اس سے قبل بھی کابل میں 29 ستمبر کو مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے تھے۔ کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں جمعہ کو زوردار دھماکہ ہوا جس میں 30 افراد ہلاک اور 45 […]
گورکھ پور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بدنظمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست مہینے میں بچّوں کی موت کو فطری بتانے والی یوپی حکومت کے وزیر اب اس بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ آکسیجن کی کمی سے یوپی کے گورکھپور بی آر ڈی میڈیکل […]
جون 2017میں مدھیہ پردیش کے مندسور میں احتجاج کر رہے کسانوں پر پولیس نے گولی چلائی ،جس میں 6کسان مارے گئے اور آٹھ گھائل ہوئے تھے ۔گھائل کسانوں کو پانچ پانچ لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔جب تین مہینے تک انہیں معاوضہ نہیں ملا ،تب گھائل کسانوں […]
قریب 50کی تعداد میں لوگ گولی چلاتے ہوئے آئے اور ایک طرف سے گھروں میں آگ لگانا شروع کیا۔ نئی دہلی : بہار کے کھگڑیا ضلع کے چھمسیا گاؤں میں دیوالی سے پہلے والی شام کو مہادلتوں کے پچاس سے زیادہ گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا […]
تلگو دیشم کے کارگزارصدرورکن اسمبلی ریونت ریڈی کی دہلی میں راہل گاندھی سے ملاقات کے بعداپوزیشن میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ حیدرآباد:تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی لیڈروں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ سامنے آیا۔ حال ہی میں تلنگانہ […]
جسٹس وی چیتمبریش اور ستیش نینن کی بنچ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جبکہ ان کے سامنے ایک بین مذہبی شادی کا معاملہ لایا گیا ۔ نئی دہلی : ہر شادی کو لو جہاد کے چشمے سے دیکھنے کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو […]
اقوام متحدہ نے روہنگیا کے خلاف کارروائی کو نسلی تشدد قرار دیا ہے۔ جنیوا (رائٹر) :اقوام متحدہ چائلڈ فنڈ(یونیسیف)نے آج کہا کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہ رہے تقریباً3.40 ہزارروہنگیائی بچوں کی حالت بے حد ابتر ہے،کیونکہ انہیں پوری خوراک ،صاف پانی اورہیلتھ سہولیات میسرنہیں ہیں۔ یونیسیف نے […]
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ نئی دہلی : بھوک سے موت کے خلاف مختلف تنظیموں نے آج رانچی کےالبرٹ اِکا چوک پرسماجی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ واضح ہو کہ8دنوں کی […]
جنوری 2016سے مولانا مسلسل جیل میں ہیں اور ان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ڈیڑھ سال سے زیادہ کا عرصہ لگ گیا۔ نئی دہلی: مبینہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت گرفتار کیے گئے مولانا انظر شاہ قاسمی کے خلاف مقدمہ […]
سر سید کے دو صد سالہ جشن میں سابق صدر پرنب مکھرجی کو پوسٹر دکھا ےٴ۔ اور یہ اس وقت ہوا جب دہلی میں CBIکے ہیڈ کواٹر پر نجیب احمد کی ماں مختلف اداروں کے طلبہ-طالبات کے ساتھ احتجاج کر رہی ہیں ۔ علی گڑھ : علی گڑھ […]
تاج پر کئی بار متنازعہ بیان دے چکے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، سیاحت کی نظر سے یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ نئی دہلی: بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے تاج محل پر دئے گئے متنازعہ بیان کے بعد اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ […]
مسٹررضوی نے یو این آئی سے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)،سماج وادی پارٹی(ایس پی)کی سرکاروں میں ان کا منہ سرکاری وجوہات سے بند تھا، مگر اب ان کو بولنے کی آزادی ہے۔ لکھنؤ: اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے ملک میں اتحاد،مسلمانوں کے تحفظ اور بھائی […]
ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ سرکار اب پروفارما پر کرنے کی تاریخ بڑھانے کے حق میں نہیں ہے۔ایسے حالات میں تفصیلات مہیا نہ کرانے والے مدارس کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ لکھنؤ:اترپردیش میں سرکاری پورٹل پراپنے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے والے تقریباً2600مدارس پر کارروائی کی تلوار […]
