم کی آمداور ہندوستان اور عرب ممالک کے تعلقات پر خبریں،مضامین اور دونوں ممالک کے سیاسی اور غیر سیاسی […]

Shahid-Azmi

شاہد زندہ ہے…

یہ حقیقت ہے کہ شاہد جیسا بننا مشکل ہے کیونکہ شاہد نے جو کارنامہ صرف سات سال کی مدت میں انجام دیا وہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ شاہد نے محض سات سال کی مدت میں 17 بےگناہ مسلم نوجوانوں کو آزاد کروایا، جن میں سے زیادہ تر لوگوں کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔

Photo: Dainik-Bhaskar

مدھیہ پردیش : ’ہم عوام مخالف بی جے پی کو ووٹ نہیں کریں‌گے‘

مدھیہ پردیش کے ایٹہ رسی میں طلبا کے ذریعے بی جے پی کو ووٹ نہ کرنے کا حلف لینے سے شروع ہوا سلسلہ پوری ریاست میں جاری ہے۔ ریاست کے الگ الگ علاقوں سے بی جے پی کو ووٹ نہ کرنے کے حلف لینے کی خبریں آ رہی ہیں۔

فوٹو : فیس بک

مودی کتنے ہی خواب دیکھ لیں، اسکیموں کا زمین پر اترنا ضروری:بی جے پی رکن پارلیامنٹ

مدھیہ پردیش کے مُرینا سے رکن پارلیامنٹ انوپ مشرا نے پارلیامنٹ میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کی اسکیموں کی عمل آوری پر نگرانی کی کمی ہے۔ نگرانی ضروری ہے تبھی عوام کو ان کا فائدہ ملے‌گا۔

Poet: Wikipedia

ملیالم شاعر کو دھمکی دینے کے معاملے میں 6 آر ایس ایس کارکن گرفتار 

ملیالم شاعرکُری پوجھا شری کمار کوٹکل میں ہوئے پروگرام کو خطاب کرکے لوٹ رہے تھے،تبھی آر ایس ایس کارکنوں کے ایک گروہ نے ان کو کار میں بیٹھنے سے روکا اور مبینہ طور پر دھمکی دی۔ 15 لوگوں کے خلاف درج کیا گیا ہے معاملہ۔

Photo: PTI

کاس گنج تشدد:قابل اعتراض اور اشتعال انگیز پیغام پھیلانے پر وہاٹس ایپ گروپ ایڈمن گرفتار 

یومِ جمہوریہ کے موقع پر کاس گنج میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے Nakshatra Computer نام کے وہاٹس ایپ گروپ میں اشتعال انگیز ویڈیو اور تصویریں پوسٹ کی جا رہی تھیں۔ گروپ کے ایک ممبر اجئے گپتا کی تلاش جاری۔

فوٹو: پی ٹی آئی

گذشتہ تین برسوں میں 280 کشمیری نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے: جموں وکشمیر حکومت

’حزب المجاہدین کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک قریب دو سو مقامی نوجوانوں نے بندوقیں اٹھاکر جنگجو تنظیموں بالخصوص حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