ہائی کورٹ کے باہر نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس اورطلبا سمیت دوسرے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی بربریت والی تصویریں اور ویڈیو وائرل نئی دہلی : آج دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے گمشدہ طالب […]
صدر مجلس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرواقعی یہ عمارتیں غداروں نے تعمیرکی ہیں تو پھر وزیراعظم نریندر مودی کیوں لال قلعہ سے قومی پرچم لہراتے ہیں ۔ حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے اترپردیش کے وزیر سنگیت […]
سعودی قانون 45 سال سے اوپر کی عورتوں کو بغیر محرم کے سفر کی اجازت دیتا ہے۔ ہم نے سعودی سفارت خانے سے اس کی تصدیق بھی کر لی ہے۔ ہم نے صاف طور پر کہا ہے کہ جس کا مسلک اس کی اجازت دیتا ہے اسے جانے […]
آئین پر منڈلاتے خطرات کے حوالے انہوں نے کہاکہ آئین کو بچانے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ ممبئی: کسی فرد واحد کوہٹانے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جب تک نظام میں تبدیلی نہیں آجاتی۔ یہ باتگزشتہ روز یہاں سپریم کورٹ […]
ملک کے مختلف صوبوں میں اسمبلی انتخابات اور پھر اس کے بعد 2019 میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اے بی پی نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر 30 اگست 2017 […]
آل انڈیا یونیورسٹی اساتذہ فیڈریشن کے سکریٹری جنرل ارون کمار نے پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی بنائے جانے کی مانگ کی ہے- نئی دہلی: آل انڈیا یونیورسٹی اساتذہ فیڈریشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھ کر اساتذہ کے لئے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو […]
نئی دہلی : ممتاز مورخ اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے سابق چیئرمین پروفیسر ستیش چندرا کا گزشتہ روز یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 95 سال کے تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔ جواہر لعل نہرہ یونیورسٹی (جے این یو) میں شعبہ تاریخ کے […]
نئی دہلی: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کو جلد تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکے رشتہ داروں اور یونیورسٹی کے طلبا نے آج یہاں سی بی آئی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ گزشتہ سال 15اکتوبرسے لاپتہ نجیب کا […]
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے روہنگیاپناہ گزینوں کو آئندہ سماعت تک ملک سے باہر بھیجنے کی کسی بھی تجویز پر آج روک لگادی۔ عدالت عظمی نے آئندہ سماعت کے لئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاملے کی آئندہ سماعت نہیں ہوجاتی […]
کانگریس نے 73، بھارتیہ جنتا پارٹی نے چھ اور شیوسینا نے ایک وارڈ پر جیت درج کی۔ این سی پی اور ایم آئی ایم کھاتہ تک کھولنے میں ناکام رہیں ممبئی: مہاراشٹر کے ناندیڑ ۔وگھالا میونسپل کاپوریشن انتخابات میں کانگریس نے بازی مارتے ہوئے 81وارڈوں میں سے 73وارڈوں پر […]
غورطلب ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ معاملے میں کسی آرایس ایس رہنماکی طرف سے یہ پہلا بیان ہے۔ بھوپال: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے رہنما دتا تریہ ہوسبولے نے آج یہاں کہا کہ اگرنظر میں کوئی ثبوت ہوتو جے امت شاہ کے […]
ہائی کورٹ نے شواہد کے فقدان میں آروشی کے والدین راجیش تلوار اور نوپور تلوار کو آج بری کردیا۔ الہ آباد:آروشی قتل معاملے میں اس کے والدین تلوار جوڑے کو آج الہ آباد ہائی کورٹ نے بری کردیا۔ ہائی کورٹ نے آروشی کے والدین نوپور تلوار اور راجیش […]
شدت پسندوں کی مخالفت کے بعد اپنی موت کا اعلان کرنے والے تمل ادیب اور شاعر موروگن کا نیا شعری مجموعہ’بزدل کے نغمے’شائع ہوچکا ہے۔ نئی دہلی :اپنے ناول کے خلاف شدت پسندوں کے شورشرابے اور مخالفت کے بعد 2015میں اپنی موت اور تخلیقی کام سے دستبردار ہونے […]
جے امت شاہ کی کمپنی پر رپورٹ لکھنے والی صحافی روہنی سنگھ کہتی ہیں، ‘جب رابرٹ واڈرا والی خبر کی تھی تب انہی بی جے پی لیڈروں نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے بہت بہادری کا کام کیا ہے۔’ میں نے اپنا کام کیا ہے۔ […]
ہم اس گاؤں میں کیسے لوٹ سکتے ہیں، ہم ڈرے ہوئے ہیں ،ہم کارروائی چاہتے ہیں ۔ہمارا ساز دم توڑ گیا ۔میرے بھائی کے چار بچے یتیم ہوگئے ،ان کی پرورش کون کرے گا۔ نئی دہلی :راجستھان کے دانٹل گاؤں میں دو ہفتے پہلےلوک گیت اور بھجن گانے […]
عدالت نے وقت دیتے ہوئے معاملے کی شنوائی 16اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ نئی دہلی :بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے ذریعے نیوز پورٹل دی وائر کے خلاف دائر کیے گئے کریمنل ہتک عزتی کے مقدمے کی شنوائی بدھ کو یہاں ایک میٹروپالیٹن عدالت […]
انہیں مسٹر گجیندر چوہان کے بعد یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ نئی دہلی: فلم اسٹار انوپم کھیر کو فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی)پنے کا چیئرمین کا مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں مسٹر گجیندر چوہان کے بعد یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ انوپم […]
کیرل کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بتایا کہ جانچ میں پایا گیا کہ ملزمین نے سریتا سے رشوت کے طورپر موٹی رقم لی تھی ۔ ترواننت پورم : کیرل میں بائیں بازو کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی اور کئی […]
عالمی ادارہ رپورٹرس وداؤٹ بارڈرس کا کہنا ہے کہ 2015 سے اب تک حکومت کی تنقید کرنے والے نو صحافیوں کا قتل کر دیا گیا۔ نئی دہلی : میڈیا اور صحافیوں کی آزادی پر نگرانی رکھنے والے عالمی ادارہ رپورٹرس وداؤٹ بارڈرس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں […]
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ 18سال سے کم عمر کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا ریپ ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم ’انڈی پینڈنٹ تھاٹ‘ کی جانب […]
کانگریس کے نائب صدر نے ٹویٹر پر ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے،جس میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی تصویر ہے اور خبر میں وہ مسٹر شاہ کے بیٹے کی کمپنی پر لگائے گئے الزامات کا بچاؤ کررہے ہیں۔ نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل […]
سب سے پہلے راہل گاندھی یہ بتائیں کہ وہ امیٹھی سے کتنے برسوں سے ایم پی رہے ہیں. یہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، ڈی ایم آفس، ٹی بی اسپتال کیوں نہیں تعمیر ہوا؟ نئی دہلی : بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس […]
ریاست میں آج آدھی رات سے پیٹرول 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر اور ڈیژل دو روپے 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا۔ گاندھی نگر : گجرات میں انتخابی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی حکومت نے آج پیٹرول اور ڈیژل پر ویٹ میں چار فی صد […]
سابق سی ای او شبیہ احمد کے مطابق سب سے اہم مسئلہ سعودی عرب میں رہائش کا ہے اور اس کے لیے حکومت ہند ،کونسل جنرل ہند جدہ اور حج کمیٹی کے عہدیداران منصوبہ سازی کریں اوراس مسئلہ کو حل کرنے کے خصوصی توجہ دی جائے۔ ممبئی : ملک […]
آج صبح ایک نیوز ویب سائٹ ‘دی وائر ‘نے دی گولڈن ٹچ آف امت شاہ کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ہے،جس کو روہنی سنگھ نے لکھا ہے ،ویب سائٹ کے مدیر سدھارتھ وردراجن ہیں۔ اس مضمون میں مجھ پر جھوٹے ،شرمناک اور بد نام کرنے والے […]
امیت شاہ کے بیٹے کی کمپنی ٹیمپل انٹرپرائز کے ریونیو میں یہ حیران کن اضافہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب کمپنی کو راجیہ سبھا ممبر اور ریلائنس انڈسٹریز کے اعلیٰ ایگزیکٹیو پریمل ناتھوانی کے سمدھی راجیش کھنڈیل وال کی ملکیت والی ایک مالیاتی خدمات کمپنی (فائنانشیل سروسیز کمپنی) سے 15.78 کروڑ روپے کاUnsecured Loan ملا تھا۔
ایسوسی ایشن نے مسافروں کو کرائے میں اضافہ کی مخالفت کرنے کو کہا ہے ۔ نئی دہلی: دہلی میٹرو مسافرایسوسی ایشن (ڈی ایم سی اے ) نے میٹروکے کرائے میں اضافہ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مسافروں سے کل اس میں سفرنہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مسافرایسوسی […]